Author Archives

انکت راج

گجرات ایس آئی آر: مسلمانوں کا الزام – فارم 7 میں مردہ قرار دے کر ہمارا نام ہٹوا رہے ہیں بی جے پی کارپوریٹر

گجرات کے سورت کے صلابت پورہ علاقے میں بی جے پی کارپوریٹر پر فارم-7 کا غلط استعمال کرتے ہوئے سینکڑوں مسلمان ووٹروں کو ’مردہ‘ قرار دے کر ان کے نام حذف کر وانے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے پولیس میں شکایت درج کر کے کارروائی اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

دہلی میں مذاکرات سے پہلے لداخ کا پیغام: ’یونین ٹیریٹری ماڈل ناکام، ہمیں باوقار جمہوریت کی ضرورت ہے‘

انٹرویو: مرکزی حکومت 4 فروری کو لداخ کی سرکردہ تنظیموں کے ساتھ بات چیت کرنے جا رہی ہے۔ ستمبر 2025 کے تشدد کے بعد بدلے ہوئے حالات میں لیہہ ایپکس باڈی اور کے ڈی اے ایک مشترکہ مسودے کے ساتھ اس بات چیت میں شامل ہوں گے۔ دی وائر سے بات کرتے ہوئے کے ڈی اے کے کنوینر سجاد کرگلی کہتے ہیں کہ یونین ٹیریٹری ماڈل ناکام ہو چکا ہے اور لداخ کو مکمل جمہوری حقوق چاہیے۔

سنگھ کے خواب کی حقیقت: ’اکھنڈ بھارت کا کوئی تاریخی ثبوت نہیں‘

یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیانات اور واقعات کے توسط سے’اکھنڈ بھارت‘ کے تصور کو از سر نو عام کیا جا رہا ہے۔ مؤرخین اسے ایک بے بنیاد اور سیاسی نعرہ قرار دیتے ہیں، جو ہندوتوا کے نظریاتی منصوبے، تاریخ کی از سر نو تشریح اور مذہبی قوم پرستی سے شدید تعلق رکھتا ہے۔

آپریشن سیندور کے بعد سیاستدانوں کے غیر ملکی دورے پر یومیہ 73 لاکھ روپے خرچ ہوئے، ہندوستان کو کیا ملا؟

آپریشن سیندور کے بعد ہندوستانی حکومت نے 32 ممالک میں 7 کثیر جماعتی وفد بھیجنے کے لیے 13 کروڑ  روپے سے زیادہ خرچ کیے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اس قدر مہنگی سفارتی مہم سے ہندوستان کو کوئی ٹھوس بین الاقوامی حمایت یا تزویراتی فائدہ حاصل ہوا؟

ایتھنول ملے پیٹرول کے پروموشن کے لیے انفلوئنسرز پر کتنا خرچ کیا گیا، حکومت نے نہیں دی جانکاری

حکومت نے پیٹرول میں 20 فیصد ایتھنول یعنی ای ٹوئنٹی پیٹرول کے پروموشن کے لیے ٹیکس دہندگان کا پیسہ خرچ کیا ہے یا نہیں – اس بارے میں آر ٹی آئی کے توسط سے جانکاری مانگی گئی، لیکن حکومت نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے ایک ہی طرح کے سوالوں کے مختلف جوابات دیے۔ جہاں بھارت پیٹرولیم اور ہندوستان پیٹرولیم نے ‘تجارتی رازداری’ کا حوالہ دیتے ہوئے معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا، وہیں انڈین آئل نے کہا کہ ‘مطلوبہ معلومات قیاس آرائی پر مبنی ہیں۔’

چھتیس گڑھ کے یوم تاسیس پر حکومت نے دیے 6.90 کروڑ روپے کے اشتہار، آتمانند اسکولوں کے فنڈ میں 64 فیصد کی کٹوتی

