خبریں

گزشتہ  4 مہینوں میں فروری میں سب سے زیادہ رہی بےروزگاری کی شرح

ہندوستانی معیشت کی مانیٹرنگ کرنے والے مرکز(سینٹر فار مانیٹرنگ اکانومی، سی ایم آئی ای) کی جانن سے جاری حالیہ اعدادوشمار کے مطابق ہندوستان  کی بے روزگاری کی شرح  فروری 2020 میں 7.78 فیصد پر پہنچ گئی ہے، جو اکتوبر 2019 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔

علامتی تصویر (فوٹو : رائٹرس)

علامتی تصویر (فوٹو : رائٹرس)

نئی دہلی: اکتوبر 2019 کے بعد ملک  کی بے روزگاری شرح  فروری 2020 میں سب سے زیادہ  رہی ہے۔ سی ایم آئی ای کے سوموار کو جاری اعدادوشمار میں یہ بات سامنے آئی ہے۔

رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق، فروری میں بےروزگاری شرح 7.78 فیصد رہی، جو جنوری میں 7.16 تھی۔ اکتوبر 2019 کے بعد سے یہ سب سے زایدہ  ہے۔ سی ایم آئ ای کے مطابق معیشت  کی مندی کا اثر ہے۔

سال 2019 کی آخری سہ ماہی میں ملک  کی معیشت گزشتہ چھ سالوں میں سب سے دھیمی رفتار سے بڑھی ہے۔ جانکاروں کے مطابق کو رونا وائرس کی وجہ سے ایشیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت  کے آگے بھی سست رہنے کا اندازہ ہے۔

سی ایم آئی ای کے مطابق، فروری مہینے میں دیہی حلقوں  میں بےروزگاری شرح7.37 فیصد رہی، جو جنوری میں 5.97 فیصدی تھی۔ وہیں شہری علاقوں میں یہ جنوری کے 9.70 فیصد سے گھٹ کر 8.65 فیصد پر آ گئی۔

واضح ہو کہ اس سے پہلے فروری 2019 میں ہندوستان  میں بے روزگاری کی شرح  اپنے ریکارڈ سطح  پر پہنچ گئی تھی۔ سی ایم آئی ای نے بتایا تھا کہ فروری 2019 میں ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح  بڑھ کر 7.2 فیصد ہو گئی، جو ستمبر 2016 کے بعد سب سے زیادہ  ہے۔