The Wire
  • ہمارے بارے میں
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • حقوق انسانی
  • ادبستان
  • گراؤنڈ رپورٹ
  • ویڈیو
  • Support The Wire

تازہ ترین

  • گراؤنڈ رپورٹ: کھیلوں کی پہچان بنے ہریانہ میں نوجوان کھلاڑیوں کی موت پر کوئی جوابدہی نہیں
  • دہلی پولیس کی شرط – منریگا کے خاتمے کے خلاف احتجاج کی اجازت کے لیے 10 دن پہلے بتائیں
  • اخلاق لنچنگ: خاندان نے الہ آباد ہائی کورٹ سے پوچھا – کیا لاٹھی سے پیٹ-پیٹ کر قتل کرنا کم سنگین جرم ہے؟
  • کیرالہ: کرسمس کی تقریب میں آر ایس ایس گیت گانے کے مطالبہ کے بعد پروگرام رد، گانے سے انکار پر ملازمین کو سزا
  • جس ایس آئی آر کے دفاع میں کھڑی ہے بی جے پی، اسی پر سوال کیوں اٹھا رہے ہیں سی ایم آدتیہ ناتھ

ٹاپ اسٹوریز

  • اخلاق لنچنگ: خاندان  نے الہ آباد ہائی کورٹ سے پوچھا - کیا لاٹھی سے پیٹ-پیٹ کر قتل کرنا کم سنگین جرم ہے؟
    اخلاق لنچنگ: خاندان نے الہ آباد ہائی کورٹ سے پوچھا - کیا لاٹھی سے پیٹ-پیٹ کر قتل کرنا کم سنگین جرم ہے؟
  • دہلی پولیس کی شرط - منریگا کے خاتمے کے خلاف احتجاج کی اجازت کے لیے 10 دن پہلے بتائیں
    دہلی پولیس کی شرط - منریگا کے خاتمے کے خلاف احتجاج کی اجازت کے لیے 10 دن پہلے بتائیں
  • گراؤنڈ رپورٹ: کھیلوں کی پہچان بنے ہریانہ میں نوجوان کھلاڑیوں کی موت پر کوئی جوابدہی نہیں
    گراؤنڈ رپورٹ: کھیلوں کی پہچان بنے ہریانہ میں نوجوان کھلاڑیوں کی موت پر کوئی جوابدہی نہیں
  • شام: بشارالاسد کے زوال کا ایک سال
    شام: بشارالاسد کے زوال کا ایک سال
  • بہار: وزیر تعلیم  نے ’رام چرت مانس‘ اور ’منو اسمرتی‘ کو سماج کو تقسیم کرنے والا بتایا
    بہار: وزیر تعلیم نے ’رام چرت مانس‘ اور ’منو اسمرتی‘ کو سماج کو تقسیم کرنے والا بتایا
خبریں

پی ایم سی معاملہ: دل کا دورہ پڑنے سے ایک اور اکاؤنٹ ہولڈر کی موت

دی وائر اسٹاف 01/11/2019

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Reddit
  • Pocket

اس سے پہلے ممبئی کے الگ الگ علاقوں میں گزشتہ 14 اور 15 اکتوبر کو پی ایم سی بینک کے تین اکاؤنٹ ہولڈرکی موت کے معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ بینک میں مالی بدانتظامی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد گزشتہ ستمبر مہینے میں ریزرو بینک نے نقدی نکالنے کی حد طے کرنے کے ساتھ ہی بینک پر کئی پابندی لگا دی تھی۔

 (فوٹو : رائٹرس)

(فوٹو : رائٹرس)

نئی دہلی: مہاراشٹر کے ملنڈ میں پنجاب اینڈ مہاراشٹر (پی ایم سی )بینک کے ایک اور اکاؤنٹ ہولڈر کا جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ مرنے والے کی عمر 68 سال تھی۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق،مرنے والے کی فیملی  کا کہنا ہے کہ وہ پی ایم سی بینک کے اکاؤنٹ ہولڈر تھےاور آر بی آئی کے ذریعے بینک پر پابندی لگائے جانے کے بعد سے تناؤ میں تھے۔ پی ایم سی بینک گھوٹالے سے متعلق یہ چھٹی موت ہے۔

معلوم ہو کہ پی ایم سی بینک گھوٹالہ سامنے آنے کے بعد بینک کے چھٹے اکاؤنٹ ہولڈر کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مرنے والے کی پہچان کیشومل بھائی ہندوجہ کے طور پر کی گئی ہے۔ایک فیملی فرینڈ کا کہناہے کہ وہ ملنڈ درشن سوسائٹی میں رہتے تھےاور اسی علاقے میں ان کا ایک گروسری اسٹور(کرانے کی دکان)بھی ہے۔ان کے دونوں بیٹوں کے اکاؤنٹ بھی پی ایم سی بینک میں تھے اور ان کو کاروبار میں مشکل پیش آ رہی تھی۔

