خبریں

نیوز چینل نے افغانستان میں طالبانی جشن بتا کر چلایا پاکستان کا ویڈیو

فیکٹ چیک:  ٹی وی9 بھارت ورش چینل نےاسالٹ رائفلز کےساتھ رقص کرتے ہوئے لوگوں کی ایک ویڈیو کلپ نشرکرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ طالبانی ہیں، جو میدان وردک پر قبضہ کے بعد جشن منا رہے ہیں۔ آلٹ نیوز کی تفتیش  میں سامنے آیا کہ اصل ویڈیو پاکستان کے خیبرپختونخوا میں ہوئی  ایک شادی کی تقریب  کا ہے۔

وائرل ویڈیو کا اسکرین شاٹ۔

وائرل ویڈیو کا اسکرین شاٹ۔

نئی دہلی: افغانستان میں طالبانی اقتدار ختم ہونے کے دو دہائی  بعد، امریکی صدرجو بائیڈن نے 11ستمبر2021 تک امریکی افواج کے انخلا کا اعلان کیا تھا۔اس کے بعد دہشت گردگروپ  نے افغانستان پر پھر سے قبضہ کر لیا۔ 15اگست تک طالبان نے ملک  کی34 صوبائی دارالحکومتوں میں26 کو اپنے قبضہ میں لے لیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، ٹی وی9 بھارت ورش نےاسالٹ رائفلز کےساتھ رقص کرتے ہوئے لوگوں کاایک ویڈیو کلپ نشر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ طالبانی تھے جو میدان وردک پر قبضہ کرنے کے بعدجشن منا رہے ہیں۔ اس کلپ کو چینل کےسوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بعد میں ہٹا لیا گیا۔

ویڈیو کو فیس بک اور ٹوئٹر پر کافی شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس کا میم بھی بنایا جا رہا ہے، جس میں لوگ الگ الگ گانوں کے ساتھ ویڈیو کلپ اپ لوڈ کر رہے ہیں۔

بتادیں کہ 19 اگست کوخبررساں  ایجنسی اے این آئی کی مدیراسمتا پرکاش نے یہی ویڈیو ٹوئٹ کیا۔ (بعد میں انہوں نے ٹوئٹ ڈی لٹ کر دیا)

ویڈیو کو اسی دعوے کے ساتھ بنگالی کیپشن میں بھی شیئر کیا گیا، جس میں لکھا گیا، کابل پر قبضے کے بعد اپنی جان بچانے کے لیے بھاگے افغان شہری ، طالبان دہشت گردوں  نے کھلے میں کیا ڈی جے ڈانس۔

امریکی ٹوئٹر صارف کےسی ڈلن نے بھی یہ ویڈیو پوسٹ کیا، جو کہ نکی ہیلی کے اسٹینڈ امریکہ ناؤ کا حصہ ہیں۔

فیکٹ چیک

آلٹ نیوز کو یوٹیوب پر ایک کی ورڈ سرچ کرنے پر یہ ویڈیو دو جگہ ملا (پہلا، دوسرا)۔ دونوں جگہ یہ ویڈیو اپریل میں اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

ان میں سے ایک پاک مکس 2021نے اپ لوڈ کیا تھا۔ یہ کئی ویڈیوز کا مجموعہ  ہے۔ وائرل ہو رہی کلپ 1 منٹ 34 سیکنڈ پر دیکھی جا سکتی ہے۔

image-1-Taliban-TV9

ہمیں ایک اور یوٹیوب چینل ملا جس نے 20 اپریل کو یہی ویڈیو بہتر کوالٹی کے ساتھ شیئر کیا تھا۔ ویڈیو کے کیپشن میں‘بنو ڈی جے’لکھا ہے۔

پاکستان کے صحافی افتخار فردوس نے ٹی وی9 بھارت ورش کی سرزنش کرتے ہوئے لکھا کہ وائرل ویڈیو پاکستان کےخیبرپختونخوامیں ہوئی ایک شادی کا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کی یہ شادی میں رقص کرنے والے لوگ تھے۔

ہم نے ویڈیو کے لیے کی ورڈ سرچ کا استعمال کیا۔ معلوم چلا کہ خیبرپختونخوا کے ایک فیس بک صارف وہاب پختون نے چینل کا مذاق اڑاتے ہوئے ٹی وی9 کا ویڈیو کلپ شیئر کیا تھا۔

ان کی تصویروں کو اچھی طرح دیکھنے کے بعدہمیں شک ہوا کہ وائرل ویڈیو میں دکھ رہے نیلے رنگ کے پٹھان سوٹ میں یہی آدمی ہے۔

image-2-Taliban-TV9

آلٹ نیوز نے اس بات کی تصدیق  کے لیے فیس بک میسنجر پر ان سے رابطہ کیا۔

انہوں نے بتایا،‘نیلے رنگ کےسوٹ میں میں ہی ہوں۔ویڈیو18مارچ2021 کو بنو ضلع میں میرے چچازاد بھائی کی شادی میں میرے فون سے شوٹ کیا گیا تھا۔’ بنو پاکستان کےجنوبی  خیرپختونخوا صوبے میں آتا ہے۔

کل ملاکر ٹی وی9 بھارت ورش نے مارچ میں پاکستان کی ایک شادی میں بندوق کے ساتھ رقص کرتے ہوئے لوگوں کے چار مہینے پرانے ویڈیو کو اس غلط دعوے کے ساتھ نشر کیا کہ طالبانی افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد جشن منا رہے ہیں۔