Author Archives

دی وائر اسٹاف

آلوک ورما ،فوٹو: پی ٹی آئی

سی بی آئی تنازعہ: وہ 7اہم معاملے جن کی جانچ آلوک ورما کر رہے تھے

چھٹی پر بھیجے جانے سے پہلے سی بی آئی چیف آلوک ورما رافیل سودے سے لے کر اسٹرلنگ بایوٹیک جیسے ہائی پروفائل معاملے کی جانچ کر رہے تھے ۔ ان میں سے ایک معاملہ ایسا ہے جس میں وزیر اعظم کے سکریٹری ملزم ہیں ۔

بینگلورو میں ایچ ڈی کمارسوامی کی حلف برداری کے دوران اسٹیج پر متحدہ ہوئے اپوزیشن کے رہنما (فائل فوٹو : پی ٹی آئی)

جانیے ،کیا ہےسی بی آئی تنازعے پر سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

سی بی آئی تنازعہ: سی بی آئی چیف آلوک ورما کو چھٹی پر بھیجے جانے کے بعد اپوزیشن حکومت پر حملہ آور ہے ۔ ان کا الزام ہے کہ راکیش استھانا کو بچانے اور رافیل سودے کی جانچ سے بچنے کے لیے حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

فوٹو : بار اینڈ بینچ

سی بی آئی معاملہ : پڑھیے ،آلوک ورماکو سپریم کورٹ کیوں جاناپڑا ؟

آلوک ورما نے سپریم کورٹ میں حکومت کے فیصلے کے خلاف عرضی داخل کی ہے،جس میں انہوں نے اشارہ کیا ہے کہ حکومت نے سی بی آئی کے کام کاج میں دخل دینے کی کوشش کی ہے۔سپریم کورٹ جمعہ کو معاملے کی شنوائی کرے گا۔

فوٹو: رائٹرس

سی بی آئی: ارون جیٹلی نے حکومت کے بچاؤ میں کہا ؛حکومت صرف سی وی سی کی سفارشات پر عمل کر رہی ہے

ارون جیٹلی نے کہا کہ سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما اور ان کے ڈپٹی راکیش استھانا کے خلاف الزامات ہیں جن کی جانچ ضروری ہے۔ پرشانت بھوشن نے نئے سی بی آئی چیف ناگیشور راؤ کی تقرری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف سنگین الزامات ہیں ۔

فوٹو: اے این آئی

مدھیہ پردیش: شراب کی بوتلوں پر’سب کا ووٹ ضروری ہے‘ کے اسٹیکر، مخالفت کے بعد ہٹائے گئے

مدھیہ پردیش کی آدیواسی اکثریت والےجھابوا ضلع میں انتظامیہ نے بٹوائے تھے اسٹیکر۔اسٹیکر پرآدیواسی زبان میں لکھا تھا ہنگلا ووٹ ضروری سے، بٹن دباوا نوں،ووٹ ناکھوا نوں،یعنی سب کا ووٹ ضروری ہے ،بٹن دبانا ہے ،ووٹ ڈالنا ہے۔

(فوٹو : پی ٹی آئی)

سی آئی سی کا حکم ؛ پی ایم او مرکزی وزراء کے خلاف کرپشن کی شکایتوں کو عام کرے

سی آئی سی نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ پی ایم او اس جانکاری کا انکشاف کرے کہ مودی حکومت میں دوسرے ملکوں سے کتنا کالا دھن لایا گیا اور اس کا کتنا حصہ ہندوستانی شہریوں کے بینک کھاتوں میں ڈالا گیا۔

میہل چوکسی (فوٹو کریڈٹ: گیتانجلی جویلس)

کانگریس کا الزام ،میہل چوکسی نے ارون جیٹلی کے بیٹی داما د کی فرم کو کیا تھا ہائر،پیش کیے دستاویز

کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے الزام لگایا کہ میہل چوکسی کے بھاگنے کے بعد فرم نے پیسے لوٹائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کس بنا پر وزیر خزانہ کی بیٹی اور داماد کے لاء فرم کو ہائر کیا گیا تھا۔

سردار پٹیل کا مجسمہ(فوٹو : پی ٹی آئی) 

گجرات: اسٹیچیو آف یونیٹی کے افتتاح کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں ہزاروں آدیواسی؟ 

وزیر اعظم نریندر مودی 31 اکتوبر کو سردار پٹیل کے مجسمہStatue of Unityکی نقاب کشائی کرنے والے ہیں۔آدیواسیوں کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ ان کے لئے تباہ کن ہے۔اس کی مخالفت میں 72 گاؤں میں کھانا نہیں پکے‌گا۔

ونود دوا، فوٹو ،دی وائر

سپریم کورٹ کے سابق جسٹس کریں گے ونود دوا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات کی جانچ

ونود دوا پر لگے جنسی استحصال کے الزامات کی جانچ کے لیے دی وائر نے سپریم کورٹ کے سابق جسٹس آفتاب عالم کی صدارت میں ایک آزادانہ کمیٹی بنائی ہے ۔دریں اثنا دی وائر نے جن گن من کی بات کے آخری ایپی سوڈ میں ونود دوا کے جوابات سے اتفاق نہ کرتے ہوئے اس ضمن میں ہوئی ادارتی لاپرواہی کے لیے اپنے قارئین اور ناظرین سے معافی مانگی ہے۔

واقعہ کا ویڈیو گریب

دہلی: سابق بی ایس پی لیڈر  کے بیٹے نے ہوٹل کے باہر لہرائی بندوق، معاملہ درج

اتر پردیش میں امبیڈکر نگر کے سابق بی ایس پی رکن پارلیامان راکیش پانڈے کے بیٹے آشیش پانڈے نے ساؤتھ دہلی واقع حیات ہوٹل کی لابی میں بندوق نکال کر ایک عورت اور اس کے مرد ساتھی کو دھمکایا تھا۔