بہار میں بی جے پی 17،جے ڈی یو 17 اورلوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی)6 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔2014 میں بھاگلپور سے لوک سبھا انتخاب ہارنے والے شاہنواز حسین کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے۔
نئی دہلی:لوک سبھا انتخابات کے لیے بہار میں این ڈی اے نے سبھی 40 سیتوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔وہاں بی جے پی 17 سیٹ پر، وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والی جے ڈی یو 17 سیٹ پر جبکہ رام ولاس پاسوان کی قیادت والی لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی)کو6سیٹیں ملی ہیں۔لوک سبھا انتخابات کے لیے این ڈی اے کی لسٹ جاری کرتے ہوئے سنیچر کو بی جے پی کے بہار انچارج بھوپیندر یادو نے پٹنہ صاحب سے بی جے پی رہنما شتروگھن سنہاایم پی ہیں جو کہ بی جے پی کی تنقید کرنے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق؛وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقید کرنے والے اور معروف اداکار سے سیاسی رہنما بنے شتروگھن سنہا کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے بہار سے ٹکٹ نہیں دیا گیا۔
लोकसभा चुनाव 2019 के लिए बिहार से एनडीए के सभी 40 उम्मीदवारों को बिहार भाजपा की ओर से अग्रिम शुभकामनाएं।
हमें विश्वास है कि बिहार की जनता आपको भारी बहुमत से विजयी बना कर प्रधानमंत्री @narendramodi जी के "सबका साथ सबका विकास" और "नये भारत" के संकल्प को आगे बढ़ाएगी।@byadavbjp pic.twitter.com/VUiZfya4lP— BJP Bihar (@BJP4Bihar) March 23, 2019
2014 میں بی جے پی کے ٹکٹ پر جیت کر ایم پی بنے سنہا کے رشتے بی جے پی کے ساتھ تب کشیدہ ہو گئے جب ان کو کابینہ میں جگہ نہیں دی گئی۔تب سے ہی پارٹی کی پالیسیوں اور وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت کی وہ کھلے عام تنقید کرنے والے بن گئے ہیں۔وہیں اپنے متنازعہ بیانات کو لے کر چرچہ میں رہنے والے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کی ناراضگی کے باوجود ان کو موجودہ پالیامانی حلقہ نوادا کی جگہ بیگوسرائے سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ راجیو پرتاپ روڈی کو سارن سے امیدوار بنایا گیا ہے۔
سال 2014 میں بھاگلپور سے لوک سبھا انتخاب ہارنے والے شاہنواز حسین کا بی جے پی نے ٹکٹ کاٹ دیا ہے۔رام ولاس پاسوان کے بیٹے چراغ پاسوان کو جموئی سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ عام انتخابات میں جے ڈی یو، این ڈی اے سے الگ ہو کر میدان میں اتری تھی۔ جے ڈی یو نے 38 امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا لیکن صرف دو سیٹوں پر ان کو جیت ملی تھی۔
Categories: خبریں