خبریں

بڑی تعداد میں سرکاری نوکریاں پیدا کرنا مشکل: بی جے پی ترجمان

بی جے پی کے اقتصادی معاملوں کے ترجمان گوپال کرشن اگروال نے کہا کہ ہندوستان میں نئے روزگار چاہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کو سرکاری نوکری نہیں دی جاسکتی ۔ اس لیے ہمارا زور کاروبار کو فروغ دینے اور سیلف امپلائمنٹ  پر ہے۔

بی جے پی ترجمان گوپال کرشن اگروال،(فوٹو بہ شکریہ : فیس بک)

بی جے پی ترجمان گوپال کرشن اگروال،(فوٹو بہ شکریہ : فیس بک)

نئی دہلی : سرکار مینو فیکچرنگ پر دھیان دینے کے ساتھ سیلف امپلائمنٹ کو بڑھاوا دے رہی ہے ۔ اس کی وجہ بڑی تعداد میں روزگار چاہنے والوں کے لیے نئی سرکاری نوکریاں پیدا کرنا مشکل ہے ۔ بی جے پی کے اقتصادی معاملوں کے ترجمان گوپال کرشن اگروال نے منگل کو  یہ کہا۔چیمبرس آف کامرس اینڈ  انڈسٹری ایسوسی ایشن ،اے ایس ایس او سی ایچ اے ایم  کے زیر اہتمام منعقد انڈسٹری اور غیر ملکی وفد کے ساتھ بات چیت کے ایک سیشن میں اگروال نے کہا، روزگار کے شعبے  میں نئے ورزگار چاہنے والوں  میں ہندوستان کی اضافہ کی شرح بہت زیادہ ہے ۔ اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کو نئی نوکری نہیں دی جاسکتی ۔ اس لیے ہمارا زور کاروبار کے فروغ اور سیلف امپلائمنٹ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت مینو فیکچرنگ کے شعبے میں زور دے کر روزگار کے مسئلے کو حل کرنے کی سمت میں کام کررہی ہے۔ پہلے کی حکومتوں کا اس شعبے پر کوئی دھیان نہیں تھا۔اگروال نے کہا، ہم مینو فیکچرنگ شعبے ، ایم ایس ایم ای شعبے کی ترقی ، سیلف امپلائمنٹ پر زیادہ زور دینے کی کوشش کرتے رہے ہیں ۔ آخر کار ہمار زور کاروباری کمیونٹی کے لیے کاروبار کی آسانی پر رہا ہے۔ مستقبل میں اس معاملے میں رینکنگ  میں کم سے کم 50 ویں مقام پر آنے کا ہدف ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ورلڈ بینک کے پچھلے سال اکتوبر میں جاری رینکنگ میں ہندوستان 77 ویں مقام پر ہے۔

بی جے  پی کے  انتخابی منشور کا ذکر کرتے ہوئے اگروال نے کہا کہ ان کی سرکار کا 2022 تک 5000ارب ڈالر کی معیشت بنانے کو لے کر خاکہ بالکل صاف ہے۔

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)