نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کے پاس شکایت آئی تھی کہ نیٹ فلکس پر نشر ہونے والی ویب سیریز بامبے بیگمس میں دکھایا گیا ہے کہ نابالغوں کا جنسی سرگرمیوں اورمنشیات کے استعمال میں ملوث ہوناعام بات ہے۔
نئی دہلی:نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس(این سی پی سی آر)نے نیٹ فلکس سے کہا ہے کہ وہ اپنی ویب سیریز‘بامبے بیگمس’ کی اسٹریمنگ پر روک لگائے، کیونکہ اس میں بچوں کو غلط ڈھنگ سے دکھایا گیا ہے۔اوٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کو بھیجے نوٹس میں این سی پی سی آر نے کہا کہ وہ 24 گھنٹے کے اندرایک مفصل ایکشن رپورٹ دے اور ایسا نہیں کرنے پر اس کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی جائےگی۔
کمیشن نے کہا کہ ویب سیریز میں بچوں کو غلط ڈھنگ سے دکھایا گیا ہے اور ایسےموادسے نہ صرف نوجوانوں کی سوچ خراب ہوگی بلکہ بچوں کے استحصال میں بھی اضافہ ہوگا۔
National Commission for Protection of Child Rights issues a notice to Netflix for #BombayBegums . Asks it to stop streaming the series in 24 hours. @ETPolitics pic.twitter.com/iWcVWD09IL
— Vasudha Venugopal (@vasudha_ET) March 11, 2021
دراصل کمیشن کے پاس ایک شکایت آئی تھی کہ اس ویب سیریز میں دکھایا گیا ہے کہ نابالغوں کا جنسی سرگرمیوں اور منشیات کے استعمال میں شامل ہونا عام بات ہے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، اپنے نوٹس میں این سی پی سی آر نے کہا ہے کہ دو ٹوئٹر اکاؤنٹ کی طرف سے کی گئی شکایت کی بنیاد پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
From normalisation of minors indulging in casual sex we now have web series showing minors having Cocaine.
Screengrab from #BombayBegums where a 13yr old is snorting coke as the party she goes to is all about alcohol, drugs.
Sink it in. pic.twitter.com/RXOyq1GaJS
— Deepika Narayan Bhardwaj (@DeepikaBhardwaj) March 10, 2021
ان میں سے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے، ‘نابالغوں کے جنسی تعلقات بنانے کو جنرلائز کرنے کے بعد اب ایک نئی ویب سیریز آئی ہے، جس میں انہیں کوکین کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ بامبے بیگمس ویب سیریز کا ایک سین جس میں 13 سال کی لڑکی ایک پارٹی میں کوکین لیتی ہے، کیونکہ وہ پارٹی صرف شراب اور ڈرگس کے بارے میں ہے۔’
این سی پی سی آر نے کہا ہے کہ اس طرح کےمواد کے ساتھ ویب سیریز نہ صرف نوجوان ذہنوں کو خراب کرےگی، بلکہ اس سے مجرموں کے ہاتھوں بچوں کے ساتھ بد سلوکی اور ان کااستحصال بھی ہو سکتا ہے۔
بامبے بیگمس مختلف شعبوں کی پانچ عورتوں کی کہانی ہے، جو ممبئی میں رہتی ہیں۔ اس کا پہلا سیزن بیتے دنوں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوا ہے۔ اس کی رائٹراورڈائریکٹر النکرتا شریواستو ہیں۔ اس میں پوجا بھٹ، شہانہ گوسوامی، امرتا سبھاش، پلبتا بورٹھاکر وغیرہ مرکزی رول میں ہیں۔
(خبررساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں