مرکزی وزیرریڈی نے بتایا کہ این سی آربی کے عدادوشمار کے مطابق، 2018 میں 70 لوگوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 124اے کے تحت سیڈیشن کے الزام لگائے گئے۔ 2017 میں یہ تعداد51،سال2016 میں35،سال2015 میں 30 اور سال 2014 میں 47 تھی۔
نئی دہلی:مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے راجیہ سبھا کو ایک سوال کے تحریری جواب میں بدھ کو بتایا کہ مبینہ طورپر ملک مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے2014-18 کے دوران 233 لوگوں پر سیڈیشن کے الزام لگائے گئے ہیں۔ انہوں نےیہ بھی بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں سیڈیشن کے 233 ملزمین میں سے 37 معاملے آسام کے اور اتنے ہی معاملے جھارکھنڈ کے ہیں۔
مرکزی وزیر نے بتایا کہ این سی آربی کے اعدادوشمار کے مطابق، 2018 میں 70 لوگوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ ا 124اے کے تحت سیڈیشن کے الزام لگائے گئے۔ 2017 میں یہ تعداد51، سال 2016 میں35، سال 2015 میں30 اور سال 2014 میں 47 تھی۔
انہوں نے بتایا کہ 2014-18 کے دوران آسام اور جھارکھنڈ میں37-37 لوگوں پر سیڈیشن کے الزام لگائے گئے۔ریڈی نے بتایا کہ اس مدت میں ہریانہ میں 29 لوگوں پر اور کیرل میں21 لوگوں پر سیڈیشن کے الزام لگائے گئے۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں