وزیر اعلیٰ کے دورے کے مد نظر ہاسپٹل میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے تھے لیکن اس کے باوجود لوگوں نے ہاسپٹل کیمپس کے باہر جم کر نعرے بازی کی۔لوگوں نے نتیش واپس جاؤ، مردہ باد اور ہائے ہائے کے نعرے لگاتے ہوئے احتجاج کیا۔
نئی دہلی: بہار کے مظفر پور میں ایکیوٹ انسفلائٹس سنڈروم (Acute Encephalitis Syndrome) یعنی اے ای ایس(دماغی بخار )سے اب تک 100 سے زائد بچوں کی موت ہو چکی ہے۔ان سب کے درمیان آج بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار صورت حال کا جائزہ لینے مظفر پور پہنچے تو انھیں لوگوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگوں نے یہاں ان کی مخالفت کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور ‘نتیش کمار واپس جاؤ ‘کے نعرے بھی لگائے۔
Chief Minister of Bihar, Nitish Kumar visited Sri Krishna Medical College and Hospital in #Muzaffarpur, today; 89 children have died due to AES at the hospital. pic.twitter.com/g6HwvQMrs3
— ANI (@ANI) June 18, 2019
غور طلب ہے کہ مظفر پور میں دماغی بخار کی وجہ سے 100 زائد بچوں کی جان جانے کی خبروں کے بیچ 18 دن بعد آج وزیر اعلیٰ نتیش کمار متاثرین کا حال جاننے کے لیے مظفر پور کے ایس کے ایم سی ایچ ہاسپٹل پہنچے۔جہاں ان کو لوگوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔لوگوں نے نتیش واپس جاؤ، مردہ باد اور ہائے ہائے کے نعرے لگاتے ہوئے احتجاج کیا۔
#WATCH Locals hold protest outside Sri Krishna Medical College and Hospital in Muzaffarpur as Bihar CM Nitish Kumar is present at the hospital; Death toll due to Acute Encephalitis Syndrome (AES) is 108. pic.twitter.com/N1Bpn5liVr
— ANI (@ANI) June 18, 2019
وزیر اعلیٰ کے دورے کے مد نظر ہاسپٹل میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے تھے ۔اس کے باوجود لوگوں نے ہاسپٹل کیمپس کے باہر جم کر نعرے بازی کی۔دوسری طرف دماغی بخار سے ہو رہی بچوں کی موت کو لے رابڑی دیوی نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انھوں نے ٹوئٹ کر کہا کہ یہ بچوں کی موت نہیں قتل ہے۔ رابڑی کے مطابق؛’این ڈی اے حکومت کی لاپروائی ،بد انتظامی، بیماری کو لے کر سی ایم کا جواب نہ دینا، غیر حساس اور غیر انسانی رویہ، کمزور اور کرپٹ سسٹم، وزیر صحت کے غیر ذمہ دارانہ رویے اور بد عنوانی کی وجہ سے غریبوں کے 100 سے زیادہ معصوم بچوں کا دماغی بخار کے بہانے قتل کیا گیا ہے۔’
एनडीए सरकार की घोर लापरवाही, कुव्यवस्था सीएम की महामारी को लेकर अनुत्तरदायी, असंवेदनशील और अमानवीय अप्रोच, लचर व भ्रष्ट व्यवस्था, स्वास्थ्य मंत्री के ग़ैर-ज़िम्मेदाराना व्यवहार एवं भ्रष्ट आचरण के कारण ग़रीबों के 1000 से ज़्यादा मासूम बच्चों की चमकी बुखार के बहाने हत्या की गयी है।
— Rabri Devi (@RabriDeviRJD) June 18, 2019
क्या 14 वर्ष से राज कर रहे मुख्यमंत्री की हज़ारों बच्चों की मौत पर कोई जवाबदेही नहीं?कहाँ है ग़रीबों के लिए 5 लाख तक के मुफ़्त इलाज की प्रधानमंत्री की आयुष्मान योजना?
हम इस नाज़ुक समय में राजनीति नहीं करना चाहते लेकिन ग़रीब बच्चों का समुचित इलाज करना सरकार का धर्म और दायित्व है।
— Rabri Devi (@RabriDeviRJD) June 18, 2019
اس کے بعد انھوں نے پی ایم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آیوشمان یوجنا کا ذکر بھی کیا۔
Categories: خبریں