چھتیس گڑھ حکومت نے یوم تاسیس کی تشہیر پر تقریباً 6 کروڑ 90 لاکھ روپے خرچ کیے، جبکہ ریاست کے سوامی آتمانند اسکولوں کے لیے سالانہ فنڈنگ ​​میں تقریباً 64 فیصد کی کمی کر دی گئی ہے۔ اسکولوں کے سامنے بجلی کے بلوں کی ادائیگی سمیت بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔

وشو ہندو پریشد کی اپیل: کرسمس نہ منائے ہندو سماج، دکان اور اسکول بھی نشانے پر

وشو ہندو پریشد نے ’سانسکرتک سجگتا‘ یعنی’ثقافتی بیداری‘ کے نام پر ہندوؤں سے کرسمس نہ منانے کی اپیل کی ہے۔ قانون کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مذہبی آزادی اور آئین کی تمہید میں درج بھائی چارے کے اصولوں کے خلاف ہے۔

بہار کی شکست: کانگریس نے 61 سیٹوں پر امیدوار اتارے، صرف 6 پر جیت

کانگریس کی ناکامی کو اس طرح دیکھیے کہ پارٹی نے اس سال دلت رہنما راجیش کمار کو بہار کا ریاستی صدر مقرر کیا تھا، پارٹی کے قومی صدر بھی دلت ہیں۔ یہ دونوں مل کر بہار کی دلت برادری کو اپنی طرف کر سکتے تھے، لیکن پارٹی کی انتخابی مہم پوری طرح راہل گاندھی کے اردگرد گھومتی رہی۔

وردھا یونیورسٹی: ’سوری ساورکر‘ کے نعرے لگانے پر دلت – اوبی سی طلبہ معطل، انتظامیہ نے کہا – ’معزز شخصیات‘ کی توہین

جے این یو طلبہ یونین کے انتخابات میں بائیں بازو کی اتحاد کی جیت کے بعد مہاتما گاندھی انٹرنیشنل ہندی یونیورسٹی میں نعرے لگانے والے دس طالبعلموں کو ہاسٹل سے معطل کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق، ان طالبعلموں نے ‘سوری-سوری ساورکر، آر ایس ایس کا چھوٹا بندر، بھاگ نریندر بھاگ نریندر’کے نعرے لگائے تھے، جبکہ طلبہ نے کہا کہ انہوں نے ‘بال نریندر، بال نریندر’کہا تھا۔

’اکھنڈ بھارت نرتیہ‘، ’سنسکرت قوالی‘ اور دلی پولیس کے گانے: جامعہ کے یوم تاسیس کی تقریبات کی نئی پہچان

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 105ویں یوم تاسیس کی تقریبات کو لے کر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ طلبہ تنظیموں نے ‘میوزک اینڈ ڈانس پرفارمنس – اکھنڈ بھارت’، ‘سنسکرت قوالی’ اور دلی پولیس کے  گانے کے پروگرام پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروگرام جامعہ کی سیکولر روایات کے خلاف ہیں۔

وی ایچ پی نے دیا ’جہادی-مکت دلی‘ کا نعرہ: چھٹھ پوجا کے بہانے مسلمانوں کا اقتصادی بائیکاٹ؟

وشو ہندو پریشد نے چھٹھ پوجا کے موقع پر ‘جہادی-مکت دلی’ مہم کے تحت ‘سناتن پرتشٹھا’ اسٹیکر جاری کیا ہے۔ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ یہ ‘خالص پوجا کے سامان’ کے لیے ہے، لیکن یہ مسلم تاجروں کے اقتصادی بائیکاٹ کا ایک اور حربہ معلوم ہوتا ہے۔

آدی واسی اسکولوں میں ریاضی اور سائنس کے اساتذہ بھی سکھائیں گے ہندی، مرکز کی نئی ہدایات

قبائلی امور کی وزارت نے تمام ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کو طلبہ کے درمیان ‘ہندی زبان کے لیے دلچسپی’ پیدا کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہندی پڑھانے کی ذمہ داری تمام اساتذہ کی ہوگی۔

اربن نکسل اور خان مارکیٹ گینگ کہہ کر کرتے ہیں بدنام: ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج نے کیا سنگھ پریوار پر حملہ

سابق جج ایس مرلی دھر نے  پروفیسر جی این سائی بابا میموریل لیکچر میں کہا کہ  آر ایس ایس تفرقہ انگیز ایجنڈہ کو فروغ دے رہی ہےاور گمراہ کن تاریخ پڑھا رہی ہے۔ انہوں نے تعلیمی میدان میں نوجوانوں کے ذہنوں پر  قبضہ، ادارہ جاتی مداخلت اور اکیڈمک آزادی پر سوال اٹھائےاور سائی بابا کیس کے توسط سے عدلیہ کے رویے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس بی آر گوئی پر حملہ: ہندو دائیں بازو کی مہم کا نتیجہ

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس بی آر گوئی پر جوتا پھینکنے کی کوشش محض پاگل پن نہیں، بلکہ ہفتوں سے جاری دائیں بازو کی مہم کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ اجیت بھارتی جیسے ہندو دائیں بازو کے  یوٹیوبر اور دیگر سی جے آئی گوئی کے خلاف مسلسل نفرت پھیلا رہے تھے۔

آئی آئی ٹی – بی ایچ یو میں گوہر رضا کا پروگرام رد، آرگنائزر نے کہا – مجھ پر بہت دباؤ ہے

سائنسدان، شاعر، اور سماجی کارکن گوہر رضا کوآئی آئی ٹی – بی ایچ یومیں ایک تقریب میں خطاب کرنا تھا، لیکن ‘ناگزیر حالات’ کا حوالہ دیتے ہوئے آخری وقت میں پروگرام کو رد کر دیا گیا۔ رضا نے کہا کہ یہ قدم ایک فیکلٹی ممبر کے اعتراض اور دباؤ کی وجہ سے اٹھایا گیا۔

اردو لفظوں کے استعمال پر وزارت اطلاعات نے ہندی نیوز چینلوں کو بھیجا نوٹس

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ٹی وی 9 بھارت ورش، آج تک، اے بی پی، زی نیوز اور ٹی وی 18کو باضابطہ نوٹس بھیجا ہے کیوں کہ یہ چینل ہندی ہونے کے باوجود اپنی نشریات میں تقریباً 30 فیصد اردو لفظوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ وزارت نے زبان کے ماہرین کی تقرری کی بھی ہدایت کی ہے۔

مودی کے آدھے دن کے سعودی دورے پر 15.54کروڑ روپے خرچ، ہوٹل کا بل 10کروڑ

وزیر اعظم نریندر مودی کے 22 – 23 اپریل 2025 کےسعودی عرب کے دورے پر 15.54 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ کل اخراجات میں سے 10.26 کروڑ روپے ہوٹل کے بل پر، 4.05 کروڑ روپے ٹرانسپورٹ پر۔ تاہم، یہ دورہ صرف 12 گھنٹے کا رہا۔ یہ ان کا 2025 کا دوسرا سب سےمہنگا غیر ملکی دورہ ثابت ہوا ۔

مہاراشٹر حکومت کا مالیگاؤں کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: آر ٹی آئی میں انکشاف

مالیگاؤں بم دھماکے میں ہندوتوا تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ملزمان کے بری ہونے کے باوجود مہاراشٹر حکومت بامبے ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کی خواہشمند نہیں ہے ۔ جبکہ حال ہی میں 2006 کے ممبئی ٹرین دھماکے کے مسلم ملزمان کے بری کیے جانے پر حکومت  نے فوراً سے پیشترسپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔

رام کتھا اور شاکھا کے جھگڑے میں ہوا سادھو کا قتل، سات سال بعد آر ایس ایس پرچارک کو ہوئی عمر قید

