ایئر انڈیا کی شکایت گزار خاتون پائلٹ نے کہا کہ یہ واقعہ 5 مئی کو حیدر آباد میں ایک ریستوراں میں ہوا، جہاں ان کے کمانڈر نے ان کی نجی زندگی کے بارے میں قابل اعتراض سوال پوچھے۔
نئی دہلی: ایئر انڈیا نے ایک خاتون پائلٹ کے ذریعے اپنے ایک کمانڈر پر لگائے گئے جنسی استحصال کے الزامات کی اعلیٰ سطحی جانچ شروع کر دی ہے۔پائلٹ کی طرف سے دائر کی گئی شکایت کے مطابق، ‘ یہ واقعہ 5 مئی کو حیدر آباد میں ہوا، جہاں کمانڈر ان کو (شکایت گزار) کو ٹریننگ دے رہا تھا۔ ‘خاتون نے الزام لگایا ہے کہ کمانڈر نے ان سے جسمانی تعلقات سے جڑے غیر مناسب سوال پوچھے تھے۔ ایئر انڈیا کے ترجمان نے بتایا،’جیسے ہی معاملہ ہمارے علم میں آیا، ہم نے فوراً اعلیٰ سطحی جانچ شروع کر دی۔ ‘
خاتون پائلٹ نے اپنی شکایت میں الزام لگایا کہ کمانڈرنے ان سے کہا کہ پانچ مئی کو ٹریننگ کے بعد دونوں کو ساتھ میں ڈنر کرنا چاہیے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، شکایت گزار خاتون نے کہا کہ کمانڈر نے ان سے کہا ہے کہ پانچ مئی کو دونوں کو ٹریننگ کے بعد ریستوراں میں ڈنر کے لئے جانا چاہیے۔ ہم رات تقریباً آٹھ بجے ریستوراں گئے اور یہیں سے میرا مشکل وقت شروع ہوا۔خاتون نے کہا، ‘انہوں نے مجھے بتانا شروع کیا کہ وہ اپنی شادی شدہ زندگی سے کتنے ناخوش ہیں۔ انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ میں اپنے شوہر سے دور کیسے رہتی ہوں اور کیا مجھے روزانہ جسمانی رشتہ بنانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ‘
شکایت گزار نے آگے کہا، ‘ انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں مشت زنی کرتی ہوں۔ بات چیت کے ایک پڑاؤ پر میں نے ان کو بتایا کہ میں ان سب کے بارے میں ان سے بات نہیں کرنا چاہتی اس لئے میں نے کیب بلائی۔ ‘خاتون نے کہا کہ میں آدھے گھنٹے تک کیب کا انتظار کرتی رہی اور اس دوران کمانڈر کا سلوک اور خراب ہو گیا۔ انہوں نے کہا، ‘ میں ان کے برتاؤ سے سکتے میں تھی اور بہت ہی عجیب محسوسکر رہی تھی، ڈری ہوئی تھی اور ذلت محسوسکر رہی تھی۔ ‘
خاتون نے کہا کہ کسی اور کو اس حالات سے گزرنا نہیں پڑے، یہ سوچکر اس نے ایئر لائن انتظامیہ سے شکایت کرنے کا فیصلہ کیا۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں