Author Archives

دی وائر اسٹاف

دابھولکر اور پانسرے کے قتل کی تفتیش میں اور تاخیر برداشت نہیں کی جائے‌گی : بامبے ہائی کورٹ

عدالت نے کہا کہ دابھولکر اور پانسرے کے بعد دوسرے لوگوں کو نشانہ بنانے کے لئے ان کے ناموں کی فہرست میڈیا میں پھیلائی جا رہی ہے۔ لبرلس اور سماجی کارکنان کو ڈر ہے کہ اگر وہ اپنے خیال عام کرتے ہیں تو ان کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ویڈیو: 2019 عام انتخاب؛ کیا بی جے پی فیک نیوز کے سہارے الیکشن جیتنا چاہتی ہے؟

ویڈیو: ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے کانگریس صدر راہل گاندھی کے مسلم دانشوروں سے ملنے پر بی جے پی رہنماؤں کی بیان بازی پر دی وائر کے ڈپٹی ایڈیٹر گورو وویک بھٹناگر اور جے ڈی یو کے قومی ترجمان پون ورما سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

جھارکھنڈ: بی جے پی کارکنان نے مبینہ طور پر کی سوامی اگنیویش سے مار پیٹ

جھارکھنڈ کے پاکڑ میں سوامی اگنیویش کی بی جے پی کارکنان نے مخالفت کی، کالے جھنڈے دکھائے،ہاتھا پائی بھی کی۔بتایا جا رہا ہے کہ سوامی اگنیویش ایک پروگرام میں شامل ہونے پاکڑ پہنچے تھے اور اسی وقت ہوٹل سے باہر نکلے تھے۔

راہل  گاندھی نے وزیر اعظم کو لکھا خط: مانسون سیشن میں خواتین ریزرویشن بل کو پاس  کیا جائے

خواتین ریزرویشن بل 2010 میں راجیہ سبھا سے پاس ہو چکا ہے لیکن گزشتہ 8 سالوں سے لوک سبھا میں اسے پاس نہیں کیا جا سکاہے۔اس بل کا مقصدخواتین کو لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں میں 33 فیصد ریزرویشن دینا ہے۔

آندھر پردیش : اسٹیل پلانٹ میں گیس لیک ہونے سے 6 لوگوں کی موت

اننت پور ضلع میں ہوئے حادثے میں 2مزدوروں کی حالت بے حد نازک ہے۔حادثے کے بعد لیفٹ اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے اسٹیل پلانٹ کے سامنے احتجاج کیا اور متاثرین کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے معاوضہ دینے کی مانگ کی۔

منا بجرنگی کے قتل کے بعد مختار انصاری کی حفاظت کو لےکر اہل خانہ میں تشویش

مختار انصاری بھی اسی باغپت جیل میں بند ہیں جہاں منا بجرنگی کا قتل ہوا۔ ان کے بھائی نے کہا کہ مختار جب اتر پردیش اسمبلی سیشن میں شامل ہو رہے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

2019 میں بی جے پی جیتی تو ’ہندو پاکستان ‘بن جائے‌گا ہندوستان : تھرور

بی جے پی نے کانگریس رہنما اور سابق مرکزی وزیرششی تھرور پر بولا حملہ۔ تھرور نے کہا، اگر بی جے پی ہندو راشٹر کے نظریے میں اعتماد نہیں کرتی ہے تو ان کو یہ بات سب کے سامنے کہنی چاہیے کہ ہم ہندو راشٹر میں نہیں بلکہ سیکولرازم میں یقین رکھتے ہیں۔ یہ بحث ختم ہو جائے‌گی۔

جموں و کشمیر : آئی اے ایس افسر شاہ فیصل کے ریپ والے ٹوئٹ پر ہوا ڈسپلنری ایکشن

2010 بیچ کے یو پی ایس سی کے ٹاپر فیصل نے ریپ کے بڑھتے واقعات کو لےکر ایک ٹوئٹ کیا تھا، جس پر ان کو مرکزی حکومت کےڈپارمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) کے ذریعے نوٹس بھیجا گیا ہے۔ فیصل نے ٹوئٹر پر نوٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جمہوری‎ ہندوستان میں نوآبادیاتی رجحان سے بنائے اصولوں کے ذریعے اظہار آزادی کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔

ویڈیو: کیا نریندر مودی نے پارلیامنٹ میں حامد انصاری کی بے عزتی کی تھی؟

سابق نائب صدر جمہوریہ  حامد انصاری نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ان کی الوداعی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کا طریقہ’مناسب برتاؤ ‘نہیں تھا۔ اس  مدعے پر سابق نائب صدر کے او ایس ڈی گردیپ سنگھ سپل اور سی ایس ڈی ایس میں فیلو حلال […]

ریل کی پٹریوں پر ہرسال پانی بھر جاتا ہے، کوئی ٹھوس قدم کیوں  نہیں اٹھائے گئے : بامبے ہائی کورٹ

ممبئی میں بارش کی رفتار تھم گئی ہے۔ ویسٹرن ریلوے کی خدمات بحال ہو گئی ہے۔ موسم محکمہ نے کہا کہ سنیچر تک شہر اور آس پاس کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ بارش جاری رہنے کا امکان ہے ۔

پاکستان کے پہلے سکھ پولیس افسر کا دعویٰ ؛حکومت زبردستی سکھ کمیونٹی کو ملک سےنکالنا چاہتی ہے

گلاب سنگھ نے کہا؛1947 سے میری فیملی پاکستان میں رہتی آئی ہے۔فسادات ہونے کے باوجود ہم نے پاکستان کو نہیں چھوڑالیکن اب ہمارے ساتھ زبردستی کرکے ہمیں ملک چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

جیوانسٹی ٹیوٹ معاملہ : ایک کاغذی انسٹی ٹیوٹ کا’ٹاپ‘ ہوجانا مودی حکومت میں ہی ممکن تھا

ویڈیو: وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کے ذریعے انسٹی ٹیوٹ آف ایمننس کی فہرست میں ریلائنس فاؤنڈیشن کے کاغذی انسٹی ٹیوٹ کو جگہ ملنے پر ہوئے تنازعہ کو لے کر دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند سے میناکشی تیواری کی بات چیت

جج کو دھمکی بھرا خط : مدراس ہائی کورٹ نے فوراً سماعت سے کیا انکار

عدالت نے 18 ایم ایل اے کو نااہل ٹھہرائے جانے کے تمل ناڈو اسمبلی صدر کے حکم کے خلاف فیصلہ سنانے والے جسٹس ایم سندر کو دھمکی بھرا نامعلوم خط بھیجنے والوں کے خلاف کڑی کارروائی کی مانگ کو لےکر فوراً سماعت کی درخواست کو نامنظور کر دیا۔