Author Archives

دی وائر اسٹاف

بی جے پی ایم پی پرگیہ ٹھاکر نے کہا، اپنی حفاظت کے لیے گھر میں چاقو کی دھار تیز رکھو

گزشتہ 25 دسمبر کو کرناٹک کے شہر شیوموگا میں منعقدہ ہندو سمیلن کے دوران ہندو کارکنوں کے قتل کے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بی جے پی رکن پارلیامنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ ہندوؤں کو حق ہے کہ وہ ان پر اور ان کی عزت پر حملہ کرنے والوں کو جواب دیں۔ مدھیہ پردیش کانگریس نے مرکز سے ان کے خلاف سیڈیشن کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پٹھان فلم تنازعہ: آشا پاریکھ نے کہا – یہ غلط ہے، ہمارا دماغ اب بند ہوتا جا رہا ہے

فلم ‘پٹھان’ کے گانے ‘بےشرم رنگ’ پر تنازعہ کے درمیان معروف اداکارہ آشا پاریکھ نے کہا ہے کہ بکنی پر کوئی ہنگامہ نہیں تھا، یہاں نارنجی (بھگوا ) رنگ کی بکنی کو لے کر سوالات اٹھ رہے ہیں ۔ اب کسی اداکارہ نے نارنجی پہن لیا یا نام کچھ ایسا ہو گیا تو اس کو بین کیوں کر رہے ہیں؟یہ ٹھیک نہیں لگتا ہے؟

کانگریس کا الزام، راہل گاندھی سے بات کرنے والوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے آئی بی

کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے الزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت نے پہلے ‘بھارت جوڑو یاترا’ کو بدنام کرنے اور روکنے کے لیے الیکشن کمیشن اور نیشنل چائلڈ رائٹس کمیشن جیسے آئینی اداروں کا استعمال کیا اور اب انٹلی جنس افسران کا استعمال کر رہی ہے۔

سی بی آئی نے لالو یادو کے خلاف بند کیے گئے بدعنوانی کے کیس کو پھر سے کھولا

سال 2018 میں سی بی آئی نے لالو پرساد یادوکےیو پی اے 1 حکومت میں ریلوے کی وزارت سنبھالنے کے دوران ریلوے پروجیکٹوں کے الاٹمنٹ میں بدعنوانی کے الزامات کی جانچ شروع کی تھی۔ مئی 2021 میں جانچ بند کر دی گئی تھیں۔ تب سی بی آئی ذرائع نے کہا تھا کہ ‘الزامات کے کو لے کر کوئی معاملہ نہیں بنا۔’

بچوں کو صبح جلدی بیدار کرنے کے لیے مندر-مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کریں: ہریانہ محکمہ تعلیم

دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات کے پیش نظر ہریانہ محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں کے پرنسپل سے کہا ہے کہ وہ گھروں میں بچوں کے لیے مطالعہ کا سازگار ماحول بنانے کی غرض سےگرام پنچایتوں سے رابطہ کریں۔ اس طرح کی کوشش کریں کہ گاؤں میں صبح کے وقت پڑھائی کرنے کا ماحول بنے۔

کووڈ: ماہرین صحت نے کہا – ہندوستان کی حالت ٹھیک ہے، سب –ویرینٹ کی وجہ سے کیسز میں اضافے کا امکان نہیں

کووڈ-19 کے حوالے سے حکومتی رہنما خطوط کے درمیان ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ ممالک میں بڑھتے ہوئے کووڈ کیسز کے پیش نظر چوکسی اور احتیاط ضروری ہے۔ ایمس، دہلی کے سابق ڈائریکٹر رندیپ گلیریا کا کہنا ہے کہ چین میں انفیکشن کے لیے ذمہ دار اومیکرون بی ایف7 سب –ویرینٹ پہلے ہی ملک میں پایا جا چکا ہے اور ملک میں کووِڈ کے سنگین معاملات میں اضافے اورمریضوں کے اسپتال میں داخل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ کی افسران کو ہدایت – کرسمس منائیں، لیکن تبدیلی مذہب کا واقعہ نہ ہونے پائے

ریاست میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو خبردار کیا کہ کچھ اضلاع میں دوبارہ لاؤڈ اسپیکر لگائے جا رہے ہیں، یہ قابل قبول نہیں ہے۔ نئی دہلی: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی […]

منی لانڈرنگ کیس میں صدیق کپن کو ضمانت، اہلیہ نے کہا – جب تک وہ سامنے نہیں آ جاتے، مجھے یقین نہیں ہوگا

اکتوبر 2020 میں ہاتھرس گینگ ریپ کیس کی کوریج کے لیے جاتے ہوئے یو پی پولیس کے ذریعے گرفتار کیے گئے صحافی صدیق کپن کو گزشتہ ستمبر میں یو اے پی اے کیس میں سپریم کورٹ نے ضمانت دےدی تھی۔ تاہم ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہونے کی وجہ سے انہیں رہا نہیں کیا گیا تھا۔

گڑگاؤں: بجرنگ دل نے کھلے میں نماز کے خلاف نعرےبازی کی

بجرنگ دل کے ارکان نے جمعہ کے روز ہریانہ کے گڑگاؤں کے سیکٹر- 69 میں کھلے میں ہو رہے نماز میں خلل ڈالا، جس کی وجہ سے نماز ادا کر رہے 100لوگوں کے ایک گروپ کو وہاں سے جانے پر مجبور ہونا پڑا۔ سال 2021 میں ضلع انتظامیہ نے اس جگہ کو نماز کی ادائیگی کے لیے چھ کھلے مقامات میں سے ایک کے طور پر نشان زد کیا تھا۔

فرضی ’آسٹن یونیورسٹی‘ کے ساتھ معاہدے پر یوپی حکومت کی تنقید، اپوزیشن کا وہائٹ پیپر کا مطالبہ

گزشتہ 18 دسمبر کو اتر پردیش حکومت نے ایک بیان میں کہا تھاکہ اس نے آسٹن یونیورسٹی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس کے تحت تقریباً 35000 کروڑ روپے کی لاگت سے 5000 ایکڑ اراضی پر ایک ‘سمارٹ سٹی آف نالج’ بنایا جانا ہے، جس میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس ہوں گے۔ اب پتہ چلا ہے کہ یہ ‘یونیورسٹی’ ٹیکساس آسٹن کی ممتاز یونیورسٹی نہیں ہے۔

حکومت نے پارلیامنٹ میں کہا – رام سیتو کے وجود کا کوئی حتمی ثبوت نہیں ہے

راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ نےبتایا کہ سیٹلائٹ تصاویر میں جزیرہ اور چونا پتھر والے اتھلے کنارے نظر آتے ہیں، لیکن انہیں ‘حتمی طور پر’ پل کی باقیات نہیں کہا جاسکتا۔

اترپردیش: اقبال کی نظم ’لب پہ آتی ہے دعا‘ پڑھانے پر تنازعہ، پرنسپل سسپنڈ

اتر پردیش کے بریلی ضلع کے فرید پور کےایک سرکاری اسکول کا معاملہ۔وشو ہندو پریشد کے مقامی عہدیداروں نے مذہب تبدیل کرانے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے اسکول کی پرنسپل اور شکشامتر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

مودی حکومت منظم طریقے سے عدلیہ کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے: سونیا گاندھی

کانگریس پارلیامانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی نے پارٹی کی پارلیامانی پارٹی کی میٹنگ میں مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزراء اور اعلیٰ آئینی عہدوں پر فائز لوگوں کے عدلیہ پر تبصرے مناسب اصلاحات تجویز کرنے کی کوشش نہیں، بلکہ عوام نظروں میں عدلیہ کی ساکھ کو کم کرنے کی کوشش ہیں۔

حکومت نے بتایا، 2014 سے سرکاری کمپنیوں کی فروخت سے چار لاکھ کروڑ روپے اکٹھے کیے گئے

وزارت خزانہ نے پارلیامنٹ کو بتایا کہ 2014 میں نریندر مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ڈس انویسٹمنٹ اور عوامی شعبے کی کمپنیوں کی اسٹریٹجک فروخت سے 4.04 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ اکٹھے کیے گئے ہیں۔سب سے زیادہ 1.07 لاکھ کروڑ روپے کی رقم 59 معاملوں میں فروخت کی پیشکش کے ذریعے اکٹھی کی گئی ہیں۔ اس کے بعد، ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ سے حصہ داری فروخت سے سرکاری خزانے کو کل 98949 کروڑ روپے ملے ہیں۔

امیتابھ بچن ہندوستان پر کس خطرے کی بات کر رہے ہیں؟

ویڈیو: گزشتہ دنوں کولکاتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں امیتابھ بچن نے شہری آزادی اور سینسرشپ پر تبصرہ کیا تھا، جسے مین اسٹریم میڈیا میں نہ کے برابر توجہ دی گئی۔ اس سلسلے میں دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن اور دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند کی بات چیت۔

لوک سبھا میں کانگریس ایم پی کے پیگاسس جاسوسی کا معاملہ اٹھانے پر مرکزی وزیر داخلہ نے ثبوت مانگے

لوک سبھا میں منشیات کی اسمگلنگ پر نگرانی سے متعلق معاملے پر کانگریس کے رکن پارلیامنٹ گورو گگوئی نے پیگاسس اسپائی ویئر سے جاسوسی کے بارے میں مرکزی حکومت سےجواب دینے کو کہا۔

کووڈ-19 کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر صحت نے ’بھارت جوڑو یاترا‘ کو رد کرنے کو کہا، کانگریس نے اٹھائے سوال

‘بھارت جوڑو یاترا’ کو رد کرنے کے لیے وزیر صحت من سکھ منڈاویہ کی جانب سےراہل گاندھی کو لکھے گئے خط پر کانگریس نے سوال کیا کہ کیا اسی طرح کا خط بی جے پی کی راجستھان یونٹ ستیش پونیا کو بھیجا گیا ہے جو ‘جن آکروش یاترا’ نکال رہے ہیں؟ کیا وزیر صحت نے کرناٹک میں بی جے پی لیڈروں کو خط لکھا، جہاں وہ یاترا نکال رہے ہیں؟

نیپال نے رام دیو کی دیویہ فارمیسی سمیت 16 ہندوستانی دوا کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا

نیپال کے ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے ایک نوٹس میں نیپال کو ان دواؤں کی سپلائی کرنے والے مقامی ایجنٹ سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر ان کو واپس لے لیں۔ ایک اور نوٹس میں محکمہ نے ڈسٹری بیوٹرز کو ہندوستانی کمپنی گلوبل ہیلتھ کیئر کے تیار کردہ 500 ملی لیٹر اور 5 لیٹر ہینڈ سینٹائزر واپس لینے کی ہدایت دی ہے۔

فلمساز سعید اختر مرزا نے فلم دی کشمیر فائلز کو ’کچرا‘ بتایا، کہا – بات طرفداری کی نہیں ہے

ہندوستانی سینما کے معروف ہدایت کار سعید اختر مرزا نے متنازعہ فلم دی کشمیر فائلز کے بارے میں ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ فلم میرے لیے کچرا ہے۔ بات طرفداری کی نہیں ہے ۔ انسان بنیے اور معاملے کو سمجھنے کی کوشش کیجیے۔

لوگوں کے پاس کھانا نہیں ہے اور ہم اس بات پر الجھ رہے ہیں کہ کون کیا پہن رہاہے: رتنا پاٹھک شاہ

شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون اسٹارر فلم ‘پٹھان’ کے گانے ‘بے شرم رنگ’ پر جاری تنازع کے درمیان رتنا پاٹھک شاہ نے کہا کہ اس طرح کا برتاؤ کرنا کسی بھی معاشرے کے لیے اچھی بات نہیں ہے۔ فنون اور دستکاری کو اپنی مکمل صلاحیتوں تک پہنچنے کے لیے آزادی کے احساس کی ضرورت ہوتی ہے، جو مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

پٹھان گانا تنازعہ: چھتیس گڑھ کے سی ایم نے کہا – ’بجرنگی غنڈے‘ وصولی کرنے کے لیے بھگوا گمچھا پہن رہے ہیں

شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ کے گانے پر جاری تنازعہ کے درمیان چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ جو لوگ آج کل میں بی جے پی میں ایم پی اور ایم ایل اے بنے ہیں، وہ ہیرو بھی ہیں اور ہیروئنوں کے ساتھ بھگوا رنگ کے کپڑے پہن کر ڈانس کر ر ہے ہیں، اس کے بارے میں ان کے خیالات کیا ہیں ۔ رنگوں سے کسی کی ذات اور مذہب کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔

مرکزی حکومت تین ملکوں کی غیر مسلم اقلیتوں کے لیے شہریت کے حصول کو آسان بنائے گی: رپورٹ

ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سےآئے چھ اقلیتی برادریوں – ہندو، سکھ، پارسی، عیسائی، بودھ اور جین کی شہریت کی درخواستوں کو آگے بڑھانے کے لیے معاون دستاویزوں کے طور پر ایکسپائرڈ پاسپورٹ اور ویزا کو قبول کرنے کے لیے شہریت کے پورٹل میں تبدیلی کرنےکی تیاری میں ہے۔

بعض مدارس میں پڑھائے جانے والے ’قابل اعتراض مواد‘ کی جانچ ہو گی: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا ہے کہ ایسی کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے ہم مدارس میں پڑھائے جانے والے جو مواد ہیں ، ضلع مجسٹریٹ سے کہہ کر متعلقہ محکمہ تعلیم سےاس کی جانچ کرانے اور مواد کو منظم کرنے کو یقینی بنانے کے لیے کہیں گے۔

گزشتہ پانچ سالوں میں مرکزی حکومت نے اشتہارات پر 3723.38 کروڑ روپے خرچ کیے

راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ رواں مالی سال میں اب تک مرکزی حکومت نے اشتہارات پر 154.07 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ منگل کو ٹھاکر نے لوک سبھا میں بتایا تھاکہ 2014 سے مرکز نے پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا کے اشتہارات پر 6491.56 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نے ’لو جہاد‘ کو روکنے کے لیے شادی سے پہلے پولیس ویریفیکیشن کی وکالت کی  

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا ہے کہ ‘لو جہاد’ کے واقعات کو روکنے کے لیے میرج رجسٹرار بیورو اور شادی کے دیگر اداروں کو جلد ہی لڑکا– لڑکی کی شادی سے پہلے پولیس ویری فیکیشن کروانی پڑ سکتی ہے۔

گینگ ریپ کے مجرموں کو معاف کرنے کے گجرات حکومت کے فیصلے کے خلاف بلقیس کی عرضی خارج

بلقیس بانو نے اپنی عرضی میں سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر نظرثانی کی مانگ کی تھی، جس میں گجرات حکومت کو مجرموں کی سزاپر کا فیصلہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔ ان کی دلیل تھی کہ سپریم کورٹ کا یہ خیال کہ مجرموں کورہا کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے گجرات میں ایک ‘مناسب حکومت’ ہے ضابطہ فوجداری کی دفعات کے خلاف ہے۔

قیدیوں کے حقوق اور پیگاسس سے متعلق دی وائر کی رپورٹ کو ملا ریڈ انک ایوارڈ

ممبئی پریس کلب کی جانب سے دیے جانے والے باوقار ریڈ انک ایوارڈز، 2022، کی ویمین امپاورمنٹ اینڈ جینڈرایکولیٹی اور پالیٹکس کے زمرے (پرنٹ) میں دی وائر کی سکنیا شانتا کی جیلوں میں بند ٹرانس جینڈر قیدیوں کی حالت پر کی گئی رپورٹنگ اور سدھارتھ وردراجن کی پیگاسس کے بارے میں کی گئی رپورٹ کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

دنیا بھر میں جیل میں بند صحافیوں کی تعداد اس سال ریکارڈ سطح پر پہنچی: سی پی جے رپورٹ

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق، یکم دسمبر 2022 تک دنیا بھر کے 363 رپورٹرز/صحافیوں کو ان کے پیشے کی وجہ سے مختلف ممالک کی حکومتوں نے جیلوں میں ڈالا ہے۔ ان میں ہندوستان کے سات صحافی بھی شامل ہیں، جن میں سے تین ایک سال سے زیادہ سے جیل میں ہیں۔

سال 2017 سے 2021 کے بیچ جہیز کی وجہ سےہر دن 20 موتیں ہوئیں: سرکاری ڈیٹا

ایک سوال کے جواب میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجئے کمار مشرا نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ 2017 سے 2021 تک ملک بھر میں جہیز کی وجہ سے موت کے کل 35493 واقعات سامنے آئے۔ اس عرصے میں اتر پردیش میں میں یومیہ موت کی تعداد سب سے زیادہ تھی، جہاں روزانہ چھ موت درج کی گئی۔

سال 2019 سے سی بی آئی نے قابل اعتراض پوسٹ کے الزام میں 15معاملے درج کیے: سرکار

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے لوک سبھا کو بتایا کہ ان 15معاملوں میں سے چھ معاملوں کی جانچ چل رہی ہے، جبکہ نو معاملات میں 28 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوسٹ سال 2019 سے 30 نومبر2022 تک حکومت اور آئینی عہدوں پر فائز افراد کے خلاف کیے گئے تھے۔

مہاراشٹر: سرکار  نے بین مذہبی اور انٹر کاسٹ شادیوں کی جانکاری جمع کرنے کے لیے کمیٹی بنائی

مہاراشٹر حکومت نے انٹر کاسٹ اور بین مذہبی شادی کرنے والے جوڑوں اور اس طرح کی شادیوں کے بعد اپنے خاندانوں سے الگ ہو نے والی خواتین اور ان کے خاندان کے بارے میں جانکاری اکٹھی کرنے کے لیےکمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کی مخالفت کرتے ہوئے این سی پی نے کہا ہےکہ حکومت کو لوگوں کی نجی زندگی کی جاسوسی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

