مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کو دیش بھکت کہنے پر بی جے پی رہنما اور ایم پی پر گیہ ٹھاکر کے خلاف مدھیہ پردیش کے کانگریس ایم ایل اے نے دھمکی دی ہے کہ ؛پر گیہ ٹھاکر کبھی ایم پی آئیں تو ان کا پتلا نہیں، بلکہ ان کو پورا جلا دیں گے۔
نئی دہلی : مدھیہ پردیش کےبھوپال سے بی جے پی ایم پی پر گیہ ٹھاکر کے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کو دیش بھکت کہنے کے بعد ان کو دہشت گرد کہے جانے کے معاملے میں بی جے پی نے حملہ آور رخ اپنایا ہے۔ بی جے پی رکن پارلیامان نشی کانت دوبے نے جمعہ کو لوک سبھا میں کہا کہ راہل گاندھی نے ایک خاتو ن کو دہشت گرد کہہ کر سنگین جرم کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ کانگریسی رہنما راہل گاندھی نے اس معاملے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھاکہ ، دہشت گرد پرگیہ نے دہشت گرد گوڈسے کو دیش بھکت بتایا۔ ہندوستان کی پارلیامنٹ میں یہ ایک المناک دن ہے۔
Terrorist Pragya calls terrorist Godse, a patriot.
A sad day, in the history of
India’s Parliament.— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) November 28, 2019
ا س سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ ، میں ان کے(پرگیہ) بارے میں نہیں بولنا چاہتا۔ یہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی روح میں ہے ۔ وہ کہیں نہ کہیں سے نکلے گا۔ وہ گاندھی جی کی کتنی بھی پوجا کریں ۔ ان کی روح سنگھ کی ہے ۔ میں اپنا وقت برباد نہیں کرنا چاہتا ۔ بی جے پی نے اس معاملے میں راہل گاندھی کی طرف سے معافی کی مانگ کی ہے۔ بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے نے کہا کہ کانگریس رکن پارلیامان راہل گاندھی کے خلاف ایوان میں تحریکِ استحقاق (Privilege Motion)لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی رکن پارلیامان کو دہشت گرد کہنا مہاتما گاندھی کے قتل سے بھی بد تر ہے۔ بی جے پی ایم پی دوبے نے کہا کہ کانگریس نے اس شیوسینا کے ساتھ مل کر سرکار بنائی ہے جس نے اپنے ماؤتھ پیس ‘سامنا’ میں ناتھورام گوڈسے کو دیش بھکت کہا تھا۔
راہل گاندھی نے بی جے پی کے اس مطالبے پر کہا ہے کہ کیجے ، آپ جو کرنا چاہتے ہیں کیجیے۔میں اپنی پوزیشن صاف کرچکاہوں۔
#WATCH Delhi: Congress MP Rahul Gandhi reacts to BJP MP Nishikant Dubey demanding to bring privilege motion against him for calling BJP MP Pragya Singh Thakur, a 'terrorist'. He says, "Do it. Do whatever you want to. I have clarified my position." pic.twitter.com/iNZiQk7ULl
— ANI (@ANI) November 29, 2019
राहुल गांधी के पास कोई अधिकार नहीं है कि बिना आधार के किसी भी माननीय सदस्य को आतंकवादी कहें।
उन्हें देश और सदन से तुरंत माफी मांगनी चाहिए।— Shandilya Giriraj Singh (@girirajsinghbjp) November 29, 2019
بی جے پی ایم پی گریراج سنگھ نے بھی ٹوئٹ کر کے راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنایاہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، ‘راہل گاندھی کے پاس کوئی حق نہیں ہے کہ بنا کسی ثبوت کے کسی بھی معزز ممبر کو دہشت گرد کہیں۔ انہیں ملک اورایوان سے فوراً معافی مانگنی چاہیے۔’
#WATCH MP: Congress MLA from Rajgarh's Biaora, Govardhan Dangi reacts on BJP MP Pragya S Thakur referring to Nathuram Godse as 'deshbhakt' in Lok Sabha, says "…We condemn this. We will not just burn her effigy, if she ever sets her foot here, we will burn her too." (28.11) pic.twitter.com/7pCVbDaquB
— ANI (@ANI) November 29, 2019
دریں اثناایوان میں مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کو دیش بھکت کہنے پر بی جے پی رہنما اور سایم پی پر گیہ ٹھاکر کے خلاف مدھیہ پردیش کے کانگریس ایم ایل اے نے سخت بیان دیا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی ہے کہ ؛’پر گیہ ٹھاکر کبھی ایم پی آئیں تو ان کا پتلا نہیں، بلکہ ان کو پورا جلا دیں گے۔’
مدھیہ پردیش کےبھوپال سے بی جے پی ایم پی پر گیہ ٹھاکر نے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کو دیش بھکت کہنے کے اپنے بیان پرجمعہ کو پارلیامنٹ میں معافی مانگ لی ہے۔لوک سبھا میں پر گیہ ٹھاکر نے کہا، ‘میں ایوان میں میرے ذریعے کیے گئے کسی بھی تبصرے سے کسی بھی طرح سے کسی کو ٹھیس پہنچی ہو تو اس کے لیے معذرت کے ساتھ معافی چاہتی ہوں۔’
واضح ہوکہ بی جےپی ایم پی کے متنازعہ بیان پر معاملہ طول پکڑنے کے بعد مرکزی حکومت نے ان کو دفاعی امور کی کمیٹی سے ہٹا دیا تھا۔بتادیں کہ بدھ کو لوک سبھا میں ایس پی جی (ترمیم) بل پر چرچہ کے دوران پر گیہ ٹھاکر نے مہاتما گاندھی کے قاتل گوڈسےکو پھر دیش بھکت بتایا تھا۔یہ پہلی بار نہیں ہے جب پر گیہ ٹھاکر نے ناتھورام گوڈسے کو دیش بھکت بتایا ہے۔ لوک سبھا انتخابی تشہیر کے دوران ایک روڈ شو کر رہی پر گیہ ٹھاکرنے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا، ‘ناتھورام گوڈسے دیش بھکت تھے، دیش بھکت ہیں اور رہیں گے۔ گوڈسے کو دہشت گردبولنے والے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں۔’
خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کو دیش بھکت بتانے کو لے کر کانگریس کارکنوں نے اندور کے کوتوالی پولس اسٹیشن میں پر گیہ ٹھاکر کے خلاف شکایت درج کرائی۔
Categories: خبریں