یہ معاملہ پٹنہ کے روپس پور کا ہے۔ جہاں ایک ذہنی طور پر کمزور شخص کو بچہ چرانے کے شک میں بھیڑ نے پیٹا۔ موقع پر پہنچی پولیس ٹیم پر ہوئے بھیڑ کے حملے میں 10 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
نئی دہلی: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بچہ چوری کرنے کے شک میں بھیڑ نے ایک بھکاری کا پیٹ پیٹکر قتل کر دیا۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، یہ معاملہ پٹنہ کے روپس پور کا ہے۔ واقعہ کی جانکاری ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس ٹیم پر بھی بھیڑ نے حملہ کیا، جس میں 10 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھینو کمار نے کہا، ‘ ہم نے بھیڑ کی زد سے تین اور لوگوں کو بچایا اور ان کو ہاسپٹل میں بھرتی کرایا، جن میں سے ایک نے بعد میں ہاسپٹل میں دم توڑ دیا۔ ‘
پولیس نے اس بارے سے معاملہ درج کر لیا ہے اور 32 لوگوں کو گرفتار کیا ہے، جس میں چھ خواتین بھی ہیں۔پولیس کے مطابق، متاثرہ ذہنی طور پر کمزور شخص تھا۔ اس کو روپس پور پولیس اسٹیشن حلقہ میں پڑنے والے چُلیچک نامی مقام پر تشدد آمیز بھیڑ کے ذریعے پیٹ-پیٹکرمار ڈالا گیا۔بہار میں بچوں کے استحصال سے متعلق واقعات کے بڑھنے کی افواہ کے درمیان پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) گپتیشور پانڈے نے لوگوں سے قانون ہاتھ میں نہ لینے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا، ‘ لوگوں کو شک ہونے پر پٹائی کرنے کے بجائے پولیس کو اس کی اطلاع دینی چاہیے۔ ‘غور طلب ہے کہ بہار میں پچھلے پانچ دنوں میں بھیڑ کے تشدد کے ایک درجن سے زیادہ واقعات ہو چکے ہیں۔ بچہ چوری کے شک پر ہی پٹنہ میں بھی سنیچر کو دو سکھوں پر بھیڑ نے حملہ کر دیا تھا۔ پولیس نے حالانکہ ان کو بچا لیا۔اس کے علاوہ اسی دن سنیچر کو پٹنہ کے پاس داناپور میں بچہ چور ہونے کے شک میں بھیڑ نے 2 نوجوانوں کو پیٹ ڈالا تھا۔
Categories: خبریں