کرسٹا لینا جار جیوا نے اقتصادی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سال 20-2019 کے دوران گروتھ ریٹ اس دہائی کی شروعات سے اب تک کی نچلی سطح پر پہنچ جائےگی۔
نئی دہلی: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)کی نئی ایم ڈی کرسٹالینا جار جیوا کا کہنا ہے کہ ویسے تو اس وقت پوری دنیا کی معیشت ‘عصری بحران ‘ کی زد میں ہے۔ لیکن ہندوستان جیسی سب سے بڑی ابھرتی بازار معیشت میں اس سال اس کا اثر ‘زیادہ صاف نظر’ آ رہا ہے۔کرسٹا لینا جار جیوا نے منگل کو اشارہ دیا کہ چاروں طرف پھیلی مندی کا مطلب ہے کہ سال 20-2019 کے دوران گروتھ ریٹ اس دہائی کی شروعات سے اب تک کی ‘نچلی سطح’ پر پہنچ جائےگی۔ کرسٹالینا کے مطابق،دنیا کا 90 فیصدی حصہ کم اضافے کا سامنا کرے گا۔
اے این آئی کی ایک خبرکے مطابق، آئی ایم ایف کے ایم ڈی کے طور پر اپنی تقریر میں کرسٹالینا جار جیوا نے کہا ،’دو سال پہلے،عالمی معیشت عصری طور پر اونچائی کی طرف جا رہی تھی، اور دنیا کا تقریباً 75 حصہ بڑھ رہا تھا۔اب عالمی معیشت ‘عصری بحران ‘ کی زد میں ہے۔ 2019 میں ہمیں لگتا ہے کہ دنیا کے تقریباً 90 فیصدی حصے میں کم اضافہ ہوگا۔’
انہوں نے کہا ،’ امریکہ اور جرمنی میں بے روزگاری کی تاریخی کمی درج کی گئی ہے۔ پھر بھی امریکہ ،جاپان اور خاص طور سے یورو ایریا کی ترقی یافتہ معیشتوں میں معاشی سرگرمیوں میں نرمی دیکھی گئی ہے۔لیکن ہندوستان اور برازیل جیسی کچھ سب سے بڑی ابھرتی ہوئی بازار معیشتوں میں اس سال بحران کا اثر ‘زیادہ صاف نظر’ آ رہا ہے۔
آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے کہا کی گلوبل ٹریڈ گروتھ تقریباً تھم گیا ہے۔آئی ایم ایف نے گھریلوں مانگ بڑھنے کی ‘امید سے کم امکان’کی وجہ سے ہندوستان کی اکانومک گروتھ میں مالی سال 20-2019 کے لیے0.3فیصدی کی کمی کر اس کو 7 فیصدی کر دیا ہے۔اسی مہینہ کرسٹین لاگارڈکی جگہ پر آئی ایم ایف کاٹاپ عہدہ سبھالنے والی کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ کرنسی ایک بار پھر اہم ہو گئیں ہیں، اور تنازعہ کئی ممالک اور دیگر اہم مدعوں تک پھیل گئے ہیں۔
Categories: خبریں