خبریں

مرکزی حکومت نے پبلک سیکٹر کے 10 بینکوں کو ضم کرکے چار بینک بنانے کا اعلان کیا

اس انضمام کے بعد سرکاری بینکوں کی تعداد 27 سے گھٹ کر 12 رہ جائے گی ۔ اس سال جنوری میں مرکزی کابینہ نے بینک آف بڑودہ کے ساتھ دینا بینک اور وجیا بینک کے انضمام کو منظوری دی تھی ۔

فوٹو: پی ٹی آئی

فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی : سرکار نے پبلک سیکٹر کے بینکوں کے انضمام کے معاملے میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے جمعہ کو اورینٹل بیک آف کامرس اور یونائیٹیڈ بینک کا پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ انضمام کا اعلان کیا ہے۔ ان بینکوں کے انضمام سےپی این بی  پبلک سیکٹر کا دوسرا بڑا بینک بنے گا۔وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پریس کانفرنس میں پبلک سیکٹر کے کئی بینکوں کے انضمام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سنڈیکٹ بینک اور کینرا بینک کے انضمام کے ساتھ ہی آندھرا بینک ، کارپوریشن بینک کو یونین بینک آف انڈیا میں ضم کرنے کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ انڈین بینک کا الہ آباد بینک میں ضم کرکے پبلک سیکٹر کا ساتواں بڑا بینک بنے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ان بینکوں کے انضمام کے پیچھے مقصد ملک میں عالمی سطح کے بڑے بینکوں کی تعمیر کرنی ہے۔اس سال جنوری میں مرکزی کابینہ بینک نے بینک آف بڑودہ کے ساتھ دینا بینک اوروجیا بینک کی تحلیل کو منظوری دی تھی۔یہ انضمام ایک اپریل سے مؤثر ہوا۔ان انضمام کے بعد سرکاری بینک کی تعداد 27 سے گھٹ کر 12 رہ جائے گی۔

اس سے پہلے حکومت نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں اس کے پانچ معاون بینکوں اور بھارتیہ مہیلا بینک کو تحلیل کیا ہے۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)