Author Archives

دی وائر اسٹاف

کٹھوعہ معاملے کی سی بی آئی جانچ کروانے سے سپریم کورٹ کا انکار

اس سال جنوری میں جموں کے کٹھوعہ میں 8 سال کی معصوم سے ہوئے ریپ اور قتل کے معاملے میں ایک ملزم نے کیس میں ہوئی جانچ کو غلط ارادے سے متاثر بتاتے ہوئے دوبارہ جانچ کی مانگ کی تھی، جس کو سپریم کورٹ نے خارج کر دیا ہے۔

شیلٹر ہوم میں بچوں کے جنسی استحصال  سے نپٹنے کے لئے موجودہ نظام ناکافی: سپریم کورٹ

بہار کے مظفرپور کے شیلٹر ہوم میں بچیوں کے ساتھ جنسی استحصال کے واقعات سے متعلق معاملے کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر موجودہ نظام کافی ہوتا، تو مظفرپور میں جو بھی ہوا، وہ نہیں ہوتا۔

ریپ اور جنسی استحصال کی خبریں؛ پریس کاؤنسل ، ایڈیٹرس گلڈ کی غیر موجودگی پر سپریم کورٹ نے جتائی ناراضگی

میڈیا کے ذریعے ریپ اور جنسی استحصال کی پہچان پبلک کرنے سے جڑے معاملوں کے بارے میں پریس کاؤنسل آف انڈیا، ایڈیٹرس گلڈآف انڈیااور انڈین براڈ کاسٹنگ فیڈریشن اور نیوز براڈ کاسٹنگ اسٹینڈرڈ اتھارٹی کو سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کیا تھا۔

بقایہ نہ ملنے پر ٹیلی کام کمپنی پہنچی کورٹ، انل امبانی کے ہندوستان سے باہر جانے پر روک لگانے کی مانگ 

سویڈن کی ٹیلی کام کمپنی ایرکسن کا کہنا ہے کہ ریلائنس کمیونی کیشن کے ذریعے جان بوجھ کر 550 کروڑ روپے کی وقت سے ادائیگی نہیں کی گئی۔ اس نے سپریم کورٹ سے انل امبانی سمیت کمپنی کے دو افسروں کے ملک سے باہر جانے پر روک لگانے کی اپیل کی ہے۔

مہاراشٹر: رائٹ ونگ رہنما سمیت سیکڑوں کارکنوں کو فسادات کے معاملے میں کلین چٹ

بھڑے کی قیادت والے شیو پرتشٹھان ہندوستان گروپ کے سیکڑوں کارکنوں کو فسادات کے معاملے میں کلین چٹ مل گئی ہے۔ جبکہ درجنوں معاملوں میں فسادات کی دفعات کو ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ انکشاف ایک آر ٹی آئی میں ہوا ہے۔

خبر رساں ایجنسی PTI سے 297لوگوں کو نوکری سے نکالنے کے خلاف صحافی تنظیموں کا احتجاج

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے ذریعے ملک بھر سے تقریباً 300ملازمین کی’غیر قانونی چھٹنی‘کی مخالفت میں پی ٹی آئی امپلائز فیڈریشن نے تنظیم کے سی ای او وینکی وینکٹیش کو خط لکھا ہے ۔ وہیں دہلی یونین آف جرنلسٹ نے منسٹری آف لیبر اور وزارت اطلاعات و نشریات سے اس معاملے میں دخل دینےکی درخواست کی ہے۔

میرٹھ: ’لو جہاد‘کے نام پر لڑکی سے مارپیٹ کرنے والے پولیس والوں کا وی آئی پی ضلع میں تبادلہ

میرٹھ میں گزشتہ دنوں لو جہاد کے نام پر ایک لڑکی سے مار پیٹ اور بد سلوکی کرنے والے 4 میں سے 3 پولیس والوں کو وی آئی پی ضلع میں تبادلہ ہو گیا ہے۔ اس معاملے میں مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی اب تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

مالیگاؤں 2008بم دھماکہ : 10 سال بعد بھی متاثرین کو ہے انصاف کا انتظار

اس معاملے کی پیروی کررہی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹرقانونی امداد کمیٹی کا الزام ہے کہ جانچ ایجنسی NIA نے بھی متاثرین کو اس معاملے میں کچھ بھی بولنے پر اعتراض کیا ہے اور مداخلت کار کی عرضداشت مسترد کئے جانے کی عدالت سے گزارش کی ہے۔ نئی دہلی […]

بھیما کورے گاؤں معاملہ: سپریم کورٹ نے ایس آئی ٹی جانچ کی مانگ خارج کی

بھیما کورے گاؤں میں ہوئے تشدد کے معاملے میں ماؤوادیوں سے مبینہ تعلقات کو لے کر شاعر وراوراراؤ، وکیل سدھا بھاردواج ، سماجی کارکن ارون فریرا ، گوتم نولکھا اور ویرنان گونجالوس گزشتہ 29 اگست سے نظر بند ہیں۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ؛ مسجد میں نمازکا معاملہ بڑی بنچ کو نہیں دیا جائے گا،ٹائٹل سوٹ تنازعے سے الگ ہے یہ معاملہ

سماعت کے دوران جسٹس عبدالنذیر نے کہا کہ ؛مسجد اسلام کا جزو لاینفک ہے اس موضوع پر فیصلہ مذہبی عقائد کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہونا چاہیے ،اس پر غور و فکر کی ضرورت نہیں ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ کو کٹہرے میں کھڑا کرنے والے سماجی کارکن کی اچانک گرفتاری کے پیچھے کیا مقصد ہے؟

حقوق انسانی کے لیے کام کرنے والی تنظیم رہائی منچ کا کہنا ہے کہ یہ سب قانون کے پرے جاکر یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر کھلم کھلا ہورہا ہے ۔ ورنہ ایس ایس پی بتائیں کہ کیسے آرڈر سے پہلے نیا تجزیہ سامنے آجاتا ہے اور رپورٹ بھی دے دیتا ہے۔

کیا مسلم لڑکے کے ساتھ ہندو لڑکی کی دوستی جرم ہے؟

اتر پردیش کے میرٹھ میں ایک لڑکی اپنے مسلم دوست سے ملنے اس کے گھر آئی تھی ۔ الزام ہے کہ اس دوران وشو ہندو پریشد نے’ لوجہاد ‘کے نام پر لڑکی پر حملہ کر دیا تھا اور پھر پولیس کے حوالے کردیا ،جس کے بعد ایک ویڈیو میں پولیس لڑکی کے ساتھ بدتمیزی اور مارپیٹ کرتی نظر آتی ہے ۔