یوپی: بی جے پی لیڈر نے ایم پی ڈیولپمنٹ فنڈ سے مندروں میں بھجن–کیرتن کا بندوبست کرنے کو کہا

بلیا سے بی جے پی کے رکن پارلیامنٹ وریندر سنگھ مست نے ضلع حکام کو بلیا میونسپل کونسل علاقہ میں تمام چھوٹے – بڑے مندروں کا سروے کرنے اور وہاں بھجن–کیرتن اور موسیقی کے آلات کا بندوبست کرنے کی ہدایت دی ہے، اور اگر اس میں کوئی مشکل پیش آتی ہے تو ایم پی ڈیولپمنٹ فنڈ کی رقم استعمال کی جاسکتی ہے۔

اسٹین سوامی کے لیپ ٹاپ میں انہیں پھنسانے والے دستاویز پلانٹ کیے گئے تھے: فرانزک رپورٹ

میساچیوسٹس واقع ڈیجیٹل فرانزک فرم، آرسینل کنسلٹنگ کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹین سوامی تقریباً پانچ سال تک ایک میل ویئر مہم کے نشانے پر تھے، جب تک کہ جون 2019 میں پولیس نے ان کے آلات کو ضبط نہ کر لیا۔

مہوا موئترا نے حکومت سے معیشت کی حالت کے بارے میں پوچھا: اب ’اصلی پپو‘ کون ہے

ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا نے لوک سبھا میں اقتصادی اشاروں اور اقتصادی صورتحال کے علاوہ کئی دوسرےمسائل پر مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی کو کمتر ثابت کرنے کے لیے’پپو’ لفظ کااستعمال کیا گیا تھا۔ آج اعداد و شمار سے ظاہر ہے کہ ‘اصلی پپو’ کون ہے۔

گزشتہ آٹھ سالوں میں مرکزی ایجنسیوں  نے اپوزیشن کے 3000 ممبروں کے یہاں چھاپے مارے: عآپ ایم پی

ای ڈی جیسی مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے رکن سنجے سنگھ نے راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران کہا کہ ای ڈی نے پچھلے آٹھ سالوں میں اپوزیشن لیڈروں کے خلاف 3000 چھاپے ڈالے ہیں، لیکن صرف 23 ہی لوگ قصوروار پائے گئے ہیں۔

مدھیہ پردیش: پی ایم مودی کو ’قتل‘ کرنے سے متعلق بیان پر کانگریس لیڈر راجہ پٹیریا گرفتار

مدھیہ پردیش میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ریاستی وزیر راجہ پٹیریا کے بیان پر جہاں بی جے پی نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، وہیں کانگریس نے پٹیریا کو وجہ بتاؤ نوٹس بھیجا ہے۔ اس دوران پیٹریا نے دعویٰ کیا کہ انہیں غلط سمجھا گیا۔

توانگ تصادم: اسٹیٹس کو سے چھیڑ چھاڑ  کرنے کی چین کی یک طرفہ کوشش، فوج نے ان کو واپس لوٹنے پر مجبور کیا: وزیر دفاع

اروناچل پردیش کے توانگ میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پارلیامنٹ میں کہا کہ اس معاملے کو چینی فریق کے ساتھ سفارتی سطح پر اٹھایا گیا ہے۔ اس جھڑپ میں کوئی بھی ہندوستانی فوجی ہلاک نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔

بی جے پی ایم پی نے جمع خوری اور کالا بازاری کی بات کرتے ہوئے 2000 کے نوٹوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا

نقلی نوٹ، بلیک منی اور دہشت گردی پر قابو پانے کی بات کرتے ہوئے مودی حکومت نے 2016 میں نوٹ بندی کا اعلان کیا تھا اور 2000 روپے کے نوٹ جاری کیے تھے۔ اب بی جے پی ایم پی سشیل کمار مودی نے راجیہ سبھا میں کہا ہے کہ لوگوں نے یہ نوٹ بڑے پیمانے پر جمع خوری کررکھی ہے۔ صرف غیر قانونی کاروبار میں ان کا استعمال ہو رہا ہے۔

عمر خالد کو سات دن کے لیے عبوری ضمانت ملی

دہلی دنگوں کے معاملے میں یو اے پی اے کے تحت گرفتار عمر خالد نے اپنی بہن کی شادی کے پیش نظر دو ہفتے کے لیے عبوری ضمانت مانگی تھی۔ عدالت نے انہیں 23 سے 30 دسمبر تک کے لیے ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس میں مزید توسیع کا مطالبہ نہ کریں۔