خبریں

اقتصادی حالات میں اصلاح کے لیے حکومت نے اٹھائے قدم

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے لون کی عرضیوں پر آن لائن نظر رکھنے ،ہوم لون اور کار لون کی شرائط آسان کرنے،کیپٹل گین پر سرچارج واپس لینے،لون سیٹل منٹ کی شرائط آسان کرنے، چھوٹی صنعتوں کو 30 دن میں جی ایس ٹی ری فنڈ کرنے جیسے کئی اہم اعلانات کیے۔

نرملا سیتا رمن/ فائل فوٹو: پی ٹی آئی

نرملا سیتا رمن/ فائل فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پریس کانفرنس کر ملک کے اقتصادی حالاتمیں اصلاحکے لیے اعلانات کیے۔ اس دوران سیتا رمن نے کہا کہ ہماری گروتھ ریٹ دوسرے ممالک سے بہتر ہے۔ اس وقت امریکہ، جرمنی جیسے ممالک کی گروتھ ریٹ میں بھی گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔

سیتا رمن نے کارپوریٹ سوشل جوابدہی(سی ایس آر)کی خلاف ورزی کو مجرمانہ زمرے سے باہر کرنے ، لون کی عرضیوں پر آن لائن نظر رکھنے ،ہوم لون اور کار لون کی شرائط آسان کرنے،کیپٹل گین پر سرچارج واپس لینے،لون سیٹل منٹ کی شرائط آسان کرنے، چھوٹی صنعتوں کو 30 دن میں جی ایس ٹی ری فنڈ کرنے جیسے کئی اہم اعلانات کیے۔

اس سے پہلے سی ایس آر خلاف ورزی کو مجرمانہ زمرے میں رکھا گیا تھا۔حالانکہ اب اس طرح کے معاملے کو سول میٹر کی طرح دیکھا جائے گا۔وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ریپو ریٹ سے انٹریسٹ ریٹ جوڑی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ ڈی میٹ اکاؤنٹ میں بھی آدھار کی کے وائی سی چلے گی۔انھوں نے کہا کہ اب بینک ہوم لون اور کار لون کم شرح پر دیں گے۔

ٹیکس دینے والوں کےاستحصال  کو ختم کرنے کے مقصد سے ،وزیر خزانہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ سبھی ٹیکس نوٹس ایک مرکزی نظام سے جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ایم ایس ایم ای ایکٹ میں صنعت کی ایک تعریف ہوگی۔

 وزیر خزانہ نے اس دوران سرکاری بینکوں کو 70 ہزار کروڑروپے دینے کا اعلان کیا۔ ہاؤسنگ فنانس کمپنیوں کو بھی 30 ہزار کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اب سے 60 دنون کے اندر جی ایس ٹی کا ری فنڈ ملے گا اور چھوٹی صنعتوں کو 30 دن میں جی ایس ٹی کا ری فنڈ ملے گا۔