وزیر اطلاعات و نشریات نے ٹوئٹ پر اس کا ا علان کیا۔امیتابھ نے کہا اس اعزاز کے لیے شکرگزار ہوں۔
نئی دہلی: مشہور اداکار امیتابھ بچن کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کسی فنکار کے لیے ہندوستانی سنیما کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاویڈکر نے ٹوئٹ پر اس خبر کی تصدیق کی۔جاویڈکر نے ٹوئٹ کیا،دونسلوں کو انٹرٹین کرنے اور متاثر کرنے والے اداکار امیتابھ بچن کو متفقہ طور پر دادا صاحب پھالکےایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔پورا ملک اور عالمی برادری اس سے خوش ہے۔انہیں میری جانب سے دلی مبارک باد۔
The legend Amitabh Bachchan who entertained and inspired for 2 generations has been selected unanimously for #DadaSahabPhalke award. The entire country and international community is happy. My heartiest Congratulations to him.@narendramodi @SrBachchan pic.twitter.com/obzObHsbLk
— Prakash Javadekar (@PrakashJavdekar) September 24, 2019
76 سالہ امیتابھ بچن نے 1970 کی دہائی میں’زنجیر’،’دیوار’اور شعلے جیسی فلموں سے نوجوان نسل کے غصہ کو اظہار کا پیرایہ دیا اور انہیں ‘اینگری ینگ مین ‘ کہا گیا۔1970 کی دہائی سے شروع ہوا امیتابھ بچن کاا سٹارڈم ہندوستانی سینما میں اب تک جاری ہے۔اپنے پانچ دہائی کے کرئیر میں امیتابھ بچن نے کئی یادگار فلمیں دیں اور انہیں اگنی پتھ (1990)، بلیک (2005)، پا (2009) اور پی کو(2015) کے لیے چار بار نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔
1984 میں پدم شری،2001 میں پدم بھوشن اور 2015 میں پدم ویبھوشن سے بھی امیتابھ بچن کو نوازا جا چکا ہے۔اس کے علاوہ فرانسیسی حکومت انہیں اپنے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ‘نائٹ آف دا لیجن آف آنر ‘سے نواز چکی ہے۔امیتابھ بچن نے سال 1969 میں بالی ووڈ میں فلم ‘سات ہندوستانی ‘سے قدم رکھا تھا۔ان کی حالیہ فلم بدلہ(2019) تھی،جس میں وہ امرتا سنگھ اور تاپسی پنو کے ساتھ نظر آئے تھے۔
بڑے پردے پر اپنی اداکاری کا کرشمہ دکھانے والے امیتابھ بچن نے چھوٹے پردے یعنی ٹی وی پر بھی خاصی کامیابی حاصل کی،چھوٹے پردے پر سال 2000 سے شروع ہوا کون بنے گا کروڑ پتی آج بھی لوگوں کے پسندیدہ پروگراموں میں سے ایک ہے۔اس وقت وہ کون بنےگاکروڑ پتی کے گیارہویں ایڈیشن کو پیش کر رہے ہیں۔
T 3298 – There is a paucity of words searching a response .. for the generosity of words that pour in ..
I am but deeply grateful and most humbled .. my sincerest gratitude ..कृतज्ञ हूँ मैं , परिपूर्ण , आभार और धन्यवाद … मैं केवल एक विनयपूर्ण , विनम्र अमिताभ बच्चन हूँ pic.twitter.com/ESfV7ms6fZ
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) September 24, 2019
اس اعزاز پر امیتابھ بچن نے ٹوئٹ کرکے کہا،’اس کا جواب تلاش کرنے والے لفظوں کی ایک کمی ہو گئی ہے۔ میں سراپا شکرگزار ہوں میں ،شکریہ … میں صرف ایک معمولی،خاکسار امیتابھ بچن ہوں۔’سپر اسٹار رجنی کانت نے ٹوئٹ کر کہا،’مبارک امیتابھ بچن جی،اس اعزاز کے آپ حق دار ہیں۔’
اداکار انل کپور نے بھی امیتابھ بچن کو مبارکباد دی ہے۔ایک ٹوئٹ میں انہوں کہاہے ،’اس عظیم شخصیت کے بنا ہندوستانی سنیما کا ذکر ہی نہیں ہو سکتا۔انہوں نے اپنے ہر کردار کے ساتھ سنیما کی ترجمانی کی ہے اور سنیما میں بے شمار خدمات کے لئے وہ ہر اعزاز کے مستحق ہیں۔ مبارک باد!’
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں