ای ڈی کا کہنا ہےکہ نیوزکلک پر چھاپے ماری مبینہ منی لانڈرنگ کیس سے متعلق ہے اور ایجنسی ادارے کو دوسرے ممالک کی مشتبہ کمپنیوں سے رقم ملنے کی جانچ کر رہی ہے۔ کئی صحافیوں کا کہنا ہے کہ یہ چھاپے آزادمیڈیا کو نشانہ بنانے کی کوشش ہیں۔
نئی دہلی: منگل کی صبح ای ڈی نے دہلی واقع ایک آزاد میڈیا پورٹل نیوزکلک ڈاٹ ان کے کئی عہدیداروں اور اس سے وابستہ صحافیوں کی رہائش پر چھاپے ماری کی۔میڈیا گروپ کے ذرائع نے د ی وائر سے اس بات کی تصدیق کی کہ جن لوگوں کے یہاں چھاپےماری کی گئی ان میں پورٹل کے مالک پربیر پرکایستھ اورمدیر پرانجل شامل ہیں۔
دی ہندو کے مطابق، ادارے کے جنوبی دہلی واقع دفتر پر بھی چھاپےماری کی گئی۔دی کوئنٹ کےمطابق، ای ڈی نے کہا کہ نیوزکلک پر چھاپےماری مبینہ منی لانڈرنگ کیس سے متعلق ہے اور ایجنسی ادارے کو غیرممالک کی مشتبہ کمپنیوں سے رقم ملنے کی جانچ کر رہی ہے۔
پرانجل نے بتایا،‘صبح سے ہی جانچ جاری ہے جو ہمارے کچھ گھروں میں بھی ہو رہی ہے۔ ہم تعاون کر رہے ہیں اور تعاون جاری رکھیں گے۔ وہ دستاویزوں کی تلاشی لے رہے ہیں اور ہمیں نوٹس دیا ہے۔’نیوزکلک کے لیے یوٹیوب پر پروگرام کرنے والے اینکر ابھیسار شرما نے ٹوئٹر پر چھاپےماری کی تصدیق کی ہے۔
ED raid at https://t.co/WK95HKtJzE 's office & Directors/Shareholders home since 10am this morning. @newsclickin . This is where I do my shows Bol ke lab aazaad hain tere and Newschakra
— Abhisar Sharma (@abhisar_sharma) February 9, 2021
سوشل میڈیا پر کئی صحافیوں نے کہا کہ نیوزکلک پر ای ڈی کی چھاپے ماری اس کی سرکاری لائن پر نہ چلنے والے صحافیوں کو ہراساں کرنے کی حالیہ کوشش ہے۔
Sedition cases, UAPA, FIRs for 153, 505, etc, frivolous defamation suits and now ED raids, this is how the government handles India’s independent media. @newsclickin is the latest target… https://t.co/RSsMLOqTfK via @thewire_in
— Siddharth (@svaradarajan) February 9, 2021
دی وائر کے بانی مدیرسدھارتھ وردراجن نے ٹوئٹ کیا،‘سیڈیشن کے معاملے، یواے پی اے،153،505 جیسی دفعات میں ایف آئی آر، من مانے ہتک عزت کے مقدمے اور اب ای ڈی کی چھاپےماری ہندوستان کی آزاد میڈیا کے ساتھ سرکار اس طرح سلوک کرتی ہے۔ نیوزکلک حالیہ نشانہ بنا ہے۔’
Modi government’s assault on media continues with ED raid on @newsclickin office, homes of owner Prabir Purkayastha and editor Pranjal, in Delhi. NewsClick was one of the last bastions of critical reporting on the government’s policies.
— Mohammad Ali (@hindureporter) February 9, 2021
صحافی محمد علی نے لکھا، ‘دہلی میں نیوزکلک کے دفتر، مالک پربیر پرکایستھ اور مدیر پرانجل کے گھروں پر چھاپےماری کے ساتھ مودی سرکار کا میڈیا پر حملہ جاری ہے۔ نیوزکلک سرکار کی پالیسیوں پراہم رپورٹنگ کے آخری اداروں میں سے ایک تھا۔’
Attacks on the media continue with ED raid on @newsclickin office, homes of owner Prabir Purkayastha and editor Pranjal, in Delhi.
— Sridhar V (@sritara) February 9, 2021
صحافی شری دھر نے لکھا، ‘دہلی میں نیوزکلک کے دفتر، مالک پربیر پرکایستھ اور مدیرپرانجل کے گھروں پر چھاپےماری کے ساتھ مودی سرکار کا میڈیا پر حملہ جاری ہے۔’
Categories: خبریں