Author Archives

دی وائر اسٹاف

اڑیسہ: گراہم اسٹینس کے قاتل دارا سنگھ کو رہا کروانے کی مہم میں شامل تھے نئے سی ایم ماجھی

ستمبر 2022 میں سدرشن ٹی وی کے ایڈیٹر سریش چوہانکے کو کیونجھر جیل میں بند گراہم اسٹینس کے قاتل دارا سنگھ سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، جس کے بعد چوہانکے اور موہن چرن ماجھی سمیت بی جے پی کے کئی لیڈر جیل حکام پر دباؤ بنانے کے لیے دھرنے پر بیٹھ گئے تھے۔

مودی کابینہ کے آٹھ وزراء کے خلاف ہیٹ اسپیچ اور 19 کے خلاف سنگین نوعیت کے مجرمانہ مقدمات درج ہیں

اے ڈی آر اور نیشنل الیکشن واچ کی رپورٹ کے مطابق، 28 وزراء نے حلف ناموں میں اپنے خلاف مجرمانہ معاملوں کا اعلان کیا ہے، ان میں سے 19 کے خلاف سنگین نوعیت کے جرائم کے الزام ہیں، جن میں خواتین کے خلاف جرائم بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بنگال کے دو بی جے پی ممبران پارلیامنٹ پر قتل کے الزام ہیں۔

نئی حکومت کی تشکیل کے بعد آر ایس ایس  نے کہا – انتخابات کے دوران اخلاقی قدروں کا خیال نہیں رکھا گیا

لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد اپنی پہلی تقریر میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ انتخابی مقابلہ جھوٹ پر مبنی نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے ایک سال سے تشدد سے دوچار منی پور کی صورتحال کے بارے میں سوال کیا کہ اس بات پر کون دھیان دے گا کہ صوبہ آج بھی جل رہا ہے۔

منی پور: جیری بام میں تازہ تشدد کے بعد تقریباً دو ہزار لوگوں نے آسام میں پناہ لی

منی پور کے جیری بام ضلع میں 6 جون کو ایک شخص کے وحشیانہ قتل کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا، جہاں ایک مشتعل ہجوم نے دو پولیس چوکیوں، محکمہ جنگلات کے ایک دفتر اور کم از کم 70 گھروں کو نذر آتش کر دیا تھا، تشدد کے بعد تقریباً 2000 لوگوں نے آسام میں پناہ لی ہے۔

مودی کابینہ میں ایک بھی مسلمان نہیں، انوراگ ٹھاکر اور اسمرتی ایرانی سمیت 37 پرانے وزراء کو نہیں ملی جگہ

وزیر اعظم نریندر مودی کی 72 رکنی وزراء کونسل میں 30 کابینہ وزیر، پانچ وزرائے مملکت (آزاد) اور 36 وزرائے مملکت شامل ہیں۔ اس میں 33 نئے چہرے شامل کیے گئے ہیں اور سات خواتین ہیں۔ تاہم، آزادی کے بعد یہ پہلی ایسی کابینہ ہے جس میں کوئی مسلمان نہیں ہے۔

این ڈی اے میں حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ شروع، چندر بابو نائیڈو نے تعلیم اور مالیات سمیت 9 وزارتوں کا مطالبہ کیا

لوک سبھا میں اکثریت سے بہت دور کھڑی بی جے پی کے لیے تیلگو دیشم پارٹی کی حمایت انتہائی اہم ہے۔ این چندر بابو نائیڈو بی جے پی کے ساتھ بات چیت کے لیے پوری طرح تیار بتائے جا رہے ہیں اور انہوں نے مختلف وزارتوں مثلاً فنانس اور وزارت زراعت کے ساتھ لوک سبھا اسپیکر کے عہدے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

لوک سبھا انتخابات 2024: سنیما، ٹی وی اور کھیل کی دنیا کی معروف شخصیات کا رپورٹ کارڈ

اس لوک سبھا الیکشن میں سنیما، ٹی وی اور کھیل کی دنیا کی کئی بڑی شخصیات نے بطور امیدوار حصہ لیا تھا۔ جہاں کچھ ستارے پہلی بار سیاسی میدان میں اترے تھے وہیں کئی ایسے بھی ہیں جنہوں نے دوسری یا تیسری بار انتخابات میں اپنی قسمت آزمائی۔

لوک سبھا انتخابات: یوپی اور بہار میں شدید گرمی کے باعث انتخابی عملے کے 25 اہلکاروں کی ڈیوٹی پر موت

جمعہ کو ہندوستان میں گرمی سے کم از کم 40 ممکنہ اموات ہوئی ہیں، جن میں سے 25 اتر پردیش اور بہار میں لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے کے لیے تعینات انتخابی عملے کے اہلکار تھے۔

مہاراشٹر: نریندر مودی کو نشانہ بنانے والے دھرو راٹھی کے ویڈیو کا لنک شیئر کرنے پر وکیل کے خلاف کیس

گزشتہ 20 مئی کو لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے دوران پال گھر ضلع کے وسئی میں ایک وکیل نے وسئی بار ایسوسی ایشن کے ایک وہاٹس ایپ گروپ میں یوٹیوبر دھرو راٹھی کے ‘مائنڈ آف اے ڈکٹیٹر’ کے عنوان والے ایک ویڈیو کا لنک شیئر کیا تھا۔ اس سلسلے میں درج کرائی گئی شکایت میں ویڈیو کو ‘قابل اعتراض’ بتایا گیا ہے۔

یوپی: دلت مارچ میں شامل ہونے کی پاداش میں جیل بھیجے گئے فرانسیسی فلمساز ایک سال کی اذیت کے بعد اپنے وطن لوٹے

فرانسیسی فلم ڈائریکٹر ویلنٹن ہینالٹ کو گزشتہ سال اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ گورکھپور میں منعقد ‘امبیڈکر جن مارچ’ میں شامل ہوئے تھے۔ وہ دلت خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات پر مبنی ڈاکیومنٹری فلم پر کام کرنے کی غرض سےہندوستان آئے تھے۔

یوپی: برج بھوشن شرن سنگھ کے بیٹے کے قافلے کی گاڑی سے کچل کر دو لوگوں کی موت

یہ واقعہ گونڈہ ضلع میں پیش آیا، جہاں قیصر گنج لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار کرن بھوشن سنگھ کا قافلہ قیصر گنج سے حضور پور کی طرف جا رہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ گاڑی نے موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو ٹکر مار دی، جن کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس واقعے میں ایک بزرگ خاتون بھی زخمی ہوئی ہیں۔

سیڈیشن کیس میں شرجیل امام کو دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت ملی

آئی آئی ٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد جے این یو سے پی ایچ ڈی کر رہے شرجیل امام جنوری 2020 سے جیل میں ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ سے سیڈیشن کے ایک معاملےمیں ضمانت ملنے کے باوجود وہ جیل میں ہی رہیں گے کیونکہ ان پر دہلی فسادات سے متعلق ایک کیس میں یو اے پی اے کے تحت الزام لگائے گئے ہیں۔

پھر خارج ہوئی عمر خالد کی ضمانت عرضی، 2020 سے جیل میں ہیں

اس سے قبل 18 اکتوبر 2022 کو دہلی ہائی کورٹ کی جسٹس سدھارتھ مردل اور جسٹس رجنیش بھٹناگر کی بنچ نے عمر کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ عمر ستمبر 2020 سے دہلی فسادات سے متعلق ایک کیس میں جیل میں ہے۔ اس معاملے میں اب تک نہ تو شنوائی شروع ہوئی ہے اور نہ ہی الزامات طے کیے گئے ہیں۔

نئی سرکار جس کی بھی بنے، وہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دے: ایف آئی سی سی آئی کے جنرل سکریٹری

فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے جنرل سکریٹری شیلیش کمار پاٹھک نے مرکزی حکومت سے ہندوستانی صنعت کی توقعات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جون میں اقتدار سنبھالنے والی مرکزی حکومت کو کاروبار کی لاگت کو کم کرنے کے ساتھ ہی کاروبار کو آسان بنانے اور روزگار پیدا کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

گجرات: مویشی لے جا رہے مسلمان شخص کو گئو رکشکوں نے مبینہ طور پر پیٹ-پیٹ کر مار ڈالا

یہ واقعہ گجرات کے بناس کانٹھا ضلع میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق، جمعرات کو پانچ افراد کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر 40 سالہ مشری خان بلوچ کو اس وقت پیٹ-پیٹ کر ہلاک کر دیا، جب وہ دو بھینسوں کو پک اپ وین میں مویشی بازار لے جا رہے تھے۔

پچھلی حکومتوں سے زیادہ نوکری دینے کے نریندر مودی کے دعوے میں کتنی صداقت؟

حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور حکومت میں پچھلی حکومتوں سے زیادہ نوکریاں دی گئی ہیں۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کس ڈیٹا کی بنیاد پر یہ بات کہہ رہے ہیں کیونکہ مختلف سروے اور رپورٹس ان کے دعوے کے برعکس تصویر پیش کرتی ہیں۔

اپنی ریٹائرمنٹ تقریب میں کلکتہ ہائی کورٹ کے جج نے کہا – ہمیشہ آر ایس ایس کا ممبر رہا ہوں

کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس چترنجن داس نے اپنے ریٹائرمنٹ پروگرام میں کہا کہ اب وہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں، جس سے وہ بچپن سے وابستہ ہیں۔

پنجاب: شمبھو اسٹیشن پر کسانوں کا احتجاج ختم، کہا – بی جے پی رہنماؤں کے گھروں کا گھیراؤ کریں گے

سنیوکت کسان مورچہ اور کسان مزدور مورچہ کے بینر تلے فروری میں ہوئے ‘دہلی چلو’ احتجاجی مظاہرہ کے دوران ہریانہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار تین کسانوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کسان 17 اپریل سے پٹیالہ کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھے ہوئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اس مطالبے کو لے کر پنجاب اور ہریانہ میں بی جے پی رہنماؤں کی رہائش گاہوں کا گھیراؤ کریں گے۔

انٹرنیشنل کورٹ کی اسرائیلی پی ایم کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی اپیل، نتن یاہو نے کہا — ’غیر منطقی اور غلط فیصلہ‘

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے چیف پراسیکوٹر کریم خان نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو، وزیر دفاع یوو گالانٹ اور حماس کے تین رہنماؤں کے خلاف بھی جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی مانگ کی ہے۔

جھارکھنڈ: گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں ایک بزرگ کو برہنہ کر کے موٹر سائیکل سے باندھ کر گھسیٹا گیا

جھارکھنڈ کے گڑھوا ضلع کا معاملہ۔ بتایا گیا ہے کہ ایک 60 سالہ شخص اپنے مویشیوں کے ساتھ بنشی دھر نگر اُنٹاڑی جا رہا تھا، جب موٹر سائیکل پر سوار تین لوگوں نے انہیں روکا اور گائے کی اسمگلنگ کا الزام لگاتے ہوئےبرہنہ کرکے اپنی موٹر سائیکل سے باندھ دیا۔

بہار: وزیر اعظم نریندر مودی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کرنے والے ٹیچر کو جیل

مظفر پور ضلع کے ایک سرکاری اسکول کے ٹیچر نے مبینہ طور پر اپنی کلاس میں بچوں سے کہا تھا کہ کسی کو بھی وزیر اعظم نریندر مودی کو ووٹ نہیں دینا چاہیے۔ ٹیچر کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

اتراکھنڈ: پتنجلی کی سون پاپڑی کوالٹی ٹیسٹ میں فیل، کمپنی کے اسسٹنٹ منیجر سمیت 3 کو جیل

‘پتنجلی نورتن الائچی سون پاپڑی’ کے بارے میں شکایتیں سامنے آنے کے بعد لیبارٹری میں اس کے سیمپل کی جانچ کرائی گئی تھی، جہاں اسے معیار کے مطابق نہیں پایا گیا۔ اس کے بعد کمپنی کے اسسٹنٹ منیجر سمیت ڈسٹری بیوٹر اور سیلر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بی بی سی ڈاکیومنٹری: شنوائی سے دہلی ہائی کورٹ کے جج نے خود کو الگ کیا

بی بی سی کی ڈاکیومنٹری ‘انڈیا: دی مودی کویسچن’ سے ہندوستان کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کی بھرپائی کے لیے معاوضہ مانگنے والے گجرات کے ایک این جی او کی عرضی پر شنوائی کر رہے دہلی ہائی کورٹ کے جج نے خود کو معاملے سے الگ کرنے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔

آکاش وانی اور دوردرشن نے اپوزیشن لیڈروں کی تقریر سے مسلم اور بینکرپسی جیسے الفاظ حذف کروائے

لوک سبھا انتخابات کے دوران قومی اور ریاستی سطح کی جماعتوں کو آکاش وانی اور دوردرشن کے ذریعے عوام تک اپنا پیغام پہنچانے کے لیے وقت دیا جاتا ہے۔ اپوزیشن کے دو لیڈران – سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری اور آل انڈیا فارورڈ بلاک کے جی دیوراجن نے کہا کہ ان کی تقریروں میں ترمیم کی گئی۔

پھر اپنے بیان سے مکر گئے پی ایم مودی، بولے – کبھی نہیں کہا کہ کانگریس رام مندر پر ’بابری تالہ‘ لگا دے گی

گزشتہ 13 مئی کو نیوز 18 کو دیے ایک انٹرویو میں نریندر مودی سے پوچھا گیا تھاکہ انہوں نے کیوں کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ رام مندر کے فیصلے کو پلٹ دے گی، تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا بیان نہیں ہے۔ تاہم، 7 مئی کو مدھیہ پردیش کے دھار میں ہوئے ایک انتخابی اجلاس کے ویڈیو میں وہ صاف طور پر یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ مودی کو چار سو سیٹیں اس لیے چاہیےکہ کانگریس ایودھیا کے رام مندر پر بابری تالہ نہ لگا دے۔

جموں و کشمیر: تقریباً 6 سال جیل میں گزارنے کے بعد صحافی آصف سلطان ضمانت پر رہا

جموں و کشمیر کے ایوارڈ یافتہ صحافی آصف سلطان کو 2018 میں دہشت گردوں کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں پہلی بار گرفتار کیا گیا تھا۔ تقریباً 3 سال بعد 2022 میں انہیں ضمانت ملی تو رہا ہونے سے پہلے ہی دوبارہ پی ایس اے کے تحت حراست میں لے لیا گیا۔ جب اس معاملے میں بھی ضمانت ملی تو ایک اور کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔

جے پی نڈا نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کے جواب میں مودی کی ہیٹ اسپیچ کا دفاع کیا

گزشتہ دنوں کانگریس، سی پی آئی اور سی پی آئی (ایم ایل) نے اپنی شکایت میں الزام لگایا تھا کہ راجستھان کے بانس واڑہ میں مودی کی تقریر، انتخابی ریلیوں میں ان کا بار بار رام مندر کا ذکر کرنا اور کانگریس کے منشور کو مسلم لیگ کا بتانا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے بی جے پی صدر جے پی نڈا کو نوٹس جاری کیا تھا۔

لوک سبھا انتخابات: بی جے پی کے تقریباً ایک چوتھائی امیدوار دوسری پارٹی سے آئے ہیں

لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے والے بی جے پی کے 435 امیدواروں میں سے 106 ایسے لیڈر ہیں جو پچھلے دس سالوں میں پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ ان میں سے 90 پچھلے پانچ سالوں میں بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔

گجرات: احمد آباد میں پیرانہ درگاہ میں قبریں مسمار کرنے پر کشیدگی، 37 گرفتار

پیرانہ درگاہ طویل عرصے سے ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں کے لیے مقدس جگہ رہی ہے۔ اس کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک مثال کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ ریاست میں 7 مئی کو ووٹنگ کے تیسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد اسی رات وہاں دو گروپوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی تھی، جس میں پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کے دوران کچھ قبروں اور مورتیوں کو نقصان پہنچا۔

گجرات: پولنگ بوتھ سے لائیو کرنے والا شخص فرضی ووٹنگ کے الزام میں گرفتار، دوبارہ ووٹنگ ہوگی

یہ واقعہ گجرات کے داہود پارلیامانی حلقہ کے تحت مہیساگر ضلع کے پرتھم پور میں ایک پولنگ بوتھ پر پیش آیا۔ کانگریس کے مطابق، وجئے بھابور نامی شخص بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر کا بیٹا ہے۔ اب اس گاؤں میں 11 مئی کو دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔

ایم پی: نابالغ بیٹے سے ووٹ ڈلوانے والے بی جے پی لیڈر کے خلاف کیس درج، بوتھ افسر سسپنڈ

سوشل میڈیا پر سامنے آئے ویڈیو میں بھوپال کے بیرسیا میں بی جے پی کے ضلع پنچایت ممبر اپنے نابالغ بیٹے کو ای وی ایم پر بی جے پی کے انتخابی نشان کا بٹن دبانے کو کہتے نظر آ رہے ہیں۔ اس سیٹ پر 7 مئی کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس واقعہ پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ بی جے پی نے الیکشن کمیشن کو بچوں کا کھلونا بنا دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کو ایک جون تک عبوری ضمانت دی، انتخابی مہم کی بھی اجازت

جمعرات (9 مئی) کو ای ڈی نے انتخابی مہم کے لیے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت میں ایک نیا حلف نامہ داخل کیا تھا۔ اب رد کر دی گئی دہلی کی ایکسائز پالیسی سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے انہیں مارچ کے مہینے میں گرفتار کیا تھا۔

کیا واقعی ہندوستان کی آبادی میں مسلمانوں کی حصے داری بڑھی ہے؟

بی جے پی لوک سبھا انتخابات 2024 میں پہلے ہی مسلمان مخالف مہم چلا رہی ہے۔ پی ایم -ای اے سی کی رپورٹ آنے کے بعد میڈیا اس کے کچھ حصوں کا حوالہ دے کر سنسنی خیز خبریں دکھا رہا ہے، جس سے لگتا ہے کہ بی جے پی کے جھوٹے بیانیے کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ماہ ایک انتخابی ریلی میں مسلمانوں کو ‘زیادہ بچے پیدا کرنے والے’ کہا تھا۔

ممبئی: ہندوتوا ویب سائٹ کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے بعد اسکول نے مسلمان پرنسپل کو نوکری سے نکالا

دائیں بازو کی ویب سائٹ اوپ انڈیا نے 24 اپریل کو ممبئی کے گھاٹ کوپر واقع سومیہ اسکول کی پرنسپل پروین شیخ کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی بنیاد پر ان کے سیاسی خیالات پر سوال اٹھاتے ہوئے ایک مضمون شائع کیا تھا۔پروین نے اسکول انتظامیہ کے فیصلے کو سیاسی بتایا ہے۔

آکاش آنند کے بی جے پی کو نشانہ بنانے کے بعد مایاوتی نے انہیں پارٹی عہدہ سے ہٹایا اور جانشینی واپس لی

گزشتہ سال دسمبر میں مایاوتی نے آکاش آنند کو اپنا جانشین اعلان کرتے ہوئے انہیں پارٹی کے قومی رابطہ کار کی اہم ذمہ داری سونپی تھی۔ حال ہی میں ایک انتخابی ریلی میں آنند نے بی جے پی حکومت کو ‘غداروں کی سرکار’ کہا تھا۔