خبریں

پیاز 70 سے 80 روپے کیلو، اسٹاک کی حد طے کرنے پر غور کررہی ہے حکومت

وزارت برائے امور صارفین کے اعداد وشمارکے مطابق ،دہلی میں پچھلے ہفتے پیاز کی خردہ قیمت57روپے کیلورہی۔وہیں ممبئی میں یہ 56  روپے ،کولکاتہ میں 48 روپے اور چنئی میں 34 روپے کیلوتھی۔گروگرام اور جموں و کشمیر میں پیاز 60 روپیہ کیلو تک پہنچ گی ہے۔

علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس

علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس

نئی دہلی : ملک کی راجدھانی  اور ملک کے دیگر حصوں میں پیا زکی خردہ قیمت 70 سے 80 روپے فی کیلوکی اونچائی پر پہنچ چکی ہے۔ایسے میں مرکزی حکومت پیاز کے تاجروں کے ذخیرہ کی حد طے کرنے پرغور کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق  پیاز پید اکرنے والی بڑی ریاستوں میں بھاری بارش کی وجہ سے سپلائی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں اچھال آیا ہے۔وزارت برائے امور صارفین  کے اعداد وشمار کے مطابق ،دہلی میں پچھلے ہفتے پیاز کی خردہ قیمت 57 روپے کیلو رہی۔وہیں ممبئی میں یہ 56 روپے،کولکاتہ میں 48 روپے اور چنئی میں 34 روپے کیلو تھی۔گروگرام اور جموں و کشمیر میں پیاز 60 روپے کیلو پر پہنچ گئی ہے۔

حالانکہ ،اعداد وشمار کے مطابق ہفتے کے اواخر تک پیاز کی خردہ قیمت 70 سے 80 روپے کیلو پر پہنچ گئی ۔اس سے پچھلے ہفتے یہ 50 سے 60 روپے کیلو تھی۔مرکزی حکومت نے پیاز کی سپلائی بڑھانے کے لئے کئی قدم اٹھائے ہیں۔اس کے باوجود پیاز کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ایک  ذرائع کے  مطابق ،’حکومت نے پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران گھریلوں سپلائی بڑھانے اور قیمت میں کمی لانے کےلئے کئی قدم اٹھائے ہیں ۔لیکن پچھلے دو تین دن میں   پیاز پید اکرنے والی بڑی ریاستوں میں بھاری بارش کی وجہ سے سپلائی متاثر ہونے سے پیاز کی خردہ قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپلائی میں یہ رکاوٹ وقتی ہے ۔اگر دو تین دن میں صورتحال نارمل نہیں ہوتی ہےتو حکومت تاجروں  کے لئے سنجیدگی سے ذخیرہ کی حد طے کرنے پر غورکر رہی ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق  پیاز پیدا کرنے والے علاقے خاص طور سے مہاراشٹر،کرناٹک،آندھراپردیش،گجرات ،مشرقی راجستھان ارو مغربی مدھیہ پردیش میں پچھلے دو دن میں زیادہ بارش ہوئی ہے۔تاجروں کا  کہنا ہے کہ ملک کے زیادہ تر حصوں میں ابھی ذخیر ہ والے پیاز بیچا جا رہے ہے۔خریف یا گرمیوں کی فصل نومبر سے بازار میں آئےگی۔

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)