گزشتہ دنوں ایک پروگرام کے دوران جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا تھا کہ یہ غلط فہمی ہے کہ گاندھی جی کے پاس قانون کی ڈگری تھی۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کے پاس یونیورسٹی کی ایک بھی ڈگری نہیں تھی۔ ان کی واحد اہلیت ہائی اسکول ڈپلومہ تھی۔
نئی دہلی: مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ بابائے قوم کے پاس ایک بھی یونیورسٹی کی ڈگری نہیں تھی۔
تشار گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کہا، ‘مہاتما گاندھی کے پاس میٹرک کی دو ڈگریاں ہیں۔ پہلی ڈگری الفریڈ ہائی اسکول راج کوٹ کی ہے اور دوسری ایسی ہی ڈگری لندن کی ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی آف لندن سے منسلک ایک لاء کالج، انٹرنل ٹیمپل میں قانون کی پڑھائی کی اور اس کاامتحان پاس کیا، اس کے ساتھ ہی لاطینی اور فرانسیسی میں ایک ایک ڈپلومہ حاصل کیا۔ یہ جانکاری جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کی لاعلمی کو دور کرنے کے لیے دی جا رہی ہے۔
(2 of 2 Qualifications of M. K. Gandhi) & simultaneously got two diplomas one in Latin the other in French. Issued to educate the Deputy Governor of J&K. End.
— Tushar (@TusharG) March 24, 2023
تشار گاندھی نے دینک بھاسکر سے بات کرتے ہوئے سنہا کے بیان پر کہا، ‘جاہلوں کو گورنر بنادیں گے تو یہی نتیجہ ہوگا۔ ان کے پاس قانون کی ڈگری تھی، لیکن اس کی انٹائر لاء ڈگری ضروری نہیں تھی۔ جیسے مودی جی کے پاس پالیٹکل سائنس کی انٹائرلاء ڈگری ہے۔
انہوں نے اس اخبار کو مزید بتایا کہ باپو نے اپنی سوانح عمری میں اپنی تعلیم سے لے کر زندگیکے متعلق سب کچھ لکھا ہے۔ میں اس کی ایک کاپی منوج سنہا کو بھیج دوں گا، تاکہ وہ اپنی سمجھ میں اضافہ کر سکیں۔
قابل ذکر ہے کہ منوج سنہا نے 24 مارچ کو آئی ٹی ایم گوالیار میں ڈاکٹر رام منوہر لوہیا میموریل لیکچر کے ایک پروگرام کے دوران گاندھی جی کی تعلیمی استعداد کے بارے میں بات کی تھی۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق انہوں نے کہا تھا، ‘یہ غلط فہمی ہے کہ گاندھی جی کے پاس قانون کی ڈگری تھی۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کے پاس یونیورسٹی کی ایک بھی ڈگری نہیں تھی؟ ان کی واحد اہلیت ہائی اسکول ڈپلومہ تھی۔ انہون نے قانون کی پریکٹس کرنے کی اہلیت حاصل کی، لیکن ان کے پاس قانون کی ڈگری نہیں تھی۔ ان کے پاس کوئی ڈگری نہیں تھی لیکن وہ کتنے پڑھے لکھے تھے۔
Gandhi did a lot for the nation. But everything that was achieved, the focal point of it was Truth. If you look at all the aspects of his life, there was nothing besides Truth in his life. Whatever the challenges, Mahatma Gandhi never abandoned truth & identified his inner voice.… pic.twitter.com/yXAkihDe2o
— ANI (@ANI) March 24, 2023
انہوں نے کہا تھا، ‘گاندھی نے ملک کے لیے بہت کچھ کیا، لیکن جو کچھ بھی ملا اس کا حاصل سچ تھا۔ ان کی زندگی کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے تو ان کی زندگی میں سچائی کے سوا کچھ بھی نہیں تھا۔ چاہے جتنے بھی چیلنج ہوں، مہاتما گاندھی نے کبھی سچائی کو نہیں چھوڑا اور اپنے اندر کی آواز کو پہچانا۔ جس کے نتیجے میں وہ بابائے قوم بنے۔
سنہا کے ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے تشار گاندھی نے ٹوئٹ کیا،میں نے باپو کی سوانح عمری کی ایک کاپی راج بھون جموں کو اس امید کے ساتھ بھیجی ہے کہ اگر لیفٹیننٹ گورنر پڑھ سکتے ہیں تو وہ اپنی معلومات میں اضافہ کریں گے۔
I have dispatched a copy of Bapu’s Autobiography to Rajbhavan Jammu with the hope that if the Deputy Governor can read he will educate himself. pic.twitter.com/YzPjyi8b1f
— Tushar (@TusharG) March 24, 2023
بھارت راشٹر سمیتی کے سوشل میڈیا سربراہ وائی ستیش ریڈی نے ٹوئٹ کیا،جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کہتے ہیں کہ مہاتما گاندھی کے پاس کوئی ڈگری نہیں ہے۔ کیا کوئی ان کی لاعلمی کو دور کر سکتا ہے کہ گاندھی جی ا یک بیرسٹر تھے اور یونیورسٹی کالج لندن سے قانون کی تعلیم حاصل کی تھی!’
J&K Lt Governor says, Mahatma Gandhi had no degree,
Can someone please educate his ignorance that, Gandhi ji was a barrister & studied law from University College, London! pic.twitter.com/elJsRSYHqt
— YSR (@ysathishreddy) March 24, 2023
عآپ ممبر اسمبلی نریش بالیان نے کہا،’یہ لوگ اتنے بڑے عہدے پر فائز ہونے کے باوجود احمقانہ باتیں کیسے کرلیتے ہیں؟ کوئی لیفٹیننٹ گورنر سے بتائے کہ گاندھی جی بیرسٹر تھے اور لندن سے قانون کی تعلیم حاصل کی تھی۔
ये लोग इतने बड़े पद पर होने के बाद भी मूर्खतापूर्ण बाते कैसे कर लेते हैं?
जम्मू कश्मीर के उपराज्यपाल मनोज सिन्हा आज
ITM ग्वालियर के एक कार्यक्रम में बोल रहे थे की "महात्मा गांधी के पास कोई डिग्री नहीं थी,इन्हे कोई बताए की गांधी जी बैरिस्टर थे और लंदन से लॉ की पढ़ाई की थी। pic.twitter.com/BsGN52DPTl
— Naresh Balyan (@AAPNareshBalyan) March 23, 2023
کانگریس لیڈر کے کے مشرا نے کہا، ‘جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر، بابائے قوم مہاتما گاندھی نے ویاپم کے ذریعے اپنی ڈگری حاصل نہیں کی، جن کی ڈگریاں زیر بحث ہیں۔ ان پر کچھ تو بولیے؟ گاندھی کے گھٹنوں تک بھی جو نہیں لگتے ہیں، وہ گاندھی پر سوال اٹھائیں گے؟ وہ بیرون ملک بم بنانے کی ٹریننگ لینے نہیں گئے تھے؟
कश्मीर के उप राज्यपाल @ManojSinhaOffc राष्ट्रपिता महात्मा गांधी को डिग्री व्यापमं के माध्यम से नहीं मिली,जिनकी डिग्रियां चर्चा में हैं,उन पर तो कुछ बोलिए?
गांधी के घुटनों तक भी जो नहीं लगते हैं,वे गांधी पर सवाल उठाएं?
वे विदेश बम बनाने का प्रशिक्षण लेने नहीं गए थे? pic.twitter.com/Iii35qiB6N— KK Mishra (@KKMishraINC) March 24, 2023
Categories: خبریں