ویڈیو: مہاراشٹر کے گڑھ چرولی ضلع کے ایٹاپلی تعلقہ کے سورج گڑھ میں لوہے کی کان کنی کے منصوبے کو رد کرنے کے مطالبے کو لے کر آدی واسی کئی سالوں سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ آدی واسیوں کے حقوق پر کام کرنے والے کارکن اور وکیل لالسو نگوٹی کا کہنا ہے کہ اس ضلع میں اس طرح کے کئی اور کان کنی کے منصوبے مجوزہ ہیں، جوپانی ، جنگلات اور زمین کو تباہ کرنے کے باعث ہوں گے۔
ویڈیو: گزشتہ ہفتے ہیومن رائٹ لاء نیٹ ورک، ایکشن ایڈ اور نیشنل کیمپین فار ایرڈکیشن آف بانڈیڈ لیبر کے ذریعے ہریانہ کے پلول ضلع سے چھتیس گڑھ کے 44 بندھوا مزدوروں کو آزاد کرایا گیا،جن میں 5 حاملہ خواتین اور کچھ نابالغ بھی شامل ہیں۔ 20 فروری کو ان بندھوا مزدوروں نے دہلی کے جنتر منتر میں اپنی باز آبادکاری اور اپنی آزادی سے متعلق سرٹیفکیٹ کے لیے مظاہرہ کیا۔ ان سے سنتوشی مرکام کی بات چیت۔
پٹ پڑگنج اسمبلی حلقہ میں اقتدار اور حزب مخالف دونوں کے مطابق یہاں کا اہم مدعا پانی ہے۔ جہاں حکمراں عام آدمی پارٹی اور اس کے حامیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے لوگوں کو مفت پانی کی سہولت دی، وہیں حزب مخالف کا الزام ہے کہ اس مسئلےپر کیجریوال حکومت ناکام ہوئی ہے۔
ویڈیو: مشرقی دہلی کے پٹ پڑ گنج اسمبلی حلقے سے دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا عام آدمی پارٹی کے امیدوار ہیں۔ ان کے سامنے بی جے پی نے روی نیگی اور کانگریس نے لکشمن راوت کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اس علاقے کے رائے دہندگان سے سنتوشی مرکام کی بات چیت۔
مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی دہلی کے بڑلا ہاؤس واقع گاندھی اسمرتی سے ایک فرنچ فوٹوگرافر کے ذریعے کھینچی گئی مہاتما گاندھی کے آخری وقت کی تصویروں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ گاندھی اسمرتی کےڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہے، بس کچھ تصویروں کو ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے۔
ویڈیو: شہریت ترمیم قانون اور این آر سی کے خلاف مشرقی دہلی کے کھریجی میں خواتین گزشتہ کچھ دنوں سے پر امن مظاہرہ کر رہی ہیں۔ ان خواتین نے بتایا کہ منگل کی رات تقریباً 2 بجےدہلی پولیس نے مظاہرین کو وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی، ان کے ٹینٹ اکھاڑ دیے اور ان کو دھمکی دی۔ اس کے بعد آس پا س کے مقامی لوگ اور خواتین کی مخالفت کے بعد پولیس وہاں سے چلی گئی۔ ان مظاہرین سے سنتوشی مرکام کی بات چیت۔
ویڈیو: جموں وکشمیر کے راجوری تحصیل کے دو اینٹ-بھٹوں سے 91 بندھوا مزدوروں کو چھڑا کر دہلی لایا گیا ہے۔ ان میں عورتوں اور مردوں کے علاوہ 41 بچے بھی ہیں۔یہ سبھی مزدور چھتیس گڑھ کے جانج گیر-چانپا اور رائے گڑھ ضلع کے ہیں۔ ان سے دی وائر کی سنتوشی مرکام کی بات چیت۔
گراؤنڈ رپورٹ: صحت سے متعلق خدمات کی عوام تک رسائی کے مقصدسے 2016 میں دہلی حکومت نے محلہ کلینک کی شروعات کی تھی۔ حکومت کا وعدہ ایک ہزار کلینک کھولنے کاتھا، لیکن فی الحال دہلی کے مختلف علاقوں میں ایسے 210 کلینک کام کر رہے ہیں۔
ویڈیو: دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت نے 2016 میں محلہ کلینک کی شروعات کی تھی۔ حکومت کا وعدہ پورے دہلی میں ہزار محلہ کلینک کھولنے کا تھا،لیکن موجودہ وقت میں دہلی کے مختلف علاقوں میں 210 محلہ کلینک کام کر رہے ہیں۔ دی وائر کی سنتوشی مرکام نے ایسے ہی کچھ محلہ کلینک کا دورہ کیا اور صورت حال جاننے کی کوشش کی۔
ویڈیو: مدھیہ پردیش میں نرمدا گھاٹی کے تحت آنے والے کئی گاؤں بھاری بارش کی وجہ سے زیر آب ہیں۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی کئی زیر آب گاؤں کی باز آبادی نہیں ہوئی ہےاور اب باندھ میں پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے زیر آب علاقوں کا مستقبل خطرے میں ہے۔نئی دہلی کے جنتر منتر پر سردار سروور باندھ کے پانی کی سطح کو کم کرنے کی مانگ کو لے کر مظاہرہ کرنے آئے مدھیہ پردیش کے گاؤں والوں اور نرمدا بچاؤ آندولن کے کارکنوں سے سنتوشی مرکام کی بات چیت۔
گراؤنڈ رپورٹ: اتر پردیش میں گوتم بدھ نگر ضلع کے دادری واقع گوتم پوری علاقے کی ایک گلی کا نام پاکستانی والی گلی ہونے وجہ سے یہاں رہ رہے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کو کہنا ہے کہ اس نام کی وجہ سے ان کو جلدی کہیں کام نہیں ملتا اور اسکول بچوں کو داخلہ دینے میں بھی بہانے بازی کرتے ہیں۔
گراؤنڈ رپورٹ: لوک سبھا انتخاب میں نیشنل میڈیا کے مدعے بھلےہی ہندومسلمان، پاکستان، راشٹرواد وغیرہ کے اردگرد گھوم رہے ہیں، لیکن قومی راجدھانی میں ساؤتھ دہلی کے سنجئے کالونی کے باشندے روزانہ پانی کی جدو جہد، سیور سسٹم اور بستی میں صاف صفائی جیسی بنیادی سہولیات کے لئے ہی لڑ رہے ہیں۔
آدیواسیوں کا مطالبہ ہے کہ ان کے مذہب کو پہچان دی جانی چاہیے اور مذہب کے کالم میں ان کو ٹرائبل یا Aboriginal Religion چننے کا اختیاربھی دیا جانا چاہیے۔
مغربی دہلی کے موتی نگر علاقے میں واقع ڈی ایل ایف کامپلیکس میں سیویج ٹینک صاف کرتے وقت دم گھٹنے کی وجہ سے 5لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔مرنے والوں کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ ہاؤس کیپنگ کے لئے رکھے گئے ملازمین کو ٹینکوں کی صفائی کے لئے مجبور کیا گیا تھا۔