مودی حکومت میں قلمدان کا بٹوارہ کرتے ہوئے جہاں امت شاہ کو وزیر داخلہ بنایا گیا ہےوہیں پچھلی مودی حکومت میں وزیرداخلہ رہے راجناتھ سنگھ کو وزیر دفاع بنایا گیا ہے۔
نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کے کابینہ کی مکمل فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ راشٹر پتی بھون کے ترجمان کے مطابق امت شاہ ملک کے نئے وزیر داخلہ بنائے گئے ہیں جبکہ راجناتھ سنگھ وزیر دفاع بنائے گئے ہیں ۔ پچھلی مودی حکومت میں وزیر دفاع رہیں نرملا سیتا رمن کو اس بار وزارت خزانہ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ایس جئے شنکر ملک کے نئے وزیر خارجہ بنائے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ پرکاش جاویڈکر کو وزارت اطلاعات و نشریات کے ساتھ ہی وزارت جنگلات، ماحولیات و موسمی تبدیلی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت میں جمعہ کو محکمہ جات یعنی قلمدان کا اعلان کر دیا گیا۔ امت شاہ کو وزارت داخلہ اور راجناتھ کو وزارت دفاع کی ذمہ داری دی گئی ہے۔راشٹر پتی بھون سے حاصل جانکاری کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس محکمہ ڈپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ ، جوہری توانائی اور اہم پالیسی سے جڑے وزارت اور مختص وزارت بھی رہیںگے۔
Rajnath Singh appointed as the new Defence Minister, Amit Shah new Home Minister, S Jaishankar new External Affairs Minister. pic.twitter.com/6F1T4okJA8
— ANI (@ANI) May 31, 2019
نرملا سیتارمن کو وزارت خزانہ کی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ سابق خارجہ سیکریٹری ایس جئے شنکر کو وزارت خارجہ سونپی گئی ہے۔نتن گڈکری سڑک نقل وحمل اور شاہراہ کے وزیر بنے رہیںگے۔ دھرمیندر پردھان کے پاس پیٹرولیم کی وزارت بنی رہےگی۔ رام ولاس پاسوان صارفین کے معاملات کے وزیر بنے رہیںگے۔نریندر سنگھ تومر نئے وزیر زراعت ہوںگے، ان کے پاس وزارت دیہی ترقی بھی رہےگی۔امیٹھی سے رکن پارلیامان اسمرتی ایرانی کو وزارت ترقی نسواں و اطفال اور وزارت کپڑاجبکہ پیوش گوئل کو وزارت ریل سونپی گئی ہے۔ پرکاش جاویڈکر کو وزارت اطلاعات و نشریات اور وزارت جنگلات اور ماحولیات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔روی شنکر پرساد مواصلات کے علاوہ قانون اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر ہوںگے، جبکہ رمیش پوکھریال نشنک نئے وزیر انسانی وسائل ترقی ہوںگے۔ ڈی وی سدانند گوڑا کو وزارت کیمیائی اورکھاد سونپی گئی ہے۔
ہرسمرت کور اشیائےخوردنی اور پروسیسنگ کی وزیر، تھاور چند گہلوت سماجی انصاف و تفویض اختیارات، ارجن منڈا قبائلی معاملات کے وزیر، پرہلاد جوشی پارلیامانی امور کے وزیر بنائے گئے ہیں، ان کو وزارت کوئلہ اور کان کنی بھی سونپی گئی ہے۔ مہیندر ناتھ پانڈیہ کو وزارت مہارت کی ترقی اور کارجوئی سونپی گئی ہے۔ مختار عباس نقوی کو وزارت اقلیتی امور کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ڈاکٹر ہرش وردھن کو وزارت صحت اور فیملی ویلفیئر سونپی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ وزارت سائنس اور ٹکنالوجی کی بھی ذمہ داری سنبھالیںگے۔اروند ساونت کو بھاری صنعت اور عوامی فرم کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ گریراج سنگھ کو محکمہ مویشی پروری، ڈیری اور مچھلی پالن اور گجیندر سنگھ شیکھاوت کو محکمہ ہائیڈرو پاور سونپا گیا ہے۔
وزیرمملکت(انڈیپنڈنٹ چارج)
