کانگریس رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو سوشل میڈیا پر مخالفت کے بعد کپل شرما شو سے ہٹا دیا گیا ہے۔
نئی دہلی: پلواما حملےپر آل پارٹی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی غیر موجودگی کو لے کر سوشل میڈیا پر سوال کھڑے کیے جارہے ہیں ۔واضح ہوکہ حملے کے بعداس میٹنگ کا اعلان کیا گیا تھا،جس کی صدارت وزیر اعظم کرنے والے تھے ۔لیکن سنیچر کو ہوئی اس میٹنگ کی صدارت وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کی جبکہ وزیر اعظم مہاراشٹر کے ریلیوں میں شریک ہوئے۔
Improving irrigation and connectivity in Maharashtra. https://t.co/u2vBhj7rOo
— Narendra Modi (@narendramodi) February 16, 2019
غور طلب ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اپنے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئےاس میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ملک کی ایکتا اور سالمیت کو قائم رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم اپنے جوانوں کے ساتھ ایک ساتھ مل کر کھڑے ہیں ۔اس میٹنگ میں بی جے پی اور کانگریس سمیت تمام سیاسی پارٹیوں نے ایک تجویز پاس کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملے اوراس کو پاکستان سے ملنے والی حمایت کی مذمت کی ۔تجویز میں سیدھے طور پر پاکستان کا نام نہیں لیا گیا لیکن اس بات پر زور دیا گیا کہ ہندوستان سرحد پار سے دہشت گردی کے خطرے کا سامنا کر رہا ہے جس کی پڑوسی ملک کی طاقتوں کے ذریعے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔
اس میٹنگ میں کانگریس کے غلام نبی آزاد ، آنند شرما اور جیوترادتیہ سندھیا ، ترنمول کاگریس کے سدیپ بندواپادھیائے اور ڈیریک اوبرائے ، شیو سینا کے سنجے راؤت ، تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کے جیتندر ریڈی ، سی پی آئی کے ڈی راجہ ، نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ اور لوک جن شکتی پارٹی کے رام ولاس پاسوان سمیت دوسرے رہنماؤں نے شرکت کی ۔وزارت داخلہ کے ایک افسر نے بتایا کہ اس میٹنگ میں تمام پارٹیوں کو پلواما میں ہوئے حملے میں اب تک حکومت نے کیا کیا قدم اٹھائے ہیں اس کے بارے میں مطلع کیا گیا۔
Navjot Singh Sidhu has been sacked from ‘The Kapil Sharma Show’ after his controversial comments on Pulwama terror attack, a source told ANI.
Read @ANI story | https://t.co/7tNBhr3XhA pic.twitter.com/azc7WbxrL0
— ANI Digital (@ani_digital) February 16, 2019
دریں اثنا کانگریس رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو سوشل میڈیا پر مخالفت کے بعد کپل شرما شو سے ہٹا دیا گیا ہے۔اس پر تبصرہ کرتے ہوئے مہک نامی ایک سوشل میڈیا یوزر نے ٹوئٹ کیا ہے کہ، صرف سدھو کیوں؟ مودی کیوں نہیں جن کے پاس آل پارٹی میٹنگ میں شریک ہونے کا وقت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ،انتخابی تشہیر زیادہ اہم ہے ۔
Why only Siddhu. Why not Modi also who even do not have time to attend all party meeting . Campaigning is more important #boycottsidhu
— mahak (@khokhar007) February 16, 2019
کلدیپ تیواری نے انگریزی میں ٹوئٹ کیا ہے کہ ، شرم کی بات ہے آج مودی آل پارٹی میٹنگ چھوڑ کرمہاراشٹرافتتاحی پروگرام میں فوٹو کھنچوانے چلے گئے۔
Today Modi skipped all party meeting and attended Maharashtra photo op inauguration. Shame pic.twitter.com/JuPQRPl2JW
— kuldeep tiwari (@kuldeep69070190) February 16, 2019
Why didn't PM Narendra Modi attend the all party meeting over #PulwamaTerrorAttack? Is he busy with campaigning?
Why doesn't the resolution note by HM Rajnath Singh mention "Pakistan"? Who is he afraid of? #NoMo https://t.co/N8n2ZKaj8D
— Rofl Republic (@i_theindian) February 16, 2019
اسی طرح پرینکا گاندھی کے فوٹو کو پروفائل پکچر بنائے ہوئے ایک آئی دی انڈین نامی ٹوئٹر ہینڈل نے سوال کھڑا کیا ہے کہ ، پلواما حملے کو لے کر ہوئی آل پارٹی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی کیوں شامل نہیں ہوئے ۔ کیا وہ انتخابی تشہیر کے عادی ہیں ۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے مذکورہ نوٹ میں پاکستان کا نام کیوں نہیں ہے ؟ کون ڈرا ہوا ہے؟
Categories: خبریں