The Wire
  • ہمارے بارے میں
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • حقوق انسانی
  • ادبستان
  • گراؤنڈ رپورٹ
  • ویڈیو
  • Support The Wire

تازہ ترین

  • آل پارٹی وفد میں شامل جان برٹاس اور اویسی بولے – حکومت سے شدید اختلاف، لیکن ملک کے لیے متحد
  • ہندوستانیوں میں فیک نیوز اور صحیح خبروں میں فرق کرنے کی تمیز سب سے کم: رپورٹ
  • ہائی کورٹ کی سرزنش کے بعد ابھیجیت مترا نے نیوز لانڈری کی صحافیوں کے خلاف پوسٹ ہٹائی
  • کووڈ-19معاملوں میں معمولی اضافہ، لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں: ماہرین
  • کنڑ ادیبہ بانو مشتاق کے افسانوں کے مجموعہ ’ہارٹ لیمپ‘ کو انٹرنیشنل بکر پرائز

ٹاپ اسٹوریز

  • مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد ہندوستانی میڈیا کی حالت تشویشناک: رپورٹ
    مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد ہندوستانی میڈیا کی حالت تشویشناک: رپورٹ
  • سیاحوں کی ہلاکت: پولرائزیشن کے ہتھیار اور کشمیریوں کی بے بسی
    سیاحوں کی ہلاکت: پولرائزیشن کے ہتھیار اور کشمیریوں کی بے بسی
  • جب زندگی کے تمام فیصلے ذات پات کی بنیاد پر، تو پھر ذات پر مبنی مردم شماری کی مخالفت کیوں؟
    جب زندگی کے تمام فیصلے ذات پات کی بنیاد پر، تو پھر ذات پر مبنی مردم شماری کی مخالفت کیوں؟
  • اتر پردیش حکومت کا نیا نشانہ: سنبھل کی شاہی مسجد کا خشک کنواں
    اتر پردیش حکومت کا نیا نشانہ: سنبھل کی شاہی مسجد کا خشک کنواں
  • کیا ذات پر مبنی مردم شماری پہلگام اور قومی سلامتی سے توجہ ہٹانے کا بہانہ ہے؟
    کیا ذات پر مبنی مردم شماری پہلگام اور قومی سلامتی سے توجہ ہٹانے کا بہانہ ہے؟
خبریں

پی ایم سی بینک معاملہ: اکاؤنٹ ہولڈرس کو راحت، کھاتے سے نکال سکیں گے 50000 روپے

دی وائر اسٹاف 06/11/2019

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Reddit
  • Pocket

آر بی آئی نے ستمبر میں پی ایم سی کے اکاؤنٹ ہولڈر پر نقد نکاسی کے لئے 6 مہینے کی پابندی لگائی تھی۔ تب گراہکوں کو کھاتے سے چھے مہینے میں محض 1000 روپے تک کی نکاسی کی اجازت دی گئی تھی۔ اس کے بعد سے آر بی آئی کئی بار حد بڑھا چکا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی:  ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے گھوٹالے سے جوجھ رہے پنجاب اینڈ مہاراشٹر کو-آپریٹو (پی ایم سی) بینک کے گراہکوں کو نقد نکاسی کے معاملے میں کچھ اور راحت دی ہے۔ سینٹرل بینک نے کہا ہے کہ پی ایم سی بینک کے اکاؤنٹ ہولڈر اب اپنے کھاتے سے 50000 روپے کی نکاسی کر سکیں‌گے۔ پہلے یہ حد 40000 روپے تھی۔

سینٹرل بینک نے ستمبر میں پی ایم سی کے اکاؤنٹ ہولڈر پر نقد نکاسی کے لئے چھے مہینے کی پابندی لگائی تھی۔ تب گراہکوں کو کھاتے سے چھے مہینے میں محض 1000 روپے تک کی نکاسی کی اجازت دی گئی تھی۔ اس کے بعد سے آر بی آئی کئی بار حد بڑھا چکی ہے۔ بینک کے اکاؤنٹ ہولڈر اب چھے مہینے میں ایک بار میں یا پھر قسطوں میں 50000 روپے تک کی نکاسی کر سکتے ہیں۔

یہ چوتھی بار ہے جب ریزرو بینک نے پی ایم سی کے گراہکوں کے لئے فی کھاتا نکاسی کی حد بڑھائی ہے۔ سینٹرل بینک نے کئی مالی بے ضابطگیاں سامنے آنے کے بعد 23 ستمبر کو پی ایم سی بینک پر کئی طرح کی پابندیاں لگائی تھیں۔ اسی وقت فی گراہک صرف 1000 روپے نکاسی کی حد طے کی گئی تھی۔ سینٹرل بینک کے اس فیصلے کی کافی تنقید ہوئی۔ ریزرو بینک نے پچھلے مہینے نقد نکاسی کی حد کو بڑھاکر 40000 کر دیا تھا۔

سینٹرل بینک نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ بینک کی نقدی صورت حال  کا تجزیہ  کرنےکے بعد نکاسی کی حد کو اور بڑھاکر 50000 روپے تک کیا جا رہا ہے۔ اس میں پہلے کے 40000 روپے بھی شامل ہیں۔ نکاسی کی حد میں کیے گئے اس اضافہ کے بعد بینک کے 78 فیصد سے زیادہ اکاؤنٹ ہولڈر اپنے کھاتے سے پوری رقم نکال سکیں‌گے۔

ریزرو بینک نے اکاؤنٹ پولڈر کو 50000 روپے کی طےشدہ حد میں بینک کے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس سے نکاسی عمل کو آسان بنانے میں مدد ملے‌گی۔ ریزرو بینک نے کہا کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرس کے مفادات کی حفاظت کے لئے آگے بھی ضروری قدم اٹھانا جاری رکھے‌گا۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)

تازہ ترین

  • آل پارٹی وفد میں شامل جان برٹاس اور اویسی بولے – حکومت سے شدید اختلاف، لیکن ملک کے لیے متحد
  • ہندوستانیوں میں فیک نیوز اور صحیح خبروں میں فرق کرنے کی تمیز سب سے کم: رپورٹ
  • ہائی کورٹ کی سرزنش کے بعد ابھیجیت مترا نے نیوز لانڈری کی صحافیوں کے خلاف پوسٹ ہٹائی

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Reddit
  • Pocket

Related

Categories: خبریں

Tagged as: 1000 Withdrawal Limit, Account Holders Death, PMC Bank, Punjab and Maharashtra Cooperative Bank, RBI, Reserve Bank of India, The Wire Urdu, آر بی آئی, اکاؤنٹ ہولڈر کی موت, پنجاب اینڈ مہاراشٹر کو آپریٹو بینک, پی ایم سی بینک, دی وائر اردو, ریزرو بینک آف انڈیا

Post navigation

جامن کا پیڑ: کرشن چندر کی کہانی جس کو مبینہ طور پر حکومت کی تنقید کے الزام میں آئی سی ایس ای نے نصاب سے ہٹا دیا
آج ہندوستانی مسلمان کو ایک نئی سماجی تحریک کی ضرورت ہے

Support Free & Independent Journalism

Contribute Now
  • Top categories: خبریں/فکر و نظر/ویڈیو/ادبستان/گراؤنڈ رپورٹ/عالمی خبریں/الیکشن نامہ/حقوق انسانی/خاص خبر
  • Top tags: The Wire/ اردو خبر/ News/ Urdu News/ دی وائر اردو/ The Wire Urdu/ BJP/ دی وائر/ Narendra Modi