ویڈیو: گزشتہ ہفتے اداکارہ کاجول نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ‘ہم پر غیر تعلیم یافتہ سیاستدانوں کی حکومت ہے’۔ حالاں کہ انہوں نے کسی لیڈریا پارٹی کا نام نہیں لیا تھا، لیکن انہیں خاص طور پر مرکزی حکومت کی طرف جھکاؤ رکھنے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹرول کیا گیا۔ اس کے بعد کاجول کو وضاحت پیش کرنی پڑی۔
ویڈیو: ہینلی پرائیویٹ ویلتھ مائیگریشن رپورٹ 2023 میں ہندوستان کے بارے میں کچھ چونکا دینے والے حقائق سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سال 2023 میں تقریباً 6500 کروڑ پتی ملک چھوڑ سکتے ہیں۔ سال 2022 میں تقریباً 7500 کروڑ پتی ہندوستان چھوڑ چکے ہیں۔ اس رپورٹ میں چین کو سرفہرست رکھا گیا ہے۔
ویڈیو: ٹوئٹر کے شریک بانی اور سابق سی ای او جیک ڈورسی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں ہندوستانی حکومت کی جانب سے ٹوئٹر کو بند کرنے اور ملازمین کے گھروں پر چھاپے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں۔ کانگریس کے میڈیا اینڈ پبلسٹی سیل کے صدر پون کھیڑا نے اس پر کہا کہ مودی حکومت فری اسپیچ کے لیے خطرہ ہے۔
ویڈیو: جون کا مہینہ دنیا کے کئی ممالک میں ‘پرائڈ منتھ’ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس مہینے کے پہلے دن ڈی یوکے طالبعلموں نےایک مارچ نکالا،جس کا مقصدای جی بی ٹی کیو+کمیونٹی کے حقوق اور جدوجہد کے بارے میں بات کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں ان کے بارے میں بیداری لاناتھا۔
ویڈیو: گزشتہ بدھ کودہلی کےجنتر منتر پر منی پور میں ہوئےنسلی تشدد کے خلاف ‘ٹرائبل سالیڈیرٹی پروٹیسٹ’ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں آدی واسی برادری کے لوگوں کی بڑی تعداد شامل ہوئی اور این بیرین سنگھ کی سربراہی والی ریاست کی بی جے پی حکومت کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
ویڈیو: منی پور میں آدی واسی اور غیر آدی واسی برادریوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ریاست کے دورے پر ہیں۔ دریں اثنا، کُکی برادری نے نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کرتےہوئے اپنی حفاظت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا اور منی پور میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔
ویڈیو: امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ دنوں ہندوستان میں اقلیتوں کے خلاف ‘نشانہ بنا کر کیے جا رہے مسلسل حملوں’ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ہولو کاسٹ میوزیم ہندوستان کو ’نسل کشی کے امکانات والے ممالک’ کے طور پر دیکھتا ہے۔ اس موضوع پر صحافی،رائٹر اور ایمنیسٹی انڈیا کے سربراہ آکار پٹیل سے بات چیت۔
ویڈیو: سی بی آئی نے این سی بی کے سابق افسر سمیر وانکھیڑے اور دیگر چار افراد کے خلاف بدعنوانی کے معاملے میں کیس درج کیاہے، جس میں الزام ہے کہ اداکار شاہ رخ خان سے ان کے بیٹے آرین کو منشیات کے معاملے میں نہ پھنسانے کے لیے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