وزیر تعلیم پارتھ چٹرجی نے اس معاملے میں جانچ کا حکم دیا ہے۔ انھوں نے کہا،اس طرح کے فیصلوں کی کبھی حمایت نہیں کی جا سکتی اور اس کو فوراً واپس لیا جانا چاہیے۔
نئی دہلی: چھیڑ خانی کے واقعات کو روکنے کے لیےمغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے ایک سرکاری اسکول نے ہدایت جاری کی ہے کہ لڑکے-لڑکیاں الگ الگ دنوں میں اسکول آئیں۔مالدہ کے حبیب پور علاقے کے گریجا سندری ودیا مندر کے فیصلے پر انتظامیہ نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے اس قدم کو ‘عجیب’ بتاتے ہوئے اس کو واپس لینے کی مانگ کی۔
اس اسکول کے پرنسپل رویندر ناتھ پانڈے نے دعویٰ کیا کہ چھیڑ خانی کے کئی معاملے سامنے آنے کے بعد اسکول اس قدم کو اٹھانے کے لیے مجبور تھا۔پانڈے نے کہا،’یہ فیصلہ کیا گیا کہ لڑکیاں سوموار ،منگل اور جمعہ کو اور لڑکے منگل ،جمعرات اور سنیچر کو اسکول آئیں گے۔’ حالانکہ وزیر تعلیم پارتھ چٹرجی نے اس معاملے میں جانچ کے حکم دیے ہیں۔
انھوں نے کہا،’اس طرح کے فیصلوں کی کبھی حمایت نہیں کی جا سکتی۔ ہم نے افسروں کو اس معاملے کی جانچ کرنے کو کہا ہے اور اس حکم کو فوراً واپس لیا جانا چاہیے۔’ مغربی بنگال کاؤنسل آف ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کے صدر مہوآ داس نے اس ہدایت کو ‘عجیب’ بتایا اور کہا کہ ڈپارٹمنٹ سے صلاح نہیں لی گئی تھی۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں