کرناٹک کیڈر کے 1996 بیچ کے آئی اے ایس افسر محمد محسن نے اڑیسہ کے سمبل پور میں وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر کی جانچ کی تھی،جو الیکشن کمیشن کی ہدایات کے تحت نہیں تھا۔
نئی دہلی: اڑیسہ کے سمبل پور میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ہیلی کاپٹر کی مبینہ طور پر جانچ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن نے اڑیسہ کے جنرل آبزرور کو بدھ کو معطل کر دیا۔کمیشن کی طرف سے جاری حکم کے مطابق؛ کرناٹک کیڈر کے 1996 بیچ کے آئی اے ایس افسر محمد محسن نےایس پی جی سکیورٹی سے جڑے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر عمل نہیں کیا۔
ضلع کلکٹر اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی رپورٹ کی بنیاد پر کمیشن نے سمبل پور کے جنرل آبزرورکو واقعہ کے ایک دن بعدمعطل کر دیا گیا۔یہ واقعہ 16 اپریل کا ہے۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ سمبل پور میں وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر کی جانچ کرنا الیکشن کمیشن کی ہدایات کے تحت نہیں تھا۔ ایس پی جی سکیورٹی ملے لوگوں کو ایسی جانچ سے چھوٹ حاصل ہوتی ہے۔
#Odisha: Election Commission of India suspends with immediate effect General Observer Mohammed Mohsin for acting contrary to the instructions of the Commission concerning SPG protectees. He will be posted at Sambalpur till further orders. pic.twitter.com/1PB8IODqTS
— ANI (@ANI) April 17, 2019
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق؛اڑیسہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا،’ وزیر اعظم مودی نے ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرنا شروع کیا تھا۔ اسی دوران محسن ہیلی کاپٹر کے پاس تعینات ایس پی جی کے پاس پہنچے اور ہیلی کاپٹر کی تلاشی لینے کی بات کہی۔اس پر ایس پی جی نے ان سے تلاشی کے لیے ضروری کاغذات دکھانے کو کہا۔ اس کے بعد ان کو تلاشی کی اجازت تو دے دی گئی لیکن اس سے وزیر اعظم کو 20 منٹ کی تاخیر ہو گئی۔’
رپورٹ کے مطابق؛ محسن اس وقت کرناٹک کے بیک ورڈ کلاس ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں سکریٹری ہیں۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق؛ ان کو سمبل پور لوک سبھا حلقہ کے تحت آنے والے 3 اسملی حلقوں -کچندا، رینگالی،سمبل پور اور ریرا کھول کے لیے جنرل آبزرور مقرر کیا گیا ہے۔
انڈین الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری حکم کے مطابق؛ محسن کو معطل کرنے کا حکم چیف الیکشن کمشنر(اڑیسہ)، ڈسٹرک الیکٹورل آفیسر(سمبل پور)اور ڈی آئی جی (سمبل پور)کی طرف سے دی گئی رپورٹ کی بنیاد پر دیا گیا۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں