ملک میں ماب لنچنگ اور ہیٹ کرائم کی بڑھتی تعداد کو دیکھ کر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ منگل کو شیام بینیگل سمیت 49 شخصیات نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھکر کہا تھا کہ مسلمانوں، دلتوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ ہو ر لنچنگ کے واقعات فوراً رکنے چاہیے۔
نئی دہلی: ملک کے مختلف حصوں میں اقلیتوں کے خلاف لگاتار ہونے والی ماب لنچنگ اور ہیٹ کرائم کو لےکر وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھنے والی 49 شخصیات اور دانشوروں کے خلاف بہار کی ایک عدالت میں عرضی دائر کی گئی ہے۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، ایک وکیل نے غدار وطن اور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کے لئے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کے سامنے عرضی دائر کی ہے۔
درخواست گزار سدھیر کمار اوجھا نے گواہ کے طور پر اداکارہ کنگنا رناوت اور ڈائریکٹر مدھر بھنڈارکر اور وویک اگنی ہوتری کا بھی ذکر کیا ہے۔ ان کے ساتھ 58 دیگر ہستیوں نے ایک دیگر خط لکھکر وزیر اعظم مودی کو لکھے خط کی مخالفت کی تھی۔اوجھا نے الزام لگایا کہ 49 ہستیوں کے ذریعے پی ایم مودی کو خط لکھنے سے ملک کی امیج خراب ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ اوجھا نے تمام 49 ہستیوں پر علیحدگی پسند رجحان کی حمایت کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔ اس عرضی پر 3 اگست کو سماعت ہو سکتی ہے۔
گزشتہ منگل کو ملک میں بھیڑکے ذریعے تشدد کی بڑھتی تعداد کو دیکھ کر تشویش کااظہار کرتے ہوئے شیام بینیگل سمیت 49 فلمی ہستیوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک کھلا خط لکھا تھا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ‘ جئے شری رام ‘ کے نعرے کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا، جس کی وجہ سے کئی لنچنگ کے واقعات ہو چکے ہیں۔
اس کا اداکارہ کنگنا رناوت اور پرسون جوشی سمیت 61 ہستیوں نے مخالفت کی تھی۔ ان 61 ہستیوں نے 49 فلمی ہستیوں کے ذریعے وزیر اعظم کو کھلا خط لکھے جانے کی مذمت کی تھی۔ان 61 ہستیوں میں سونل مان سنگھ، پنڈت وشو موہن بھٹ، مدھر بھنڈارکر، وویک اگنی ہوتری، اشوک پنڈت، پلوی جوشی، منوج جوشی اور وشوجیت چٹرجی جیسی ہستیاں شامل ہیں۔
اس خط میں لکھا گیا، ‘ 23 جولائی 2019 کو شائع اور وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے کھلے خط نے ہمیں حیرت زدہ کر دیا۔ ملک اور جمہوری اقدار کے 49 ہستیوں نے ایک بار پھر سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ایک واضح سیاسی تعصبات اور مقصد کا مظاہرہ کیا ہے۔ ‘پہلے کا کھلا خط لکھنے میں شامل 49 ہستیوں میں انوراگ کشیپ، اپرنا سین، اڈور گوپال کرشنن، منی رتنم اور کونکنا سین شرما جیسی معروف ہستیاں شامل تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے اس خط میں ہندوستان میں بھیڑ کے ذریعے تشدد کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔
Categories: خبریں