بہار میں ہوئی ایک ریلی کے دوران وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پوچھا تھا کہ آپ لوگوں میں سے کس کو-کس کو پی ایم کسان سمان یوجنا کے دو ہزار روپے کی پہلی قسط مل گئی ہے؟ جن لوگوں کو ملی ہے وہ اپنا ہاتھ اٹھا دیجئے۔ لیکن کسی نے ہاتھ نہیں اٹھایا۔
نئی دہلی: بدھ کو بہار کے پورنیہ لوک سبھا حلقہ میں ایک جلسہ کو خطاب کرنے کے دوران مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا جب انہوں نے لوگوں سے پوچھا کہ کس کو-کس کو 2 ہزار کی پہلی قسط مل گئی ہے؟این ڈی ٹی وی کے مطابق، پردھان منتری کسان سمان یوجنا کے بارے میں بولتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے وہاں موجود لوگوں سے پوچھنے لگے کہ آپ لوگوں میں سے کس کو-کس کو 2 ہزار کی پہلی قسط مل گئی ہے؟ جن لوگوں کو ملی ہے وہ اپنا ہاتھ اٹھا دیجیے۔ لیکن کسی نے ہاتھ نہیں اٹھایا۔
اس کے بعد ‘ نہیں ‘ چلانے والے لوگوں کو راجناتھ سنگھ نے ہاتھ نیچے کرنے کو کہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی 4-2 کو پیسے ملے ہیں تو وہ ہاتھ کھڑا کریں۔ لیکن کسی نے بھی ہاتھ نہیں کھڑا کیا۔اس پر انہوں نے کئی بار کہا کہ ہاتھ اٹھائیں۔ اٹھائیے جن کو ملا ہے وہ ایک بار ہاتھ اٹھا دیجئے۔ پھر بھی کوئی رد عمل نہ دیکھکر وہ منچ پر موجود بی جے پی اور جنتا دل یونائیٹڈ کے رہنماؤں کی طرف مخاطب ہوئے۔
ये दृश्य देखिए जब केंद्रीय गृह मंत्री राजनाथ सिंह को बिहार के पूर्णिया लोक सभा में प्रधान मंत्री किसान सम्मान योजना का एक भी लाभार्थी नहीं मिला । जनता बोल रही हैं फँस गये मंत्रीजी। pic.twitter.com/befl4aBdmy
— manish (@manishndtv) April 10, 2019
اس وقت منچ پر نتیش حکومت کے وزیر سمیت کئی دیگر ایم ایل اے بھی موجود تھے۔ سنگھ نے ان سے پوچھا یہاں کسی کو نہیں ملا ہے لگتا ہے۔ یہاں سے لسٹ نہیں گئی ہے۔اسی دوران لوگوں کے بیچ سے بھی آواز آنے لگی کہ لگتا ہے منتری جی یہاں پھنس گئے ہیں۔
پھر راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ فکر مت کیجئے نہ صرف دو ہیکٹیر والے، بلکہ اس سے اوپر اور نیچے کے ملک کے تمام کسانوں کو اب ہرسال 6 ہزار روپے دینے کی اسکیم پر عمل کیا جا رہا ہے۔
اس سے پہلے اپنی حکومت کی کامیابیوں کو گناتے ہوئے سنگھ نے پہلے آیوشمان بھارت یوجنا کا ذکر کیا۔ اس کے بعد انہوں نے مدرا یوجنا کا ذکر کیا اور کہا کہ اب تک 8کروڑ لوگوں کو اس کے تحت قرض مل چکا ہے اور ان کو کسی بھی طرح کی کوئی سکیورٹی نہیں دینی ہوتی۔
Categories: خبریں