راجستھان کی سروہی عدالت نے سادھو اودھیشانند مہاراج کے قتل کے معاملے میں آر ایس ایس کے سابق پرچارک اتم گری کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ قتل سنگھ کے دفتر میں ہوا تھا۔ یہ شاید پہلا معاملہ ہے جب سنگھ کے کسی عہدیدار کو سنگھ پریوار کے کسی دوسرے رکن کے قتل کا مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔  

اقلیتی طلبہ کے لیے نئی پریشانی: وزارت کو چاہیے اب پرانا انکم سرٹیفکیٹ

مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ پانے والے طلبہ کے مسائل ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ سرکاری محکمے نے اب ان طلبہ کے پرانے انکم سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرنے کو کہا ہے۔ یہ دستاویز  پہلے کبھی نہیں مانگے گئے تھے،  لیکن اب مانگے جا رہے ہیں۔

وزارت اقلیتی امور نے جاری کی مولانا آزاد فیلو شپ، ریسرچ اسکالروں نے کہا – یہ احسان نہیں، ہماری جیت ہے

مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ کےآٹھ مہینے سے زیر التوا وظیفے کومرکز نے جاری کر دیا ہے ۔ اسکالروں نے اسے اپنی جدوجہد کی فتح قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیلو شپ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، احسان نہیں۔ وہ اب  ہر ماہ وقت پرادائیگی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ایلون مسک اور امبانی کو سیٹلائٹ اسپیکٹرم: خدشات اور خطرات

ہندوستانی حکومت نے ایلون مسک کی اسٹارلنک اور امبانی کی جیو سمیت کچھ کمپنیوں کو سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ سروس کی منظوری  دے  دی ہے، لیکن نیلامی کے بغیر ہوئے اس مختص  پر سوال اٹھائے جا رہے  ہیں۔ کیایہ الاٹمنٹ شفاف ہے؟ کیا اس سے قومی مفاد کو خطرہ ہے اور معاشی نقصان کا اندیشہ ہے؟

بہار میں ووٹر لسٹ پر سیاست: شہریت کا ثبوت، این آر سی کی آہٹ؟

بہار اسمبلی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ پر اسپیشل انٹینسو ریویژن شروع کیا ہے، جس میں 2003 کے بعد شامل ووٹروں سے شہریت کا ثبوت طلب کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن  نے اسے ‘خفیہ این آر سی’ کہتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس عمل کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے کاٹے جا سکتے ہیں۔

یوپی کانسٹبل بھرتی: امت شاہ نے جس امتحان کو بے داغ کہا، وہ کبھی پیپر لیک کے بعد ہوا تھا رد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے یوپی پولیس میں بھرتی کے عمل کو ‘شفاف’ قرار دیا ہے، لیکن گزشتہ سال پیپر لیک کی وجہ سے اس امتحان کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ اس کا انعقاد کرنے والی گجراتی کمپنی ایڈوٹیسٹ کی تاریخ داغدار رہی ہے۔ یوپی حکومت کو بھی اس کمپنی کو بلیک لسٹ کرنا پڑا تھا۔ اس کمپنی کے بانی ڈائریکٹر کے بی جے پی کے اعلیٰ لیڈروں سے قریبی روابط رہے ہیں۔

مولانا آزاد فیلو شپ کی ادائیگی میں تاخیر، اقلیتی طلبہ پریشان

مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ کے تحت پی ایچ ڈی کر رہے اقلیتی کمیونٹی کے سینکڑوں ریسرچ اسکالرکو دسمبر 2024 سے اب تک اسکالرشپ نہیں ملی ہے۔ یہ اسکالرشپ وزارت اقلیتی امور کی طرف سے دی جاتی ہے۔ طلبہ کا الزام ہے کہ حکومت جان بوجھ کر اسکالر شپ روک رہی ہے۔

بی جے پی کو 30 کروڑ کا چندہ دینے والی کمپنی کا نام اب سیل کے اسٹیل ’گھوٹالے‘ میں آیا

سیل میں سینکڑوں کروڑ کے مبینہ گھوٹالے میں ایک ایسی کمپنی کا نام سامنے آیا ہے، جس نے بی جے پی کو 30 کروڑ روپے کے الیکٹورل بانڈ دیے تھے۔ اس پورے معاملے کو بے نقاب کرنے والے افسر راجیو بھاٹیہ کو پہلے سیل نے معطل کیا تھا اور اب انہیں قبل از وقت ریٹائر کر دیا گیا ہے۔

سورت: گاندھی کے قتل پر لکھی گئی کتاب کے حوالے سے ہونے والے پروگرام کو آخری وقت میں رد کیا گیا

گاندھی کے قتل کے موضوع پرلکھی گئی کتاب کے حوالے سے تیار کی گئی واچیکم کی پیشکش کو سورت پولیس نے امن و امان کے مسئلے کےخدشے کے مدنظر رد کر وا دیا ہے۔ کتاب کے مصنف نے اس خدشے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

مودی حکومت کا ہدف تھا ہر سال 13 لاکھ بندھوا مزدوروں کی بازآبادکاری، لیکن ہوئی صرف 468 کی بحالی

مرکزی حکومت نے 2030  تک 1.84 کروڑ بندھوا مزدوروں کی رہائی اور باز آبادکاری کا ہدف مقرر کیا ہے، لیکن 2023-24 میں 500 بندھوا مزدوروں کی بھی بازآبادکاری نہیں ہو سکی۔ ان مزدوروں کی بحالی کی شرح  میں ہر سال گراوٹ آ رہی  ہے۔ وعدہ تھا آزادی کا،حقیقت ہےغلامی۔ یوم مزدور کے موقع پر ملاحظہ کیجیے ‘نئے بھارت’ میں  بندھوا مزدور کا المیہ …

’سنتوش فلم پر پابندی افسوسناک، کچھ لوگوں کی سوچ کی وجہ سے یہ عوام تک نہیں پہنچ پا رہی‘

ہندوستان میں سینسر بورڈ نے عالمی شہرت یافتہ فلمساز سندھیا سوری کی فلم ‘سنتوش’ کی ریلیز کو روک دیا کیونکہ اسے لگا کہ یہ پولیس کی منفی امیج کی عکاسی کرتی ہے۔ فلم میں مرکزی کردار اداکارہ شہانا گوسوامی نے ادا کیا ہے، جن کے کام کو خوب پذیرائی ملی ہے۔ ان سے انکت راج کی بات چیت۔

ڈی یو میں سینسرشپ کا معاملہ: اپوروانند کو نہیں دی گئی سیمینار میں شرکت کی اجازت

پروفیسر اپوروانند کو امریکہ میں ایک سیمینار میں حصہ لینا تھا۔ جب انہوں نے دہلی یونیورسٹی کو چھٹی کے لیے خط لکھا تو یونیورسٹی نے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا اور پھر ان سے تقریر کی کاپی بھی مانگی۔ لیکن انہوں نے یہ کہتے ہوئے منع  کر دیا کہ یہ اکیڈمک آزادی کی خلاف ورزی ہے۔

آر ٹی آئی بمقابلہ پرائیویسی: حکومت کیا چھپانا چاہتی ہے؟

حکومت ہند کے ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ  سے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کو کمزور کیے جانے کا خدشہ ہے۔ اس نئے قانون کی ایک دفعہ آر ٹی آئی ایکٹ میں براہ راست ترمیم کرتی ہے، جس سے سرکاری ایجنسیوں کو معلومات چھپانے کے لیے مزید چھوٹ مل سکتی ہے۔ اس بارے میں ٹرانسپرینسی ایکٹوسٹ  انجلی بھاردواج سے بات چیت۔

ابھیشیک منو سنگھوی کی سیٹ سے ملی نقدی کے بارے میں راجیہ سبھا کے پاس کوئی جانکاری نہیں

دسمبر 2024 میں راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے کانگریس کے رکن پارلیامنٹ ابھیشیک منو سنگھوی کی سیٹ سے نقدی برآمد ہونے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن آر ٹی آئی میں انکشاف ہوا ہے کہ راجیہ سبھا اور لوک سبھا سکریٹریٹ کے پاس اس معاملے سے متعلق کوئی جانکاری نہیں ہے۔ دونوں سکریٹریٹ ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں۔

سرجیکل دستانے کی خریداری میں دھاندلی: وزارت صحت سے آ رہے نوٹس پر ایمس کی خاموشی

ملک کا سب سے اہم طبی ادارہ ایمس کئی الزامات کا سامنا کر رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت ایمس کے ڈائریکٹر کو خط لکھ کر تحقیقاتی رپورٹ مانگ رہی ہے، لیکن انتظامیہ کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ نئی دہلی میں واقع اس ادارے پر دی وائر کی سیریز کی یہ پہلی قسط ہے، جو سرجیکل دستانے کی خریداری میں ہونے والی بے ضابطگیوں پرمرکوز ہے۔

نئی دہلی اسٹیشن بھگدڑ – ’انتظامیہ کی لاپرواہی سے بکھر گیا ہمارا گھر‘

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن بھگدڑ میں سنجے نےاپنی بہن پنکی دیوی کو کھو دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں،’یہ بھگدڑ نہیں، انتظامیہ کی ناکامی تھی۔’ خاندان کمبھ جانے کے لیے پرجوش تھا، لیکن اسٹیشن پرہی بھیڑ میں پھنس گیا۔ پنکی کی موت کے بعد خاندان گہرے صدمے میں ہے، حکومت کے کسی نمائندے نے ان سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

دہلی: کووڈ میں جان گنوانے والے 40 فیصد فرنٹ لائن ورکرز کے خاندانوں کو حکومت نے نہیں دیا معاوضہ

اپریل 2020 میں کووڈ کے دوران، دہلی حکومت نے فرنٹ لائن ورکرز کی موت پر متاثرہ خاندان کو ایک کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن پانچ سال بعد بھی 40 فیصد درخواست گزاروں کو یہ رقم نہیں ملی ہے۔ 154 منظور شدہ درخواست دہندگان میں سے صرف 92 خاندانوں کو ادائیگی کی گئی ہے۔

عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان انتخابی جنگ — ’سچا ہندو‘ کون؟

ہری نگر اسمبلی سیٹ پر عآپ اور بی جے پی کے امیدوار وی ایچ پی کے ‘شستر دکشا پروگرام’ میں ایک ساتھ شریک ہوئے۔ دونوں نے پوجا کی اور جئے شری رام کے نعرے لگائے۔ وی ایچ پی نے اس پروگرام میں 2100 ہتھیار تقسیم کرنے کی بات کہی۔

مہاکمبھ میں موت: کئی جگہوں پر ہوئی تھی بھگدڑ، سرکاری اعدادوشمار  پر اٹھ رہے ہیں سوال

ڈھائی ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے اور چپے چپے پر سکیورٹی اہلکار کا دعویٰ کرنے والی انتظامیہ بھگدڑ کو روکنے میں کیوں ناکام رہی؟ انتظامیہ کو جھونسی کے علاقے میں ہوئی بھگدڑ کی جانکاری کیوں نہیں تھی؟ اگر جانکاری تھی تو بکھرے کپڑے، چپلوں اور دیگر چیزوں کو بڑے ٹرکوں میں کس کے حکم پر ہٹوایا جا رہا تھا۔

دہلی کو تاروں کے جنجال سے نجات دلانے کی کیجریوال کی گارنٹی زمین پر ندارد

عام آدمی پارٹی نے 2020 میں انڈرگراؤنڈ کیبل کے ذریعے ہر گھر کو بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن پانچ سالوں میں اس سمت میں کوئی کام نہیں ہوا۔ محکمہ بجلی کے مطابق، تاروں کو انڈرگراؤنڈ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ کھلے تاروں کی وجہ سے کئی حادثات ہو چکے ہیں۔