سائیکلون طوفان فونی کے مدنظر ساحلی ضلعوں میں ریل، سڑک اور ہوائی آمدورفت پوری طرح سے بند ۔ کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔
نئی دہلی: سائیکلون طوفان ‘فونی’جمعہ کی صبح پری ساحل پر پہنچا جس سے کئی علاقوں میں شدیدبارش ہو رہی ہے اور 175 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔سمندر کے کنارے بسے شہر پری کے کئی علاقے اور دیگر جگہوں میں پانی بھر گیا ہے۔ ریاست کے تمام ساحلی علاقوں میں شدید بارش ہو رہی ہے۔کئی درخت اکھڑ گئے ہیں اور بھونیشور سمیت کچھ مقامات پر بنیں جھوپڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔
Andhra Pradesh: Strong winds hit Visakhapatnam as #CycloneFani makes landfall in Odisha's Puri. pic.twitter.com/horXzAifNR
— ANI (@ANI) May 3, 2019
مقامی محکمہ موسمیات، بھونیشور کے ڈائریکٹر ایچ آر بسواس نے کہا، ‘سائیکلون صبح تقریباً آٹھ بجے پری ساحل پر پہنچا اور سائیکلون کے پہنچنے کا عمل پورا ہونے میں تقریباً تین گھنٹے کا وقت لگےگا۔ ‘بسواس نے بتایا کہ سائیکلون کا مرکز تقریباً28 کلومیٹر دور ہے اور وہ 30 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔
HR Biswas, Director, Met Dept, Bhubaneswar: Extremely severe cyclone Fani landfall started at 8 AM. Some of the portion of the eye has already entered land area. It'll take 2 more hrs to complete landfall process. Landfall position is close to Puri. It'll continue upto 10.30 AM. pic.twitter.com/QaG2CGgmYg
— ANI (@ANI) May 3, 2019
پری اور آس پاس کے علاقوں میں 175 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جو 200 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پر پہنچ سکتی ہے۔ایس آر سی بی پی سیٹھی نے بتایا کہ سائیکلون کی وجہ سے گنجام، پوری، کھوردھا اور گجپتی جیسے کئی ساحلی ضلعوں میں تیز ہوا چل رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کم سے کم 11 ساحلی ضلعوں کے نچلے اور حساس علاقوں سے تقریباً11 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر لے جایا گیا ہے۔ ان لوگوں کو 4000 کیمپوں میں ٹھہرایا گیا ہے جن میں سے خاص طورپر سائیکلون کے لئے بنائے گئے 880 مراکز شامل ہیں۔سیٹھی نے بتایا کہ ریاست کے کسی بھی حصے سے کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔ حکومت کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ راجدھانی بھونیشور میں 140 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، یہ بنگال سے ہوتا ہوا بنگلہ دیش کی طرف بڑھےگا ایسے میں مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
دینک بھاسکر کی رپورٹ کے مطابق، ساحلی محافظ دستہ نے کہا ہے کہ سائیکلون طوفان فونی کو دیکھتے ہوئے 34 راحتی ٹیم اور چار ساحلی محافظ بحریہ جہاز کو راحت کام کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔ بحریہ کے ترجمان کیپٹن ڈی کے شرما نے کہا کہ بحریہ کے جہاز سہیادری، رنویر اور کدمت کو راحت سامان اور طبی ٹیم کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے۔این ڈی آر ایف کی 28، اڑیسہ ڈزاسٹر مینجمنٹ ریپڈ ایکشن فورس کی 20 یونٹ اور فائر سیفٹی ڈپارٹمنٹ کے 525 لوگ راحت کے کام میں لگے ہیں۔
East Coast Railway: It has further been decided to cancel 10 more trains – 7 trains on 3rd May, one train on 4th May, one train on 6th May & one train on 7th May. Railways had earlier cancelled 147 trains from 1st to 3rd May. #CyclonicStormFANI pic.twitter.com/uuTAseYHLr
— ANI (@ANI) May 3, 2019
ساحلی ضلعوں میں ریل، سڑک اور ہوائی آمدورفت پوری طرح سے بند ہے۔ جمعرات نصف شب سے بیجو پٹنایک انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تمام اڑانیں 24 گھنٹے کے لئے روک دی گئی ہیں۔ کولکاتا ایئر پورٹ بھی جمعہ کی رات سے سنیچر شام تک بند رہےگا۔جوائنٹ ٹائفون وارننگ سینٹر(جےڈبلیوٹی سی)کے مطابق، فونی طوفان گزشتہ20 سالوں میں اب تک کا سب سے خطرناک سائیکلون ثابت ہو سکتا ہے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں