خبریں

بنگال میں ڈاکٹروں پر حملے کی مخالفت میں دہلی، مہاراشٹر کے ڈاکٹر ہڑتال پر

مغربی بنگال کے کولکاتہ کے این آر ایس میڈیکل کالج میں علاج کے دوران 75 سالہ بزرگ کی موت ہو گئی تھی، جس کے بعد بزرگ کے رشتہ داروں نے ڈاکٹروں پر لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے دو جونیئر ڈاکٹروں کی پٹائی کر دی تھی۔

مغربی بنگال میں ڈاکٹروں پر حملے کی مخالفت میں دہلی کے ڈاکٹر احتجاج کرتے ہوئے (فوٹو: اے این آئی)

مغربی بنگال میں ڈاکٹروں پر حملے کی مخالفت میں دہلی کے ڈاکٹر احتجاج کرتے ہوئے (فوٹو: اے این آئی)

نئی دہلی: مغربی بنگال کے کولکاتہ واقع این آر ایس میڈیکل کالج میں جونیئر  ڈاکٹروں پر حملے کی مخالفت میں جمعہ کو دہلی اور مہاراشٹر کے ڈاکٹر ہڑتال پر ہوں‌گے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، دہلی میں ایمس، مولانا آزاد میڈیکل کالج (ایم اے ایم سی) اور صفدرجنگ ہاسپٹل کے ریزیڈینٹ ڈاکٹر جمعہ کو ہڑتال پر ہوں‌گے۔ ڈاکٹروں نے جمعہ کی صبح ایمس اور صفدرجنگ میں نئے مریضوں کا رجسٹریشن بند کر دیا۔ حالانکہ پرانے مریضوں کے لئے او پی ڈی کھلی ہے۔ہڑتال کی حمایت میں دہلی میڈیکل ایسوسی ایشن، آئی ایم اے اور ڈاکٹروں کے دیگر کئی تنظیم بھی آگے آ گئے ہیں۔ انہوں نے جمعہ کو دہلی اور مہاراشٹر سمیت ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

آئی ایم اے سے جڑےرہے ڈاکٹر ہرجیت سنگھ بھٹی کے مطابق، ایمس اور صفدرجنگ کے علاوہ جمعہ کوپرائیویٹ کلنک اور نرسنگ ہوم بھی بند رہیں‌گے۔جونیئر ڈاکٹروں پر حملے کی مخالفت میں دہلی میڈیکل ایسوسی ایشن نے دہلی میں میڈیکل بند کا اعلان کیا ہے۔مغربی بنگال میں منگل کو ڈاکٹروں پر حملے کی مخالفت میں دہلی کے ایمس کے ڈاکٹروں نے سر پر پٹی باندھ‌کر اور ہیلمیٹ پہن‌کر کام کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔وہیں، ایم سی ڈی ہاسپٹل کے ڈاکٹر سنیچر سے ہڑتال پر ہوں‌گے۔ مہاراشٹر کے ریزیڈینٹ ڈاکٹروں نے بھی جمعہ کی شام پانچ بجے تک علامتی طورپر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ایسے میں ڈر ہے کہ ملک بھر میں ڈاکٹر اس ہڑتال میں شامل ہو سکتے ہیں۔

چھتیس گڑھ کے رائے پور کے ڈاکٹر بھیم راؤامبیڈکر میموریل ہاسپٹل کے ریزیڈینٹ ڈاکٹر مغربی بنگال میں ڈاکٹروں پر ہوئے تشدد کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔

حیدر آباد میں بھی مغربی بنگال پر ڈاکٹروں پر حملے کی مخالفت میں اور ہڑتال کی حمایت میں نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹروں نے مارچ نکالا۔وہیں، مغربی بنگال میں ہڑتال کر رہے جونیئر ڈاکٹروں نے جمعرات دوپہر دو بجے تک کام پر لوٹنے کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت کو نہیں مانا اور کہا کہ سرکاری ہاسپٹل میں حفاظت سے متعلق مانگ پوری ہونے تک ہڑتال جاری رہے‌گی۔وہیں، وزیراعلیٰ بنرجی نے مظاہرین پر برستے ہوئے حزب مخالف بی جے پی اور کمیونسٹ پارٹی پر ان کو بھڑکانے اور معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کا الزام لگایا۔

ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے کئی سرکاری ہاسپٹل اور میڈیکل کالج اینڈ  ہاسپٹل میں تیسرے دن بھی ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی خدمات، پیتھولاجیکل یونٹس بند رہے۔غور طلب ہے کہ کولکاتہ واقع این آر ایس میڈیکل کالج میں علاج کے دوران ایک 75 سالہ بزرگ کی موت ہو گئی تھی۔ اس پر بزرگ کے رشتہ داروں نے ڈاکٹروں پر لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے دو ڈاکٹروں کی پٹائی کر دی تھی۔الزامات کے مطابق، تقریباً200 لوگ ٹرکوں میں بھر‌کر آئے تھے اور ہاسپٹل کے احاطے پر حملہ بول دیا تھا۔ اس حملے میں دو جونیئر ڈاکٹر بری طرح زخمی ہو گئے تھے۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)