فیملی کا کہنا ہے کہ ہندوجہ دل سے متعلق کسی بیماری سے نہیں جوجھ رہے تھے۔ جمعرات کی صبح دل کا دورہ پڑنے کے بعد ان کو ایک پرائیویٹ ہاسپیٹل میں داخل کرایا گیا،جہاں ان کی موت کا اعلان کر دیا گیا۔مرنے والے کے بھتیجے دیپک ہندوجہ نے کہا،’بینک میں پھنسے پیسے کو لے کر وہ تناؤ میں تھے۔ رہنماؤں ،میڈیا اور بینک نے ہماری زندگی قابل رحم بنا دی ہے۔ ہمیں مدد کی ضرورت ہے اور کوئی بھی مدد نہیں کر رہا۔’

ہندوجہ کے ایک پڑوسی ارون جنیجہ نے کہا،’ان کا پی ایم سی بینک میں اکاؤنٹ تھا اور وہ فکر مند تھے کیونکہ ان کو سپلائر کو پیسے کی ادائیگی کرنی تھی۔’اس سے پہلے 14 اکتوبر کو جیٹ ایئر ویزکے ایک سابق اہلکار سنجے گلاٹی (51)کا بھی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی تھی۔ وہ بینک کے خلاف مظاہرے میں حصہ لینے گئے تھے،جس کے بعد ان کو دل کا دورہ پڑا۔

ایک دیگر اکاؤنٹ ہولڈر پھتومل پنجابی (59) کو 15 اکتوبر کو دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہو گئی تھی۔ اس وقت وہ اپنی دکان میں تھے۔وہیں،39 سالہ اکاؤنٹ ہولڈر نے  نے خود کشی کر لی تھی۔ وہ گزشتہ سال ہی امریکہ سے ممبئی لوٹی تھیں۔اس معاملے میں چوتھی موت مرلی دھر دھرا کی ہوئی تھی۔پیسوں کی کمی کی وجہ سے وہ بائی پاس سرجری نہیں کرا پائے تھے اور دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہو گئی تھی۔ وہیں پانچویں موت بھارتی سدرنگنی (73)کی بھی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی تھی۔

غور طلب ہے کہ ستمبر میں آر بی آئی نے پی ایم سی بینک میں مالی بدانتظامی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد بینک کے گراہکوں کے لئے نقدی نکاسی کی حد طے کرنے کےساتھ ہی بینک پر کئی طرح کی دیگر پابندی لگا دی تھی۔ بینک کے کام کاج میں بدانتظامیاں اور ریئل اسٹیٹ کمپنی ایچ ڈی آئی ایل کودئے گئے قرض کے بارے میں صحیح جانکاری نہیں دینے کو لےکر اس پر ریگولیٹری پابندی لگائی گئی تھی۔

تازہ ترین

  • گراؤنڈ رپورٹ: کھیلوں کی پہچان بنے ہریانہ میں نوجوان کھلاڑیوں کی موت پر کوئی جوابدہی نہیں
  • دہلی پولیس کی شرط – منریگا کے خاتمے کے خلاف احتجاج کی اجازت کے لیے 10 دن پہلے بتائیں
  • اخلاق لنچنگ: خاندان نے الہ آباد ہائی کورٹ سے پوچھا – کیا لاٹھی سے پیٹ-پیٹ کر قتل کرنا کم سنگین جرم ہے؟

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Reddit
  • Pocket

Related

Categories: خبریں

Tagged as: 1000 Withdrawal Limit, Account Holders Death, PMC Bank, Punjab and Maharashtra Cooperative Bank, RBI, Reserve Bank of India, The Wire Urdu, آر بی آئی, اکاؤنٹ ہولڈر کی موت, پنجاب اینڈ مہاراشٹر کو آپریٹو بینک, پی ایم سی بینک, دی وائر اردو, ریزرو بینک آف انڈیا

Post navigation

دہلی میں فضائی آلودگی کا قہر، ای پی سی اے نے کیا ایمرجنسی کا اعلان، 5 نومبر تک سبھی اسکول بند
لداخ بنا یونین ٹریٹری، لیہہ میں خوشی تو کارگل میں بلیک ڈے منایا گیا

Support Free & Independent Journalism

Contribute Now
  • Top categories: خبریں/فکر و نظر/ویڈیو/ادبستان/عالمی خبریں/گراؤنڈ رپورٹ/الیکشن نامہ/حقوق انسانی/خاص خبر
  • Top tags: The Wire/ اردو خبر/ News/ Urdu News/ دی وائر اردو/ The Wire Urdu/ BJP/ دی وائر/ Narendra Modi