سنتوش کمار گنگوار کو وزارت مزدور اور روزگار میں وزیر مملکت، راؤ اندرجیت سنگھ کو وزارت شماریاتی اور پروگرام عمل درآمد اور وزارت اسکیم کے وزیر مملکت، شریپد نائک کو وزارت آیوروید، یوگا، قدرتی طب، یونانی، سدھ اور ہومیوپیتھی (آیوش) میں وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔جیتیندر سنگھ کو شمال مشرقی علاقے کی وزارت ترقی میں وزیر مملکت، وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت، وزارت مزدور، عوامی شکایت اور پنشن میں وزیر مملکت، محکمہ جوہری توانائی میں وزیر مملکت اور محکمہ خلا میں وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔کرن ری جیجو کو وزارت نوجوان امور اور کھیل میں وزیر مملکت اور وزارت اقلیتی امور میں وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔پرہلاد سنگھ پٹیل کو وزارت ثقافت میں وزیر مملکت اور وزارت سیاحت میں وزیر مملکت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
راج کمار سنگھ کووزارت توانائی میں وزیر مملکت، وزارت تجدید اور لائق تجدید توانائی میں وزیر مملکت اور وزارت مہارت کی ترقی اور کارجوئی میں وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔ہردیپ سنگھ پوری کو وزارت رہائش گاہ اور شہری امور میں وزیر مملکت، وزارت شہری پراوز میں وزیرمملکت اور وزارت تجارت اور صنعت میں وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔من سکھ ایل منڈاویا کو وزارت جہاز رانی کا وزیر مملکت، وزارت کیمیا اور کھاد میں وزیر مملکت مقرر کیا گیا ہے۔
وزیر مملکت
پھگّن سنگھ کلستے کو وزارت اسٹیل میں وزیر مملکت، اشونی کمار چوبے کو وزارت صحت اور فیملی ویلفیئر میں وزیر مملکت، ارجن رام میگھوال کو وزارت پارلیامانی امور میں وزیر مملکت، جنرل وی کے سنگھ کو وزارت سڑک نقل وحمل اور شاہراہ میں وزیر مملکت، دانوے راوصاحب داداراو کو وزارت امورصارفین میں وزیر مملکت، جی کشن ریڈی کو وزارت داخلہ میں وزیر مملکت، پرش اتم روپالا کو وزارت زراعت اور کسان فلاح و بہبود میں وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔رام داس اٹھاولے کو سماجی انصاف و تفویض اختیارات میں وزیر مملکت، سادھوی نرنجن جیوتی کو وزارت دیہی ترقی میں وزیر مملکت، بابل سپریو کو وزارت ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا تبدیلی میں وزیر مملکت، سنجیو کمار بالیان کو وزارت مویشی پروری، ڈیری اور مچھلی پالن میں وزیر مملکت، دھوترے سنجئے شام راو کووزارت انسان ترقی، وزارت مواصلات اور اطلاعاتی ٹکنالوجی میں وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔
انوراگ سنگھ ٹھاکر کو وزارت خزانہ اور کارپوریٹ امور میں وزیر مملکت، انگدی سریش چنّبسپّا کو وزارت ریل میں وزیر مملکت، نتیانند رائے کو وزارت داخلہ میں وزیر مملکت، رتن لال کٹاریا کو وزارت ہائیڈرو پاور، سماجی انصاف و تفویض اختیارات میں وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ وی۔مرلی دھرن کو وزارت خارجہ، وزارت پارلیامانی امور میں وزیر مملکت، رینوکا سنگھ سروتا کو وزارت قبائلی امور میں وزیر مملکت، سوم پرکاش کو وزارت تجارت اور صنعت میں وزیر مملکت، رامیشور تیلی کو وزارت اشیائےخوردنی پروسیسنگ صنعت میں وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔پرتاپ چندر سارنگی کو وزارت مختصر، چھوٹے اور منجھولے فرم اور مویشی پروری، ڈیری اور مچھلی صنعت میں وزیر مملکت، کیلاش چودھری کو وزارت زراعت اور فیملی ویلفیئر میں وزیر مملکت اور دیباشری چودھری کو وزارت ترقی نسواں و اطفال میں وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔
واضح ہو کہ نریندر مودی نے جمعرات کو راشٹرپتی بھون کے احاطہ میں ایک شاندار تقریب میں لگاتار دوسری بار وزیر اعظم کےعہدے کا حلف لیا تھا۔ ان کے ساتھ 24 کابینہ وزراء، نو وزیر مملکت (آزاد ذمہ داری) اور 24 وزرائےمملکت نے بھی حلف لیا تھا۔مودی کی رہنمائی میں بی جے پی نے لوک سبھا انتخاب میں 542 سیٹوں میں سے 303 سیٹیں جیتکر اقتدار میں اکثریت کے ساتھ واپسی کی ہے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں