سوشل میڈیا پر سامنےآئے ویڈیو میں عالمی کتاب میلے میں ایک عیسائی آرگنائزیشن ‘دی گیڈینز انٹرنیشنل’ کے اسٹال پر لوگوں کو’جئے شری رام’، ‘ہر ہر مہادیو’ اور ‘بھارت ماتا کی جئے’ کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مظاہرین نے ‘مفت بائبل بانٹنا بند کرو’ کے نعرے بھی لگائے اور اسٹال پر لوگوں کو عیسائی بنانے کا الزام لگایا۔
الجزیرہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودی حکومت نے اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ کو ہندوستان کے سب سے گھنے جنگلات والے علاقے میں سے ایک میں 450 ملین ٹن سے زیادہ کوئلے کے بلاک سے کان کنی کرنے کی اجازت دی، لیکن قانون میں تبدیلی کرکے دوسری کمپنیوں کے لیے ایسا نہیں کیا گیا۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کو اڈانی گروپ کو بچانے کے لیے سرمایہ کاری پر مجبور کیا گیا،جس نے لوگوں کی زندگی بھر کی بچت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
اردو چینل اور ممبئی یونیورسٹی کے اشتراک سے پہلی بار ممبئی میں منعقد یک روزہ جشن اردو میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ،نفرت کے ماحول کو ختم کرنے کے لیے ہمیں زبانوں کو فروغ دینا ہوگا۔
نیوز براڈکاسٹنگ اینڈ ڈیجیٹل اسٹینڈرڈ اتھارٹی (این بی ڈی ایس اے) نے اینکر امن چوپڑا کے دو پروگراموں پر 75 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے اور ان ایپی سوڈز کو ویب سائٹ سمیت تمام آن لائن فورم سے ہٹانے کو کہا ہے۔ زی نیوز اور ٹائمز ناؤ کو بھی اپنی ایک ایک نشریات واپس لینے کی ہدایت دی ہے۔
اتر پردیش کے شہر جونپور میں26 فروری کی شام کو ایک نیوز چینل کے نمائندہ دیویندر کھرے پر گولیاں چلائی گئیں، جس میں وہ زخمی ہو گئے۔ ان کی شکایت پر بی جے پی ضلع صدر پشپ راج سنگھ کے بھائی ریتوراج سنگھ اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ویڈیو: 26 فروری کو کشمیری پنڈت سنجے کمار شرما کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اچن گاؤں میں دہشت گردوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ کشمیری پنڈتوں کی مسلسل ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف یہاں کے لوگوں میں غصہ ہے۔
سینئر صحافی کرن تھاپر کو دیےایک انٹرویو میں سپریم کورٹ کےسینئر وکیل دشینت دوے نے کہا ہے کہ کالجیم کے ذریعے سپریم کورٹ میں مقررکیے گئے کئی ججوں نے اپنے پورے کیریئر میں ایک بھی اچھا فیصلہ نہیں لکھا ہے۔
آل انڈیا ہندو مہاسبھا نے اس سلسلے میں حکومت ہند کو خط لکھا ہے۔ اس کے علاوہ تنظیم نے پارلیامنٹ ہاؤس جانے والی سڑک کا نام ساورکر کے نام پر رکھنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
راجستھان کے بھیلواڑہ ضلع میں ایک پروگرام کے دوران 89 سالہ بی جے پی ایم ایل اے کیلاش میگھوال نے کہا، یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے کہ آج کی سیاست میں شیڈول کاسٹ کے لوگوں کو کھل کر بولنے کی آزادی نہیں ہے۔اگر وہ کھل کر بولتے ہیں تو ان کا ٹکٹ کٹ جاتا ہے۔
بی جے پی لیڈر اور وکیل اشونی اپادھیائے کی جانب سے دائر عرضی کےمقصد پر سوال اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ انگریز ملک میں ‘پھوٹ ڈالو اور راج کرو’ کی پالیسی لائے تھے، جس نے سماج کو توڑ ا۔ ہمیں ایسی عرضیوں سے اسے دوبارہ نہیں توڑنا چاہیے۔
وزارت ریلوے نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مالی سال 2021-22 (10 جنوری 2022 تک) میں 2 ارب 64 کروڑ 99 لاکھ افراد کے مقابلے ریلوے نے مالی سال 2022–23 (10 جنوری 2023 تک) میں 5 ارب 32 کروڑ 16لاکھ 90 ہزار لوگوں کو ان کی منزل تک پہنچایاہے۔ وزارت نے اسے مسافروں کی تعداد میں ‘نئی بلندی ‘ حاصل کرنے سے تعبیر کیا ہے۔
یہ واقعہ 22 فروری کو بہار کے گیا ضلع میں پیش آیا۔اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت 28 سالہ محمد بابر کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ ہجومی تشدد میں زخمی ہونے والے دو نوجوانوں ساجد اور رکن الدین کا علاج جاری ہے۔
ویڈیو: گزشتہ دنوں بی بی سی ڈاکیومنٹری کی نشریات کے بعد ادارے کے دفتر پہنچے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ اور صنعتکار گوتم اڈانی کے کاروبارکے سلسلے میں سوال اٹھانے والی ہنڈن برگ رپورٹ سے متعلق تنازعہ پردہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند اور دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کی بات چیت۔
عالمی شہرت یافتہ ادیبہ اور سماجی کارکن ارندھتی رائے نے کہا کہ اپوزیشن وزیر اعظم کو روک سکتی ہے۔ بائیں بازو کی جماعتیں اکیلے بی جے پی کو شکست نہیں دے سکتیں۔ اس کا مقابلہ کرنے کے لیے کانگریس اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جے ڈی یوجیسی دیگر جماعتوں کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ایک ساتھ آنا ضروری ہے۔
ہاؤسنگ اور شہری امور کی مرکزی وزارت نے دہلی وقف بورڈ کے 123 املاک کو اپنے قبضہ میں لینے کی بات کہی ہے – جن میں مسجد، درگاہ اور قبرستان شامل ہیں۔ بورڈ کے چیئرمین اورعآپ ایم ایل اے امانت اللہ خان کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے متعلق ان کی عرضی ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے اور وہ مرکز کو ان املاک پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ہریانہ کے بھیوانی ضلع کا معاملہ۔اہل خانہ نے گائے کے نام پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔ پولیس کے مطابق، جمعرات کو ایک کارکے اندر سے دو جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے، راجستھان میں ایک خاندان نے ایف آئی آر درج کرائی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ دو نوجوان– جنید اور دوست ناصر – لاپتہ ہو گئے تھے اور انہیں بجرنگ دل کے لوگوں نے اغوا کر لیا تھا۔
آر ایس ایس کے ماؤتھ پیس پانچ جنیہ کے اداریے میں مدیر ہتیش شنکر نے سپریم کورٹ پر حملہ کرتے ہوئےلکھا ہے کہ سپریم کورٹ ہندوستان کی ہے جو ہندوستان کے ٹیکس دہندگان کے پیسے سے چلتی ہے۔ اس سہولت کی تشکیل ہم نے اپنے ملکی مفاد کے لیے کی ہے، لیکن یہ ہندوستان مخالف قوتوں کے اپنا راستہ صاف کرنے کی کوششوں میں ایک اوزار کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔
ایک پروگرام کے دوران کرناٹک بی جے پی کے صدر نلن کمار کتیل نے کہا کہ ہم بھگوان رام، بھگوان ہنومان کے بھکت ہیں۔ ہم بھگوان ہنومان کی پرارتھنا اور پوجا کرتے ہیں۔ ہم ٹیپو کی اولاد نہیں ہیں۔ آئیے ٹیپو کی اولادوں کو گھر واپس بھیج دیں۔
وڈودرا کے ‘ہندو’ اکثریتی علاقے میں ایک مسلمان شخص کے دکان خریدنے پر اعتراض کرنے والی عرضی کو لے کر گجرات ہائی کورٹ نے عرضی گزاروں پر 25000 روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ ‘پریشان کن’ ہے۔
انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس آف امریکہ کی جانب سے شائع کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان سمیت کئی ممالک میں کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 75 فیصد خواتین صحافیوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں آن لائن پرتشدد حملوں کا سامنا ہے۔ کئی خواتین نے یہ بھی بتایا کہ آن لائن ٹرولنگ کا نتیجہ جسمانی حملوں کی صورت میں بھی نکلا ہے۔
بی بی سی کے دہلی اور ممبئی کے دفاتر میں محکمہ انکم ٹیکس کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کئی میڈیا اداروں نے اسے صحافتی اداروں کو ڈرانے اور دھمکانے کے لیے سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال قرار دیا ہے۔
مدھیہ پردیش کے نرمداپورم ضلع کے چوکی پورہ گاؤں کا معاملہ۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ شرپسندوں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔
بی بی سی کے دہلی اورممبئی واقع دفاتر میں یہ کارروائی 2002 کے گجرات فسادات میں نریندر مودی کے کردار اور ہندوستان میں اقلیتوں کی صورتحال پر دو حصوں پر مشتمل ڈاکیومنٹری ‘انڈیا: دی مودی کویسچن’ کے نشر ہونے کے چند ہفتوں بعد ہوئی ہے۔ اس ڈاکیومنٹری پر حکومت ہند نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔
ایک ایوارڈ فنکشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس آف انڈیا یویو للت نے کہا کہ غیرجانبدارانہ تنقید ہر فرد اورصحافی کا حق ہے۔ مجھے حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات پر تبصرہ کرنے کا پورا حق ہے۔ اگر میں ایسا کرتا ہوں تو یہ سیڈیشن نہیں ہے۔
نیوز ویب سائٹ اسکرول کے رپورٹر ظفر آفاق نے گزشتہ دنوں مدھیہ پردیش کے اندور سے ایک رپورٹ کی تھی، جس میں بجرنگ دل کے لوگوں کے ذریعے مسلم نوجوانوں پر حملے اور پولیس کارروائی میں امتیازی سلوک کی بات کہی گئی تھی۔
سال 2012 میں آنجہانی بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر قانون ارون جیٹلی نے ایک پروگرام میں ریٹائرمنٹ کے بعد ججوں کی تقرری کے چلن پرسوال اٹھائے تھے۔ اسی تقریب میں موجود بی جے پی کے اس وقت کے صدر نتن گڈکری نے کہا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد (تقرری سے پہلے) دو سال کا وقفہ ہونا چاہیے ورنہ حکومت عدالتوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے اور ایک آزاد، غیر جانبدار عدلیہ کبھی بھی حقیقت نہیں بن سکے گی۔
ضیا محی الدین جب اپنی پڑھنت کا جادو جگاتے تھے تو سننے والے ان کے سحرمیں گرفتار ہوجایا کرتے تھے۔
محمود مدنی نے کہا کہ، ہم یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ آرایس ایس اور بی جے پی سے ہماری کوئی مذہبی یا نسلی عداوت نہیں ہے بلکہ ہمیں صر ف ان نظریات سے اختلاف ہے، جو سماج کے مختلف طبقات کے درمیان برابری، نسلی عدم امتیاز اور دستور ہند کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہیں۔
گزشتہ 4 فروری کو ساکیت ڈسٹرکورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ارول ورما نے جامعہ تشدد کیس میں شرجیل امام، آصف اقبال تنہا ، صفورہ زرگر اور آٹھ دیگر کو بری کر دیا تھا۔ جج ورما نے پایا تھا کہ پولیس نے ‘حقیقی مجرموں’ کو نہیں پکڑااور ان ملزمین کو ‘قربانی کا بکرا’ بنانے میں کامیاب رہی۔
راجیہ سبھا میں ایک تقریر کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے پوچھا تھاکہ گاندھی خاندان کو نہرو کا نام استعمال کرنے میں شرم کیوں آتی ہے۔ ان کے اس بیان پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ اگر انہیں ہندوستانی ثقافت کی اتنی بنیادی سمجھ بھی نہیں ہے تو اس ملک کو صرف بھگوان ہی بچا سکتا ہے۔
تمل شاعرہ سکیرتھارنی کو نیو انڈین ایکسپریس گروپ کی جانب سے اپنے اپنے شعبوں میں 12 خواتین کو دیے جانے والے ‘دیوی ایوارڈ’سے نوازا گیا تھا۔ ایوارڈلینے سے انکار کرتے ہوئےشاعرہ نے کہا کہ اڈانی گروپ کی طرف سے اسپانسر ہونے والے پروگرام کا حصہ بننا ان کی تخلیقی فطرت اور اصولوں کے خلاف ہوگا۔
ویڈیو: آر جے ڈی ایم پی منوج جھا نے بجٹ اجلاس کے دوران راجیہ سبھا میں مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ان کی تقریر۔
اپنےحساس فوجی تنصیبات پر اڑان بھرنے والے ایک چینی غبارہ کو امریکہ نے 4 فروری کو مار گرایا تھا۔ اب امریکی اخبار ‘دی واشنگٹن پوسٹ’نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ چین سے چلنے والے جاسوسی غباروں نے جاپان، ہندوستان، ویتنام، تائیوان اور فلپائن سمیت چین کے لیے ابھرتے ہوئے اسٹریٹجک مفادوالے ممالک اور خطوں میں فوجی اثاثوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کی ہیں۔
ہندوستان میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف حملوں کی نگرانی کرنے والے ایک ایکٹوسٹ کی جانب سے رپورٹ کیے جانے کے بعد فیس بک نے متعلقہ پوسٹ کو ہٹانے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم، جب وال اسٹریٹ جرنل نے اس حوالے سے استفسار کیا تو اس کو ہٹا دیا گیا۔
ہر سال 14 فروری کو ‘ویلنٹائن ڈے’منایا جاتا ہے۔محکمہ حیوانات اور ڈیری کے تحت آنے والے اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا نے ایک نوٹس میں کہا ہے کہ لوگ اس دن گائے کو گلے لگائیں، اس سے’جذباتی خوشحالی اور اجتماعی مسرت میں اضافہ ہوگا۔’بورڈ کے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ اپیل فشریز، حیوانات اور ڈیری کی وزارت کی ہدایات پر جاری کی گئی ہے۔
محبوبہ مفتی قومی دارالحکومت میں اپنے حامیوں کے ساتھ جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے چلائی جا رہی انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پارلیامنٹ ہاؤس جا رہی تھیں، جب دہلی پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔
راہل گاندھی نے اڈانی گروپ سے جڑے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئےلوک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ اس سرکار کے دوران اصولوں کو بدل کر اڈانی گروپ کو ہوائی اڈوں کے ٹھیکے دیے گئے اور وزیر اعظم کے غیر ملکی دوروں کے بعد دوسرے ممالک میں بھی اس صنعت کار کو کئی تجارتی ٹھیکےملے۔
سپریم کورٹ ایک مسلمان شخص کی درخواست پر سماعت کر رہی تھی، جنہوں نے الزام لگایا ہے کہ جولائی 2021 میں مذہب کے نام پر ان پر حملہ کیا گیا، ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور یوپی پولیس نے ہیٹ کرائم کی شکایت تک درج نہیں کی۔ عدالت نے کہا کہ جب نفرت کے جذبے سے کیے جانے والے جرائم کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی تب ایسا ماحول بنے گا، جو خطرناک ہوگا۔
وزیر مملکت سبھاش سرکار نے لوک سبھا کو بتایا کہ کیندریہ ودیالیوں میں اساتذہ کے 12099 اور غیر تدریسی عملے کے 1312 عہدے خالی ہیں۔ اسی طرح جواہر نوودیہ ودیالیوں میں اساتذہ کے 3271 اور غیر تدریسی عملے کے 1756 عہدے خالی ہیں۔