خبریں

بریلی: قانون کی طالبہ سے وکیل اور منشی نے کیا گینگ ریپ، فحش ویڈیو بنانے کی وجہ سے تھی چپ

طالبہ  نے الزام  لگایا ہے کہ پہلے بھی وکیل کولڈڈرنک میں نشہ آورگولیاں دےکر اس کے ساتھ ریپ کر چکا ہے۔

علامتی فوٹوبہ شکریہ :Domi/ Flickr (CC BY-NC 2.0)

علامتی فوٹوبہ شکریہ :Domi/ Flickr (CC BY-NC 2.0)

نئی دہلی: بریلی ضلع کے بہیڑی قصبے میں قانون کی طالبہ  کے ساتھ وکیل اور اس کے منشی نے کچہری احاطہ واقع اپنے کمرےمیں مبینہ طورپرگینگ ریپ کیا۔بہیڑی کے انسپکٹرانچارج پنکج پنت نے جمعہ کو بتایا کہ پولیس نے طالبہ  کی ماں کی تحریر پر دونوں ملزمین کے خلاف تھانہ بہیڑی میں بدھ کو  رپورٹ درج کی ہے۔ملزم فرار ہیں۔

پنت نے بتایا کہ طالبہ سینئر وکیل روپ کشور کے یہاں وکالت کا کام سیکھنے جاتی تھی۔ 15 فروری کی شام کشور اور اس کے منشی ببلو طالبہ  کو لے کر کمرےمیں گئے اور دروازہ اندر سے بند کر لیا۔انہوں نے بتایا کہ طالبہ کے شام کو گھر نہیں پہنچنے پر اہل خانہ جب وکیل کے کمرے میں پہنچے تو دروازہ بند ملا۔ دروازہ کھلوایا گیا توطالبہ  بدحواس کھڑی تھی۔ اس بیچ موقع پاکر وکیل اور منشی بھاگ گئے۔

پنت نے بتایا کہ اہل خانہ طالبہ کو لےکر گھر آ گئے۔ پہلے تو ڈر کی وجہ سےطالبہ  نے گھر والوں کو کچھ نہیں بتایا لیکن چار دن بعد اس نے بتایا کہ وکیل کے کہنے پر منشی نے کمرےمیں بند کرکے اس کا فون چھین لیا۔ اس کے بعد وکیل اور منشی نے باری باری سے ریپ کیا۔

یہ واقعہ 15 فروری کو پیش آیا،جب21 سالہ خاتون وکیل کےچیمبر میں گئی ۔طالبہ  نے الزام  لگایا ہے کہ پہلے بھی وکیل کولڈڈرنک میں نشہ آور گولیاں  دےکر اس کے ساتھ ریپ کر چکا ہے۔طالبہ کے مطابق، ہوش آنے پر وکیل نے فحش ویڈیو کلپنگ بنانے کی بات کہہ کر اسے ڈرا دیا تھا، اس لیے وہ چپ تھی۔

پنت نے بتایا کہ ریپ کے چار دن بعد طالبہ کی ماں کی تحریر پر دونوں ملزمین کے خلاف پولیس نے رپورٹ درج کی ہے۔ دونوں ملزم فرار ہیں۔

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)