خبریں

وزیر اعظم  کے بارے میں توہین آمیز تبصرہ کر نے والے پائلٹ کو گو ایر نے برخاست کیا

پائلٹ نے گزشتہ سات جنوری کو وزیر اعظم کے بارے میں توہین آمیز  ٹوئٹ کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے اسی دن اس ٹوئٹ کو ہٹاکر معافی مانگتے ہوئے ایک دوسرا ٹوئٹ کیا اور اپنا اکاؤنٹ لاک کر دیا ہے۔

(علامتی تصویر،فوٹو: رائٹرس)

(علامتی تصویر،فوٹو: رائٹرس)

نئی دہلی: گوایر نے ٹوئٹر پر وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں توہین آمیز تبصرہ کرنے والے ایک سینئر پائلٹ کو برخاست کر دیا ہے۔ کمپنی کےترجمان نے اس بات کی جانکاری دی۔ایئرلائن کے ترجمان نے کو پائلٹ مکی ملک کے ذریعے کیے گئےتوہین آمیز ٹوئٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا، ‘گوایر نے فوری اثر سے کیپٹن کی خدمات  کو ختم کر دیا ہے۔’

انڈین ایکسپریس کے مطابق، پائلٹ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا، ‘پی ایم بیوقوف ہیں۔ آپ بدلے میں مجھے بھی وہی کہہ سکتے ہو۔ یہ ٹھیک ہے۔ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ میں پی ایم نہیں ہوں۔ لیکن پی ایم بیوقوف ہیں۔’گزشتہ سات جنوری کو وزیراعظم کے بارے میں تبصرہ کرنے والے کیپٹن ملک نے ٹوئٹ کو ہٹا دیا اور ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ لاک کر دیا۔

سات جنوری کو ہی انہوں نے معافی مانگتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ کیا، جس میں انہوں نے کہا تھا، ‘میں وزیراعظم  کو لےکر کیے گئے ٹوئٹ اور دوسرے قابل اعتراض  ٹوئٹس، جس سے کسی کے جذبات مجروح  ہوئے ہیں، اس کے لیے معافی چاہتا ہوں۔ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ گوایر براہ راست یابالواسطہ طور پرمیرے کسی بھی ٹوئٹ سے جڑا نہیں ہے، کیونکہ یہ ذاتی خیالات تھے۔’

گزشتہ  سنیچر کو گوایر کےترجمان نے کہا کہ ایئرلائن کی ایسے معاملوں میں بالکل برداشت نہیں کرنے کی پالیسی ہے اور اس کے ملازمین کے لیے کمپنی کے روزگار ضابطوں،ریگولیشن اورپالیسیوں پر عمل  کرنا لازمی ہے، جس میں سوشل میڈیابھی شامل ہے۔

ترجمان نے کہا، ‘ایئرلائن کا کسی شخص یا اسٹاف کے ذاتی خیالات  سے کوئی تعلق  نہیں ہے۔ گوایر نے پائلٹ کی خدمات  کو ختم  کر دیا ہے۔’

(خبررساں  ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)