خبریں

جھارکھنڈ: اڈانی پاور کے 14ہزار کروڑ روپے کے پروجیکٹ کو منظوری

اڈانی پاور کو جھارکھنڈ کے گوڈا ضلع‎ میں 222.68 ہیکٹر زمین کے قبضے کی رسمی منظوری ملی ہے۔ باقی 202.32 ہیکٹر زمین کے لئے منظوری ملنی باقی ہے۔ اسپیشل اکانومک  زون میں قائم اکائیوں کو حکومت ٹیکس فوائد سمیت کئی سہولیات فراہم کرتی ہے۔

اڈانی گروپ کے صدر گوتم اڈانی (فوٹو : رائٹرس)

اڈانی گروپ کے صدر گوتم اڈانی (فوٹو : رائٹرس)

نئی دہلی: حکومت نے جھارکھنڈ میں اڈانی پاور کی 14000 کروڑ روپے کی اسپیشل اکانومک  زون (ایس ای زیڈ/سیز) پروجیکٹ  کو منظوری دے دی ہے۔ ایک افسر نے یہ جانکاری دی۔اس پروجیکٹ  میں بننے والی پوری بجلی بنگلہ دیش کو برآمد کی جائے‌گی۔ افسر نے بتایا کہ کامرس سکریٹری کی صدارت والے بورڈ  آف اپروول نے اس پروجیکٹ  کومنظوری دی ہے۔

یہ  بورڈ ایس ای زیڈ پر فیصلہ لینے والی اعلیٰ  باڈی ہے۔ اڈانی پاور (جھارکھنڈ) لمیٹڈ نے ریاست کے گوڈا ضلع میں 425 ہیکٹر علاقے میں بجلی کے لئے خصوصی سیز قائم کرنے کی منظوری دینے کی مانگ کی تھی۔یہ پروجیکٹ  موتیا، مالی، گائے گھاٹ اور قریبی گاؤوں میں لگایا جائے‌گا۔ کمپنی کو 222.68 ہیکٹر علاقے میں زمینی قبضے کی رسمی منظوری ملی ہے۔ باقی 202.32 ہیکٹر زمین کے لئے  منظوری ملنی باقی ہے۔

اس پروجیکٹ  میں 14000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 800-800 میگاواٹ کی دو اکائیاں قائم کی جائیں‌گی۔ اس کے علاوہ اس میں پانی کی پائپ لائن اور بجلی نکاسی کا انتظام  بھی شامل ہے۔یہ پروجیکٹ  2022 کے آخر تک پورا ہو جائے‌گا۔ کمپنی اس پروجیکٹ  سے بننے والی بجلی کی فراہمی بنگلہ دیش کو کرنے کے لئے پہلے ہی بجلی کی  خرید  کےسمجھوتہ پر دستخط کر چکی ہے۔ ‘

انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق، اسپیشل اکانومک  زون ملک میں اہم  ایکسپورٹ ہب ہے، اس میں حکومت ٹیکس فوائد سمیت کئی دوسری سہولیات دیتی ہے۔ان سیکٹر میں قائم ہونے والی اکائیوں کو کئی فائدے ملتے ہیں، جس میں در آمد کے لئے لائسنس کی ضرورت، سب کانٹریکٹنگ کے لئے مکمل آزادی اور برآمد / در آمد کارگو کے کسٹم  افسروں کے ذریعے کوئی باقاعدہ امتحان یا نگرانی کا نہ ہونا شامل ہیں۔ وہ براہ راست اور بالواسطہ ٹیکس فائدوں کا بھی مزہ لیتے ہیں۔

سال 18-2017 میں اسپیشل اکانومک  زونوں سے ایکسپورٹ میں تقریباً15 فیصد اضافہ ہوکر 5.52 لاکھ کروڑ روپےہو گیا۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)