نئی دہلی واقع ایمس میں انتقال ہوا۔بی جے پی کی سینئر رہنما سشماسوراج کا 2016میں گردہ ٹرانسپلانٹ کیاگیا تھا اور اپنی صحت کے مد نظر انہوں نے گزشتہ سال لوک سبھا انتخاب نہیں لڑنے کا اعلان کیا تھا۔
نئی دہلی: سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کا منگل کی رات کو انتقال ہوگیا۔ وہ 67برس کی تھیں۔نئی دہلی واقع ایمس کے ذرائع نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد ان کو رات دس بج کر پندرہ منٹ پر ہاسپٹل لایا گیا اور ان کو سیدھے ایمرجنسی وارڈ میں لے جایا گیا۔
سشما سوراج کے ایمس میں داخل ہونے کے بعد وزیر صحت ہرش وردھن سمیت کئی سینئر رہنما ہاسپٹل پہنچے تھے۔ بی جے پی کی سینئر رہنما سشما سوراج کا 2016میں گردہ ٹرانسپلانٹ کیا گیا تھا اور اپنی صحت کے مدنظر انہوں نے گزشتہ سال لوک سبھا انتخاب نہیں لڑنے کا اعلان کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ گردہ ٹرانسپلانٹ کی وجہ سے ڈاکٹروں نے ان کو دھول سے بچنے کی صلا ح دی تھی۔وزیر خارجہ کے طور پر ان کی مدت کار26مئی 2014سے 30مئی2019 تک تھی ۔ اندرا گاندھی کے بعد وزیر خارجہ بننے والی وہ دوسری خاتون تھیں ۔
سپریم کورٹ کی سابق وکیل سشما سوراج 14فروری 1953کو ہریانہ کے انبالہ کینٹ میں پیدا ہوئی تھیں ۔ ان کے والد آر ایس ایس کے ممبر تھے ۔ سشما نے اپنے سیاسی کیریئر کی شروعات 1970کی دہائی میں اکھل بھارتیہ ودیاتھی پریشد سے تھی۔
سال 1977میں 25سال کی عمر میں وہ ہریانہ کی سب سے کم عمر کی کابینہ وزیر بنی تھیں ۔ وہ دہلی کی پانچویں وزیر اعلیٰ (13اکتوبر 1998سے 3دسمبر 1998)تھیں۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ بننے والی وہ پہلی خاتون تھیں۔غور طلب ہے کہ وزیرخارجہ کی حیثیت سے سشماسوراج ٹوئٹر پر بیرون ملک پھنسے اور پریشان حال شہریوں کی مدد کیا کرتی تھیں اور ان کو ہر طرح کی قانونی امداد فراہم کیا کرتی تھیں۔
سشما سوراج کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
Sushma Ji’s demise is a personal loss. She will be remembered fondly for everything that she’s done for India. My thoughts are with her family, supporters and admirers in this very unfortunate hour. Om Shanti.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 6, 2019
ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا ہے کہ ، سشما جی کا انتقال ایک ذاتی نقصان ہے ۔ ان کو ان کے کام کے لیے یاد کیا جائے گا۔ دکھ کی اس گھڑی میں ان کی فیملی اور مداحوں کے لیے اظہار افسوس۔اوم شانتی۔
Sushma Ji was a prolific orator and outstanding Parliamentarian. She was admired and revered across party lines.
She was uncompromising when it came to matters of ideology and interests of the BJP, whose growth she immensely contributed to.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 6, 2019
ایک دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ، سشما جی ایک لاجواب مقرر اور بہترین رہنما تھیں ۔ ان کو سبھی پارٹیوں سے عزت ملی ۔ بی جے پی کے نظریات اور مفاد کے معاملے میں وہ کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی تھیں ۔ بی جے پی کی ترقی میں ان کی بڑی خدمات ہیں ۔
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے بتایا کہ بدھ دوپہر 12بجے تک سشما سوراج کی رہائش پر ان کا آخری دیدار ہوگا۔ اس کے بعد بی جے پی ہیڈ کوارٹر پر ان کے جسد خاکی کو لایا جائے گا۔ تین بجے لودھی روڈ واقع سمشان میں آخری رسومات کی ادائیگی کی جائے گی ۔
Categories: خبریں