یہ معاملہ ریلائنس کمیونی کیشن کےذریعے گلوبل فنانسنگ کے لیے 2012 میں لیے گئے قرض پر دی گئی مبینہ نجی گارنٹی سے متعلق ہے۔
نئی دہلی: برٹن کی ایک عدالت نے ریلائنس گروپ کے چیئرمین انل امبانی کو چین کے تین بینکوں کو 21 دن کے اندر 71.7 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کرنے کو کہا ہے۔ ان بینکوں کو ایک قرض کے معاہدے کے تحت امبانی سے یہ رقم وصول کرنی ہے۔کووڈ 19 مہاماری کے مد نظر نافذ ضابطوں کے مطابق شنوائی کرتے ہوئے لندن میں انگلینڈ اور ویلس ہائی کورٹ کے کامرشیل بنچ کے جسٹس نجیل ٹیرے نے کہا کہ امبانی جس نجی گارنٹی کومتنازعہ مانتے ہیں وہ ان کی مجبوری ہے۔
جسٹس ٹیرے نے آرڈر میں کہا کہ یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ امبانی پر گارنٹی لازمی ہے۔ ایسے میں امبانی کو بینکوں کو گارنٹی کے طور پر 716917681.51 ڈالر اداکرنے ہوں گے۔انل امبانی کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ معاملہ ریلائنس کمیونی کیشن کے ذریعے گلوبل فنانسنگ کے لیے 2012 میں لیے گئے قرض پر دی گئی مبنیہ نجی گارنٹی سے متعلق ہے۔
ترجمان نے کہا، ‘واضح ہوکہ یہ امبانی کانجی قرض نہیں ہے۔ انڈسٹریل اینڈ کمرشیل بینک آف چائنا نے یہ دعویٰ مبینہ طور پر اس گارنٹی کی بنیاد پر کیا ہے جس پر امبانی نے کبھی دستخط نہیں کیے تھے۔ ساتھ ہی امبانی نے لگاتار کہا ہے کہ انہوں نے اپنی طرف سے کسی کو یہ گارنٹی دینے کے لیے اتھارائزڈ نہیں کیا۔’
ترجمان نے کہا کہ جہاں تک برٹن کی عدالت کے فیصلے کا سوال ہے ماضی قریب میں ہندوستان میں اس کے نفاذ کا کوئی امکان نہیں ہے۔ امبانی اس معاملے میں قانونی صلاح لے رہے ہیں جس کے بعد وہ آگے کی کارروائی کریں گے۔یہ معاملہ چین کے انڈسٹریل اینڈ کمرشیل بینک آف چائنا لمیٹڈممبئی برانچ، چائنا ڈیولپمنٹ بینک اور اگزم بینک آف چائنا سے جڑا ہے۔ فروری میں ان بینکوں کی حمایت میں مشروط آرڈر جاری کیا گیا تھا۔
جج ڈیوڈ واکس مین نے سات فروری کو اس معاملے میں شنوائی کرتے ہوئے 2021 میں پوری شنوائی تک چھ ہفتے میں 10 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کا آرڈر دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی جج نے کہا تھا کہ وہ امبانی کے دفاع میں کہی گئی اس بات کو نہیں مان سکتے کہ ان کا نیٹ ورتھ لگ بھگ صفر ہے یا ان کی فیملی بحران کی حالت میں ان کی مدد نہیں کرے گی۔
اس ہفتہ آئے آرڈر میں پہلے سےطے اگلے سال 18 مارچ کوشنوائی کی تاریخ کو رد کرتے ہوئے بینکوں کے حق میں عدالتی لاگت کا بھی آرڈر دیا۔ اس سے کل بقایہ رقم میں 750000 پاؤنڈ اور جڑ گئے ہیں۔عدالت کے آرڈر کے مطابق، امبانی کو 71.7 کروڑ ڈالر کی رقم اداکرنی ہے۔ اس میں 549804650.16 ڈالر کی اصل رقم ، 22 مئی تک بقایہ 51923451.49 ڈالر کا انٹریسٹ اور 115189579.86 کروڑ ڈالر کا ڈفالٹ انٹریسٹ شامل ہے۔
مستقبل میں آخری رقم حاصل کرنے کا اختیار کھلا چھوڑتے ہوئے آرڈر میں کہا گیا، ‘گارنٹی کے تحت دعویدار(بینکوں)کو بچاؤفریق (امبانی) پر بقایہ آخری رقم آرکام انسالوینسی ایکشن کے نتیجےکے تحت اندازہ کی جائیگی۔’تین چینی بینکوں کی جانب سے انڈسٹریل اینڈ کمرشیل بینک آف چائنا لمٹیڈ ممبئی برانچ نے فروری 2012 میں لگ بھگ 92.5 کروڑ ڈالر کے ری فنانسنگ قرض کے معاملے میں ایک نجی گارنٹی کی مبینہ خلاف ورزی پر امبانی کے خلاف مختصر فیصلے کی مانگ کی تھی۔
امبانی نے گارنٹی کا اختیاردینے کی بات سے انکار کر دیا تھا۔ حالانکہ، برٹش عدالت قرض کو لےکر ہوئے سمجھوتے سے رضامند ہوئی تھی۔
(خبررساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں