ریاست میں 30 نومبر کو پہلے مرحلے ، سات دسمبر کو دوسرے مرحلے، 12 دسمبر کو تیسرے مرحلے، 16 دسمبر کو چوتھے اور 20 دسمبر کو پانچویں اورآخری مرحلے کی ووٹنگ ہوگی۔
نئی دہلی: جھارکھنڈ اسمبلی کی 81 سیٹوں کے لیے 30 نومبر سے 20 دسمبر تک پانچ مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی اور 23 دسمبر کو گنتی ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے جمعہ کو اس بارے میں اعلان کیا۔ریاست میں 30 نومبر کو پہلے مرحلے، سات دسمبر کو دوسرے مرحلے، 12 دسمبر کو تیسرے مرحلے، 16 دسمبر کو چوتھے اور 20 دسمبر کو پانچویں ااور آخری مرحلے کی ووٹنگ ہوگی۔
پہلے مرحلے میں 13 ضلعوں، دوسرے مرحلے میں 20 ضلعوں، تیسرے مرحلے میں 17 ضلعوں، چوتھے مرحلے میں 16 ضلعوں اور آخری مرحلے میں 15 ضلعوں میں انتخاب ہوں گے۔
Chief Election Commissioner, Sunil Arora: Phase-1: Polls on 30 November, phase 2: Polls on 7 December, phase 3: Polls on 12 December, phase 4: Polls on 16th December, phase 5: Polls on 20th December, and counting on 23rd December. https://t.co/ZI432DMXdo pic.twitter.com/AhZiX4TAw3
— ANI (@ANI) November 1, 2019
موجودہ اسمبلی کی مدت کار اگلے سال 5 جنوری کو ختم ہوگی۔ ریاست میں 2014 کے اسمبلی انتخاب بھی پانچ مرحلوں میں ہوئے تھے۔ ایسے قیاس لگائے جا رہے تھے کہ الیکشن کمیشن جھارکھنڈ کے ساتھ ساتھ دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے بھی پروگرام کا اعلان کرے گی۔ حالانکہ ایسا نہیں ہوا۔وزیر اعلیٰ رگھوبر داس کی قیادت والی بی جے پی آدیواسی اکثریت ریاست میں اقتدار برقرار رکھنے کی امید کر رہی ہے، جہاں پارٹی نے پچھلے اسمبلی انتخاب میں 37 سیٹیں جیتی تھیں۔ 2015 میں اسمبلی انتخاب کے بعد سابق وزیر اعلیٰ بابولال مرانڈی کی پارٹی جھارکھنڈ وکاس مورچہ کے چھ ایم ایل اے کے الیکشن کے فوراً بعد بی جے پی میں شامل ہونے کے بعدبی جےپی سرکار بنانے کے قابل ہوئی تھی۔
اس وقت بی جےپی پر پیسے دیکرچھ ایم ایل اے کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کاالزام لگا تھا۔ٹائمس آف انڈیاکی رپورٹ کے مطابق، لمبےوقت سے واضح اکثریت سے دور جھارکھنڈ میں رگھوبر داس پہلے وزیر اعلیٰ ہیں، جنہوں نے پانچ سال کی مدت مکمل کی ہے۔
بی جےپی نے 2019 کے لوک سبھا چناؤ میں بھی ریاست کی 14 میں سے 12 پارلیامانی سیٹوں پر جیت حاصل کی۔کانگریس اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ نے گٹھ بندھن کا اعلان کیا ہے لیکن ابھی تک سیٹ بٹوارے کو آخری صورت نہیں دی گئی ہے۔
خبررساں ایجنسی آئی اے این ایس کی ایک رپورٹ میں جھارکھنڈ کانگریس کے چیف رامیشور اراؤں کے حوالے سے لکھا گیا ہے، ‘سب کچھ پہلے سے طے ہے، اور جلد ہی مہاگٹھ بندھن کا اعلان کیا جائے گا۔’ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا ہدف بی جے پی کو باہر کرنا ہے۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں