غور طلب ہے کہ دہلی -لاہور سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین میں 18 فروری 2007کو پانی پت کے قریب 2 بم بلاسٹ ہوئے تھے جن میں 68 لوگ مارے گئے تھے،ان میں زیادہ تر پاکستانی تھےاور 12 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
نئی دہلی: 2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس میں ہوئے بلاسٹ معاملے میں پنچکولہ کی اسپیشل این آئی اے کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ پنچکولہ کی اسپیشل کورٹ اب 14 مارچ کو فیصلہ سنائے گی۔ایک پاکستانی خاتون کے ذریعے دائر عرضی میں کہا گیا ہے کہ اس کے پاس اس کیس سے جڑے کچھ ثبوت ہیں،جس کے بعد یہ معاملہ 14 مارچ تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔
این آئی اے کاؤنسل راجن ملہوترا نے کہا کہ یہ عرضی راحیلہ ایل وکیل کی طرف سے ان کے وکیل کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔عرضی دائر ہونے کے بعد اسپیشل این آئی اے کورٹ کے جج جگدیپ سنگھ نے اس کیس کو 14 مارچ تک کے لیے ملتوی کر دیا۔واضح ہو کہ اس معاملے میں 6 مارچ کو پوری دلیل سننے کے بعد فیصلہ سنانے کے لیے 11 مارچ کی تاریخ طے کی گئی تھی۔
2007 Samjhauta Express blast case: Haryana's Panchkula court reserves order for March 14. pic.twitter.com/lafv9ntjrR
— ANI (@ANI) March 11, 2019
اس معاملے میں کلیدی ملزم سوامی اسیما نندہیں۔ غور طلب ہے کہ دہلی -لاہور سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین میں 18 فروری 2007کو پانی پت کے قریب 2 بم بلاسٹ ہوئے تھے جن میں 68 لوگ مارے گئے تھے،جن میں زیادہ تر پاکستانی تھےاور 12 دیگر زخمی ہوئے تھے۔
این آئی اے نے اپنی چارج شیٹ میں 8 لوگوں کو ملزم بنایا ہے۔حالانکہ فیصلہ سنائے جانے کے دوران اس میں سے صرف 4 لوگ نابا کمار سرکار عرف سوامی اسیمانند ،لوکیش شرما،کمل چوہان اور راجیندر چودھری کے ہی کورٹ میں موجود رہنے کی امید ہے۔ واضح ہو کہ اسیمانند بیل پر ہیں جبکہ دیگر 3 جوڈیشیل حراست میں ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی -لاہور سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین بلاسٹ کے مبینہ ماسٹر مائنڈ سنیل جوشی کی پہلے ہی موت ہو چکی ہے۔دسمبر 2007 میں اس کی موت ہو گئی تھی۔جبکہ دیگر 3 ملزم رام چندر کل سنگرا،سندیپ ڈانگے اور امت فرار ہیں۔
(خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں