وہیں سول ایویشن منسٹر ہردیپ سنگھ پوری نے معاملے کو اپنی جانکاری میں لیتے ہوئے ہندوستان کی دوسری ایئرلائنس سے کامراپر اسی طرح کی پابندی لگانے کی‘صلاح’دی ہے۔
نئی دہلی: انڈیگو ، اسپائس جیٹ اور ایئر انڈیا نے صحافی ارنب گوسوامی کومبینہ طور پر پریشان کرنے کو لےکراسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا پر اپنی کمپنیوں کے ہوائی سفر پر منگل کو روک لگا دی ہے۔واضح ہوکہ کامرانے ممبئی سے لکھنؤ کی اپنی ایک اڑان کے دوران صحافی ارنب گوسوامی کومبینہ طور پر پریشان کیا تھا۔ اس معاملے کو لے کر انڈیگو نے جہاں کنال پر چھ ماہ کی روک لگائی ہے وہیں ایئر انڈیا نے آگے کی نوٹس تک اس کی اڑان پر روک لگا دی ہے۔
Hereby, we wish to advise our passengers to refrain from indulging in personal slander whilst onboard, as this can potentially compromise the safety of fellow passengers. 2/2@MoCA_GoI @HardeepSPuri
— IndiGo (@IndiGo6E) January 28, 2020
وہیں سول ایویشن منسٹر ہردیپ سنگھ پوری نے معاملے کو اپنی جانکاری میں لیتے ہوئے ہندوستان کی دوسری ایئرلائنس سے کامراپر اسی طرح کی پابندی لگانے کی‘صلاح’دی۔ انہوں نے کہا کہ قابل اعتراض سلوک/رویہ جو اکساوے والا ہو اور طیارے کے اندر انتشار پیدا کرتا ہو، وہ پوری طرح سے ناقابل قبول ہے اور ہوائی سفر کرنے والے لوگوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والا ہے۔’
Offensive behaviour designed to provoke & create disturbance inside an aircraft is absolutely unacceptable & endangers safety of air travellers.
We are left with no option but to advise other airlines to impose similar restrictions on the person concerned. https://t.co/UHKKZfdTVS
— Hardeep Singh Puri (@HardeepSPuri) January 28, 2020
ایئر انڈیا کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ کامراسرکاری ایئرلائن سے اڑان نہیں بھر پائیں گے، حالانکہ انہوں نے پابندی کی مدت کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی۔ کامرانے ممبئی سے لکھنؤ کے لیے انڈیگو کی ایک اڑان میں منگل کو ری پبلک ٹی وی کے مدیر کو پریشان کیاتھا۔ایئرلائن نے ایک ٹوئٹ میں کہا، ‘ممبئی سے لکھنؤ کے لیے اڑان 6 ای 5317 میں ہوئے تازہ واقعہ کے مدنظرمیں ہم یہ مطلع کرنا چاہتے ہیں ہم جناب کنال کامراکے انڈیگو سے سفر کرنے پر چھ مہینے کے لیے روک لگاتے ہیں کیونکہ اڑان میں ان کا برتاؤ ناقابل قبول تھا۔’انڈیگو نے کہا،‘اس طرح، ہم اپنےمسافروں کو صلاح دینا چاہتے ہیں کہ وہ اڑان میں شخصی چھینٹاکشی کرنے سے بچیں کیونکہ یہ ساتھ میں سفر کرنے والے مسافروں کی سکیورٹی کوممکنہ طورپرجوکھم میں ڈال سکتا ہے۔’
I did this for my hero…
I did it for Rohit pic.twitter.com/aMSdiTanHo— Kunal Kamra (@kunalkamra88) January 28, 2020
اس معاملے کو لے کر کامرا نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں وہ گوسوامی سے پوچھتے دکھائی دے رہیں ہیں کہ کیا وہ ‘بزدل ہیں یا صحافی ہیں۔’اس دوران گوسوامی ہوائی جہاز میں اپنے لیپ ٹاپ میں کچھ دیکھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور ان کے کان میں ایئرفونس لگے ہوئے ہیں۔ویڈیو میں کامرا کہہ رہے ہیں، ‘ناظرین آج یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ارنب بزدل ہے یا محب وطن۔ ارنب یہ ملک کے مفاد میں ہے۔ میں ٹکڑے ٹکڑے ڈسکورس کا ایک حصہ ہوں۔ آپ کو میری ہوا نکالنی چاہیے۔ آپ کو ملک کے دشمنوں کو باہر نکالنا چاہیے۔ آپ یہ یقینی بنائیں کہ ملک نریندر مودی کے ہاتھوں میں محفوظ ہے۔’
کامرا یہاں رکے نہیں وہ کہتے ہیں،‘آپ جانتے ہیں آپ میری خاکساری کے قابل نہیں ہیں یہ آپ کے لیے نہیں ہیں۔ یہ روہت ویمولا کی ماں کے لیے ہے جن کی کمیونٹی کے بارے میں آپ اپنے شو پر چرچہ کر رہے تھے۔ مجھے پتہ ہے کہ اس کی اجازت نہیں ہے…’انڈیگو کے کامرا کےسفر پر چھ ماہ کی روک لگانے کے بعدایویشن منسٹرنے ٹوئٹ کیا،‘ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہیں سوائے اس کے کہ ہم دوسری ایئرلائن کو یہ صلاح دیں کہ وہ بھی متعلقہ فرد پر اسی طرح کی روک لگائے۔’
ایئر انڈیا،ا سپائس جیٹ اور گوائیر سے سوال کیا لیکن اس کا کوئی جواب نہیں ملا۔وستارا کے ایک ترجمان نے سے کہا ، ‘وستارا ایسی کسی بھی حرکت کو قطعی برداشت نہیں کرنے کی پالیسی پر قائم ہے جو مسافروں اورملازمین کی سکیورٹی اور ان کے وقار کو چوٹ پہنچاتی ہو۔ ہم طے شدہ کارروائی کی پیروی کریں گے۔’ایئر انڈیا نے بھی ایک بیان جاری کرکے کہا، انڈیگو 6 ای میں ہوئےمعاملہ کو دیکھتے ہوئے، ایئر انڈیا یہ مطلع کرنا چاہتی ہے کہ اس شخص کارویہ ناقابل قبول ہے۔ اڑان کے دوران اس طرح کے رویہ کے لیے جناب کنال کامراکو آگے کی نوٹس تک ایئر انڈیا کی اڑانوں کے ذریعے سفر کرنے پر روک لگائی جاتی ہے۔ انڈیگو کے ذریعے کامرا کے ہوائی سفر پر چھ ماہ کی روک پر کامرا نے ٹوئٹ کیا، ‘شکریہ انڈیگو۔ چھہ ماہ کی پابندی یقیناً آپ کی انسانیت ہے۔ مودی جی تو ہمیشہ کے لیے ایئرانڈیا کورد کر دیں گے۔’
Thank you Indigo a six month suspension is honestly very kind of you…
Modiji might be suspending Air India forever. https://t.co/ari4erSE5F— Kunal Kamra (@kunalkamra88) January 28, 2020
کانگریس رہنماؤں نے کامراکے ہوائی سفر پر پابندی لگائے جانے کی مذمت کی ہے۔کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجےوالا نے ٹوئٹ کیا، ‘امید ہے کہ انڈیگو6ای اڑان کے دوران انجن بند ہو جانے، انجن میں کپکپاہٹ، کیبن پریشر ختم ہونے،مشتبہ تیل رسنے، خراب انجن، انجن خراب ہونے کی خبروں پر زیادہ دھیان دےگی جو کہ مسافروں کے تحفظ سے کھلواڑ ہے نہ کہ اقتدار میں بیٹھے لوگوں کے اشاروں پر کام کرےگی۔’
وہیں سینئرکانگریس رہنما ششی تھرور نے کہا، ‘سچائی تو یہ ہے کہ اس وقت کسی نے اسے (گوسوامی کو)اسی کی دوا کا سواد چکھایا ہے۔
تھرور نے ٹوئٹ کیا، ‘یہ وہ لفظ ہیں جن کا استعمال وہ اپنے بے قصورمظلوموں کو دھمکانے کے لیے کرتے ہیں فرق صرف اتنا ہے کہ وہ یہ سب اتنے دھمکی بھرے انداز میں، پریشان کرنے کے انداز میں اور تیز آواز میں کرتے ہیں جتنا کنال کامرا اپنے ویڈیو میں نہیں کرتے۔’
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں