Author Archives

دی وائر اسٹاف

منگل کو نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے سی پی آئی ایم  جنرل سکریٹری سیتارام یچوری اور محمد یوسف تاریگامی۔ (فوٹو : پی ٹی آئی)

نہ تو میں غیر ملکی ہوں، نہ ہی ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور دوسرے کشمیری رہنما دہشت گرد ہیں: سی پی آئی ایم رہنما تاریگامی

کشمیر کے سی پی آئی ایم رہنما اور سابق ایم ایل اے محمد یوسف تاریگامی پہلے ایسے کشمیری رہنما ہیں جو حراست میں رکھے جانے کے بعد دہلی آ سکے ہیں ۔ نئی دہلی واقع پارٹی صدر دفتر پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ پابندیوں کی وجہ سے کشمیری آہستہ آہستہ مر رہے ہیں، گھٹن ہو رہی ہے وہاں۔

فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر

اگرویر ساوکر وزیر اعظم ہوتے تو پاکستان نہیں بنتا: ادھو ٹھاکرے

ٹھاکرے نے   کہا، مجھے   نہرو  کو ویر کہنے میں گریز نہیں ہوتااگر وہ ساورکر کی طرح  14 منٹ بھی جیل میں رہے ہوتے ،جبکہ ساورکر   14 سالوں  تک جیل میں رہے۔ نئی دہلی: شیو سینا چیف  ادھو ٹھاکرے نےاپنے ایک بیان میں  کہا کہ پاکستان نہیں  بنتا اگر  بٹوارے کے […]

محمد دانش، ستیش چندر یادو، ساکیت مون اور آئیشی گھوش (بائیں سے دائیں (فوٹو : ٹوئٹر)

جے این یو اسٹوڈنٹ یونین الیکشن: چاروں عہدوں پر لیفٹ یونٹی کا قبضہ

لیفٹ اسٹوڈنٹ یونین اے آئی ایس اے، ایس ایف آئی، اے آئی ایس ایف اور ڈی ایس ایف کے مشترکہ مورچے کی امیدوار آئیشی گھوش جواہرلال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کی صدر چنی گئی ہیں۔ انہوں نے اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے منیش جانگڑ کو ہرایا ہے۔ ایس ایف آئی کو 13 سال بعد صدر عہدہ ملا ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ (فوٹو : پی ٹی آئی)

غیر ملکی چندہ پانے والے این جی او کو دینا ہوگا تبدیلی مذہب میں شامل نہ ہونے کا حلف نامہ

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، این جی او کے اہلکاروں، ملازمین‎ اور ہر ممبر کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ تبدیلی مذہب کرانے اور فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کے لئے نہ تو اس کو سزا ہوئی ہے اور نہ ہی مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔

Hardoi-Uttar-Pradesh-e1536656109825

اتر پردیش: اوبی سی لڑکی سے محبت کی وجہ سے دلت لڑکے کو زندہ جلایا

واقعہ ہردوئی ضلع کے بھدیچہ گاؤں کا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 20 سالہ دلت لڑکے کو مبینہ طور پر دوسری ذات کی ایک لڑکی سے تعلق کی وجہ سے لڑکی کے گھر والوں نے چار پائی سے باندھ کر زندہ جلا دیا۔معاملے کی جانکاری کے بعد اس صدمہ سے لڑکے کی ماں کی بھی موت ہو گئی۔

ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد(فوٹو : رائٹرس)

نریندر مودی نے مجھ سے ذاکر نائیک کی واپسی کے لئے نہیں کہا: ملیشیا کے وزیر اعظم

ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے ایک سرکاری نوٹس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان سے متنازعہ اسلامک مبلغ ذاکر نائیک کی واپسی کی کوئی گزارش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا شاید اس لئے ہے کہ نائیک ہندوستان کے لئے مسئلہ بن سکتے ہیں۔

(فوٹو : رائٹرس)

اس سال جولائی میں ہندوستانیوں نے اب تک کی سب سے زیادہ رقم ملک سے باہر بھیجی

مئی 2014 میں نریندر مودی حکومت کے آنے کے بعد سے اب تک 45 ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم ملک سے باہربھیجی جا چکی ہے۔ وہیں یو پی اے کی دوسری مدت کار کے دوران پانچ سالوں میں بیرون ملک بھیجی گئی کل رقم 5.45 ارب ڈالر تھی۔

بھارت ایکتا ریلی کے دوران گجرات کے وزیراعلیٰ وجئے روپانی (فوٹو : فیس بک)

گجرات: یونیورسٹی نے طلبا سے 370 ختم ہونے کی حمایت والی ریلی میں شامل ہونے کو کہا

گجرات کے وڈودرا واقع ایم ایس یونیورسٹی کا ہےمعاملہ۔ یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے ایک بی جے پی ممبر نے کہا کہ ہم نے طلبا اور ملازمین‎ سے اپنی مرضی سے ریلی میں شامل ہونے کو کہا ہے، کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کی گئی۔

BHU-BANNER

بی ایچ یو: جنسی استحصال کے ملزم  پروفیسر کو چھٹی پر جانے کو کہا گیا

بی ایچ یو کے وی سی راکیش بھٹناگر نے بتایا کہ پروفیسر ایس کے چوبے کی بحالی کے فیصلے پر ایگزیکٹو کاؤنسل از سر نو غور کرے گی۔ کاؤنسل کا آخری فیصلہ آنے تک پروفیسر چوبے کو چھٹی پر جانے کو کہا گیا ہے۔

(فوٹو : پی ٹی آئی)

اتر پردیش: میرٹھ میں سبھارتی یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ کا پیٹ پیٹ‌کر قتل

پولیس نے بتایا کہ 45 سالہ سنجے گوتم سبھارتی یونیورسٹی میں سائنس ڈپارٹمنٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ تھے۔یونیورسٹی سے گھر لوٹنے کے دوران تین بائیک سے آئے 9 بدمعاشوں نے ان کو گھیر لیا اور پھر مبینہ طور پر پیٹ پیٹ‌کر ان کا قتل کر دیا۔

(فوٹو : پی ٹی آئی)

پارلیامانی کمیٹی کی وارننگ کے باوجود 82 سابق رکن پارلیامان نے خالی نہیں کئے بنگلے

سی آر پاٹل کی قیادت میں لوک سبھا ہاؤسنگ کمیٹی نے 19 اگست کو تقریباً 200 سابق رکن پارلیامان کو ایک ہفتے کے اندر بنگلہ خالی کرنے کا حکم دیا اور ایسا نہیں ہونے پر تین دن کے اندر بجلی، پانی اور گیس کنیکشن کاٹنے کا حکم دیا تھا۔

فوٹو: رائٹرس

ملک میں روزگار کی کمی نہیں،شمالی ہند میں اہل لوگوں کی کمی ہے: مرکزی وزیر سنتوش گنگوار

مرکزی وزیر برائے محنت و روزگار سنتوش گنگوار کے اس بیان پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ شمالی ہندکےباشندوں کو ذمہ دار ٹھہرا کر وزیر روزگار کے سوالوں سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

ہندوستان میں یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے کے لئے کوئی کوشش نہیں کی گئی: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ غور کرنا دلچسپ ہے کہ ریاست کی پالیسی کے ڈائریکٹو پرنسپل سے جڑے حصہ چار میں آئین کے آرٹیکل 44 میں آئین سازوں نے امید کی تھی کہ ریاست پورے ہندوستان میں یکساں سول کوڈ کے لئے کوشش کرے‌گی۔ لیکن آج تک اس بارے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

t7V0pVLM

انکم ٹیکس محکمہ نے بلیک منی ایکٹ کے تحت مکیش امبانی کی بیوی اور ان کے تینوں بچوں کو بھیجا نوٹس

28 مارچ، 2019 کو بھیجے گئے انکم ٹیکس محکمہ کے نوٹس کے مطابق، مکیش امبانی کی بیوی نیتا امبانی اور ان کے تینوں بچوں پر غیراعلانیہ غیر ملکی آمدنی اور جائیداد رکھنے کا الزام ہے۔

(فوٹو : رائٹرس)

دہلی: آلودگی سے نپٹنے کے لئے 4 نومبر سے نافذ ہوگا آڈ-ایون فارمولہ

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے آلودگی سے نپٹنے کے لئے سات نکاتی منصوبہ کا ذکر کیا۔ اس کے تحت انہوں نے راجدھانی دہلی میں 4 سے 15 نومبر تک گاڑیوں کے لئے آڈ-ایون فارمولہ نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

اترپردیش اسمبلی، فوٹو: پی ٹی آئی

اتر پردیش: 40 سال بعد اب سبھی وزراء اور وزیر اعلیٰ خود کریں گے اپنے انکم ٹیکس کی ادائیگی

اتر پردیش میں  وزراء کی تنخواہ اور بھتہ سے متعلق قانون  جب بنا تھا تب وشوناتھ پرتاپ سنگھ ریاست کے وزیراعلیٰ تھے۔ اس قانون نے اب تک 19 وزیراعلیٰ اور تقریباً 1000 وزراء کو فائدہ پہنچایا ہے۔ نئی دہلی:اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اور سبھی وزراء اپنے انکم ٹیکس […]