وزارت داخلہ نے لوک سبھا میں کہا کہ جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد پتھربازی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ حالانکہ، اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جنوری سے 4 اگست تک اوسطاً ہر مہینے پتھربازی کے 50 واقعات ہوئے۔وہیں 5 اگست کے بعد ایسے معاملے اوسطاً ہر مہینے بڑھکر 55 ہو گئے۔
حکومت نے 2024 تک آلودگی کو کم کرنے کے لیے نیشنل کلین ایئر پروگرام کے تحت 23 ریاستوں کے کل 102 شہروں کی پہچان کی ہے۔ اس میں سے ایک دہلی بھی ہے۔
مالی سال 2019-20 کے لیے پی ایم -کسان کے تحت 75000کروڑ روپے مختص کیا گیا ہے۔کم خرچ کی وجہ سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ مختص کی گئی رقم کا بڑا حصہ مرکزی حکومت خرچ نہیں کر پائے گی۔
اس سال اپریل مہینے میں وکی لیکس کے شریک بانی جولین اسانج کو لندن واقع اکواڈورسفارت خانہ سے بے دخل کر دیا گیا تھا،جہاں پر وہ 2012 سے رہ رہے تھے۔اس کے بعد 2017 میں بند کیے جا چکے ریپ کے معاملے کو سویڈن میں ایک بار پھر سے کھول دیا گیا تھا۔
آربی آئی نےمنگل کو بامبے ہائی کورٹ میں کہا کہ شادی،ایجوکیشن اور روزمرہ کی ضروریات کے لیے نکاسی کی حد50 ہزار روپے ہے۔ حالانکہ،ایمرجنسی میں اکاؤنٹ ہولڈرسینٹرل بینک کے ذریعےمقرر کیے گئے ایڈمنسٹریٹو سے مل کر ایک لاکھ روپے تک کی نکاسی کی مانگ کر سکتے ہیں۔
مرکزی حکومت نے این اے ایف ای ڈی کے ذریعےکشمیر گھاٹی سے صرف 7940 میٹرک ٹن سیب خریدے ہیں۔ کسان تنظیموں اور سیب کسانوں میں اس کو لے کر کافی ناراضگی ہے۔
ہندو مہا سبھا کے رہنما کے ذریعے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر اور ان کے شوہر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
سوموار کوپارلیامنٹ کے سرمائی اجلاس کی کارروائی شروع ہونے پر چیئر کی مدد کے لئے موجود رہنے والے مارشل نے سر پر پگڑی کے بجائے ’ پی-کیپ‘ اور ماڈرن سکیورٹی فورسزوالی وردی پہن رکھی تھی۔ ان کی نئی وردی پر کچھ سیاستدانوں اور سابق فوجی افسروں کے تبصرے کے بعد چیئرمین نے اس کے ریویو کا حکم دے دیا۔
ترنمول کانگریس کے سوگت رائے، کانگریس ممبر ٹی این پرتاپن اوربی ایس پی کے کنور دانش علی نے لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران یہ مدعا اٹھایا۔
الزام ہے کہ محکمہ بجلی میں پراویڈنٹ فنڈ (پی ایف) کےتقریباً2600 کروڑ روپے کو غلط طریقے سے نجی ادارہ ڈی ایچ ایل ایف میں لگادیا گیا ہے۔ڈی ایچ ایل ایف کمپنی مبینہ طور پر انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے معاون اقبال مرچی سے جڑی ہوئی ہے۔
فیملی نے الزام لگایا ہے کہ ان کی دو نابالغ بیٹیوں کو اغوا کیا گیا اور دو ہفتے سے زیادہ وقت تک غیر قانونی طور سے بندی بنایا گیا اور ان کو سونے نہیں دیا گیا۔
اس نئے ہیلتھ سسٹم میں ان کو شامل نہیں کیا جائےگا جو آیوشمان بھارت یوجنا کے دائرے میں ہیں۔ حال میں شروع اس اسکیم کے دائرے میں کل آبادی کا 40 فیصد آتا ہے۔ یہ وہ غریب لوگ ہیں جو خود سے ہیلتھ اسکیم لینے کی حالت میں نہیں ہیں۔
اب تک 32طرح کے پرندوں کی موت ہو چکی ہے۔ ریاستی حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔
بی ایچ یو کے سنسکرت ودیالیہ دھرم وگیان سنستھان میں مسلمان پروفیسر کی تقرری کا معاملہ : مظاہرے کی قیادت کر رہے سنسکرت ودیالیہ دھرم وگیان سنستھان کے ایک اسٹوڈنٹ کرشن کمار کا کہنا ہے کہ ، ‘اگر کوئی شخص ہمارے جذبات یا ثقافت سے وابستہ نہیں ہے […]
بی جے پی-جے جے پی کابینہ نے اپنی پہلی میٹنگ میں وزرا کا ہاؤسنگ الاؤنس دوگنا کرنے کا فیصلہ لیا۔
آر بی آئی نے کہا تھا کہ الیکٹورل بانڈ اور آر بی آئی ایکٹ میں ترمیم کرنے سے ایک غلط روایت شروع ہو جائےگی۔ اس سے منی لانڈرنگ کو بڑھاوا ملےگا اور م سینٹرل بینکنگ قانون کے بنیادی اصولوں پر ہی خطرہ پیدا ہو جائےگا۔
پولی ٹیکنک یونیورسٹی کیمپس میں موجودہ حکومت کے خلاف مظاہرین نے پولیس پرتیر چلائے اور پیٹرول بم پھینکے جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
پارلیامنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن پی ڈی پی کے راجیہ سبھا ممبروں نے کشمیر میں صورت حال معمول پر لانے کی مانگ کرتے ہوئے خصوصی درجہ ختم کئے جانے کی مخالفت کی۔ پی ڈی پی چیف محبوبہ مفتی 5 اگست سے نظربند ہیں۔
کانگریس ، ڈی ایم کے اور دوسری اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبد اللہ کی نظربندی کی مخالفت کی اورلوک سبھا اسپیکر سے ان کی فوری رہائی کا حکم دینے کی درخواست کی۔
اس سے پہلےاتر پردیش حکومت الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج، مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر دین دیال اپادھیائے اسٹیشن کر چکی ہے۔ وہیں فیض آباد کا نام بدل کر ایودھیا کیا جا چکاہے۔
لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے بتایا کہ حکومت کے ذریعے بلائے گئے کل جماعتی اجلاس میں حزب مخالف نے مانگ کی کہ سیشن کے دوران اقتصادی بحران ، بےروزگاری اور زرعی بحران کے مدعوں پر چرچہ ہونی چاہیے۔
دہلی ہائی کورٹ نے ای ڈی کے ذریعے درج آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے میں چدمبرم کو ضمانت دینے سے گزشتہ جمعہ کو انکار کر دیا تھا۔
اس کمیٹی کے رکن یوجی سی کے سابق چیئرمین پروفیسر وی ایس چوہان، اے آئی سی ٹی ای کے چیئرمین پروفیسر انل سہستربدھے اور یوجی سی کے سکریٹری پروفیسر رجنیش جین ہیں۔
پی ڈی پی چیف نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے سجاد لون، پی ڈی پی رہنما وحید پارہ اور سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل کو سرکاری ٹھکانوں میں شفٹ کرنے کے دورا ن ان سے بدسلوکی کی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہےکہ سجاد لون کو ڈرایا دھمکایا گیا اور انہیں برہنہ ہونے کے لیے کہا گیا۔
ایس اے بوبڈے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔ وہ کئی اہم بنچ کا حصہ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ممبئی میں مہاراشٹر نیشنل لاء یونیورسٹی اور ناگپور میں مہاراشٹر نیشنل لاء یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں۔
ممبئی پولیس کی اکانومک آفینس ونگ (ای او ڈبلیو) کے ذریعے گرفتار کیے گئے رنجیت سنگھ پی ایم سی بینک کے ایک ڈائریکٹر بھی ہیں۔ وہ بی جے پی کے سابق ایم ایل اے سردار تارا سنگھ کے بیٹے ہیں۔
دی نیویارک ٹائمس کے ذریعے حاصل کئے گئے 403 صفحات کے اندرونی دستاویز چینی کمیونسٹ پارٹی کی بے حدخفیہ اورمتنازعہ کارروائی کے بارے میں غیرمعمولی تفصیلات کو پیش کرتے ہیں،جس کی بین الاقوامی برادری،بالخصوص امریکہ نےشدید تنقید کی ہے۔
امریکہ میں مذہبی آزادی کے معاملوں پر بنی ایک فیڈرل ایجنسی یو ایس سی آئی آر ایف نے الزام لگایا ہے کہ آسام میں این آرسی مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور مسلمانوں کو ریاست سے ہٹانے کا ایک اوزار ہے۔
وہیں ہندو مہاسبھا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں صرف مقدمے میں شامل فریق ہی ریویو پیٹیشن داخل کر سکتے ہیں۔ بورڈ اس معاملے میں پارٹی نہیں ہے، اس لیے اس کو عرضی داخل کرنے کاحق نہیں ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا، ‘ہمارے پاس ایک نیا نظام ہے اوریہ نظام سیدھے مرکز کو رپورٹ کرتا ہے اور ہم اسے اس حلقے کے لوگوں کے ساتھ تعاون کرنے اور کامیاب بنانے کے لئے اس کا سہرا دیتے ہیں۔’
معاملہ پنجاب کے سنگرور ضلع کا ہے۔نوجوان نےبیان میں کہاتھا کہ چار لوگوں نے اس کی پٹائی کی اور کھمبے سے باندھ دیا۔ جب اس نے پانی مانگا تو اسے پیشاب پینے کو مجبور کیا گیا۔
شیوسینا نے اپنے ترجمان‘سامنا’ میں کہا ہے کہ جن کے پاس 105 سیٹیں ہیں، انہوں نے پہلے گورنر سے کہا تھا کہ ان کے پاس اکثریت نہیں ہے۔ اب وہ سرکاربنانے کا دعویٰ کیسے کر رہے ہیں؟
دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی کی سنگین صورت حال پر غور وفکر کے لئے پارلیا مانی کمیٹی کی میٹنگ میں 28 میں سے محض چارایم پی نے حصہ لیا۔ کمیٹی میں شامل دہلی سے بی جے پی کے واحد رکن پارلیامان گوتم گمبھیر اندور میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چل رہے ٹیسٹ میچ میں کمنٹری کرتے دیکھے گئے۔
سینئر صحافی رجت شرما نے کہا کہ ڈی ڈی سی اے میں لگن ، ایمانداری اور شفافیت کے اصولوں کے ساتھ چلنا ممکن نہیں ہے، جن سے میں کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔
مرکزی وزیرسریش انگڑی نے کہا ہےکہ لوگ اقتصادی بحران کا دعویٰ کرکے وزیر اعظم نریندر مودی کی امیج خراب کر رہے ہیں۔ ہر تین سال میں معیشت میں اور مانگ میں گراوٹ آتی ہے۔ یہ ایک چکر ہے۔ اس کے بعدمعیشت پھر پٹری پر آ جاتی ہے۔
مہاراشٹرسرکار کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بےموسم برسات سے 4433549 کسان متاثر ہوئے اور آٹھ ضلعوں میں 4149175 ہیکٹر زمین پر فصل برباد ہوئی۔
این ایس او کی ایک لیک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی ہندوستانی کے ذریعے ایک مہینے میں خرچ کی جانے والی اوسط رقم سال 2017-18 میں3.7 فیصدی کم ہوکر 1446 روپے رہ گئی ہے، جو کہ سال 2011-12 میں1501 روپے تھی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس آر ایف نریمن نے ایک معاملے کی سماعت کرتے ہوئےسالیسٹر جنرل تشار مہتہ سے کہا کہ برائے مہربانی اپنی حکومت کو سبری مالا معاملےمیں سنائے گئے عدم اتفاق کے فیصلے کو پڑھنے کے لئے کہیں، جو بہت ہی اہم ہے…ہمارا فیصلہ کھیلنے کے لئے نہیں ہے۔
بہار کے بھوجپور ضلع سے آنے والےوششٹھ نارائن سنگھ طویل مدت سے شیزوفرینیا سے متاثر تھے۔ انہوں نے 1969 میں کیلی فورنیا یونیورسٹی سے ریاضی میں پی ایچ ڈی کی تھی اور کچھ وقت کے لئے ناسا میں بھی کام کیا تھا۔
بی جے پی ایم ایل اے نے کہا کہ ایودھیا میں رام نہیں ہوں گے تو کیا عرب میں رام ہوں گے؟ انہوں نے مزید کہا کہ ،فیصلہ دینے والے پانچوں جج ملک کے رتن ہیں، ان ججوں کو بھارت رتن ملنا چاہیے۔ نئی دہلی : اپنے متنازعہ […]