خبریں

راجستھان: آٹھ سالہ بچی سے ریپ کے بعد قتل کا الزام

راجستھان کے پرتاپ گڑھ ضلع میں گزشتہ27 نومبر کی رات کو ماں کے ساتھ سو رہی بچی کا اغوا کر لیا گیا تھا۔ اگلے دن رات میں اس کی لاش  پاس کے ایک سوکھے کنویں میں ملی تھی۔

pratapgarh

نئی دہلی: راجستھان کے پرتاپ گڑھ ضلع میں آٹھ سالہ بچی کے مبینہ ریپ اور قتل  کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ  جمعہ(27 نومبر)کی رات کا ہے، جبکہ بچی کی لاش سنیچرکی  رات کو ایک سوکھے کنویں سے برآمد کی گئی۔چھوٹی سادڑی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او رویندر پرتاپ سنگھ نے کہا کہ بچی کی لاش سنیچرکی رات کو برآمد کی گئی۔

انہوں نے کہا،نامعلوم ملزمین نے جمعہ کی  رات کو گھر میں ماں کے ساتھ سو رہی آٹھ سالہ بچی کو اغوا کر لیا تھا۔

ایس ایچ او نے کہا کہ بچی کا مبینہ طور پر ریپ کیا گیا اور گلا دباکر اس کی جان لے لی  گئی ۔ اس کے بعد بچی کی لاش کو اس کے گھر سے 300 میٹر کی دوری پر واقع  ایک سوکھے کنویں میں پھینک دیا گیا۔

سنگھ نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے اور لگ بھگ آدھا درجن لوگوں کو حراست میں لےکر پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

(خبررساں  ایجنسی پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ)