Author Archives

دی وائر اسٹاف

سال 2016-2019 کے دوران یو اے پی اے کے تحت 5922 لوگوں کو گرفتار کیا گیا: سرکار

راجیہ سبھا میں مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے بتایا کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے تازہ ترین اعدادوشمارکےمطابق سال2019 میں یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیے گئےافراد کی کل تعداد 1948 ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2016 سے 2019 کے دوران قصوروار ثابت ہوئے افراد کی تعداد132 ہے۔

دہلی فسادات: عدالت نے کپل مشرا کے خلاف شکایت پر پولیس سے کارروائی رپورٹ مانگی

دہلی کی ایک عدالت نے سماجی کارکن ہرش مندر کی جانب سے دائر اس شکایت پر دہلی پولیس کو کارروائی رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے جس میں پچھلے سال فروری میں لوگوں کو دنگے کے لیےمبینہ طو رپر اکسانے کے الزام میں بی جے پی رہنما کپل مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔

سال 1974 میں نریندر مودی نے آندولن جیویوں کو سرکار کے خلاف سڑکوں پر اتارا تھا…

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوموار کو راجیہ سبھا میں کہا کہ کچھ وقت سےملک میں ایک نئی جماعت پیدا ہوئی ہے، آندولن جیوی- وکیلوں،طلبا، مزدوروں کی تحریک میں نظر آئیں گے،کبھی پردے کے پیچھے، کبھی آگے۔ یہ پوری ٹولی ہے جو آندولن کے بنا جی نہیں سکتے اور آندولن سے جینے کے لیے راستے ڈھونڈے رہتے ہیں۔

نیوز پورٹل نیوز کلک کے دفتر، عہدیداروں اور صحافیوں کے گھروں پر ای ڈی کی چھاپےماری

ای ڈی کا کہنا ہےکہ نیوزکلک پر چھاپے ماری مبینہ منی لانڈرنگ کیس سے متعلق ہے اور ایجنسی ادارے کو دوسرے ممالک کی مشتبہ کمپنیوں سے رقم ملنے کی جانچ کر رہی ہے۔ کئی صحافیوں کا کہنا ہے کہ یہ چھاپے آزادمیڈیا کو نشانہ بنانے کی کوشش ہیں۔

دہلی: ٹریکٹر ریلی کے دوران لال قلعہ واقعے کے ملزم دیپ سدھو گرفتار

مرکز کے تین نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کی کسان تنظیموں کی مانگ کی حمایت میں 26 جنوری کو کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران بہت سے مظاہرین لال قلعہ تک پہنچ گئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ایکٹر سے کارکن بنے دیپ سدھو نے وہاں ایک ستون پر مذہبی جھنڈا لگایا تھا۔

کسانوں کی تحریک: سپریم کورٹ نے ششی تھرور، راجدیپ سردیسائی اور دیگر کی گرفتاری پر روک لگائی

گزشتہ 26 جنوری کو دہلی میں کسانوں کے ٹریکٹر پریڈ کے دوران غیرمصدقہ خبریں شیئر/نشر کرنے کے الزام میں کانگریس رہنماششی تھرور،سینئر صحافی راجدیپ سردیسائی، مرنال پانڈےاور چار دیگر صحافیوں کے خلاف سیڈیشن کی دفعات میں معاملہ درج ہوا۔

اندور: دیر رات سپریم کورٹ کے جج کے کال کے بعد ہوئی منور فاروقی کی رہائی

منور فاروقی کو ضمانت ملنے کے بعدجیل انتظامیہ نے یوپی کی ایک عدالت کے پیشی وارنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کی رہائی میں عذر کا اظہار کیا تھا۔ دیر رات سپریم کورٹ کے ایک جج نے اندور کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کو فون کرکے انہیں احکامات کے لیے ویب سائٹ دیکھنے اور اس پر عمل کرنے کوکہا۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے یوپی سرکار سے کہا-من مانے طریقے سے حراست میں رکھے گئے لوگوں کو معاوضہ دیں

اتر پردیش کے وارانسی ضلع کا معاملہ۔ پولیس نے بدامنی پیدا کرنے کے لیے پچھلے سال آٹھ اکتوبر کو دو لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ دونوں نے 12 اکتوبر کو نجی بانڈ اور دیگر دستاویز جمع کرائے تھے، لیکن ایس ڈی ایم نے انہیں رہا نہیں کیا تھا۔

راجستھان: ریپ کے الزام میں بی جے پی ایم ایل اے کے خلاف کیس درج

راجستھان کے ادے پور ضلع میں گوگندہ سے ایم ایل اے پرتاپ لال گمیتی پر مدھیہ پردیش کی رہنے والی خاتون نے شادی کا جھانسہ دےکرریپ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ معاملے کی جانچ سی بی- سی آئی ڈی کو سونپ دی گئی ہے۔

یوپی: کسانوں کی تحریک میں شامل کسان کی موت، بیوی اور بھائی پر قومی ترنگے کی توہین کا معاملہ درج

پیلی بھیت کے سہرامئو تھانہ حلقہ کے بلویندر سنگھ 23 جنوری کو غازی پوربارڈر کے لیے نکلے تھے۔ ایک ہفتے بعد ان کے اہل خانہ کو دہلی پولیس نے فون کرکے سڑک حادثےمیں ان کی موت کے بارے میں بتایا۔ بدھ کو آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران ان کی لاش کو ترنگے میں لپیٹا گیا تھا۔

زرعی قانون: امریکہ نے کہا-انٹرنیٹ کی دستیابی اور پرامن مظاہرہ متحرک جمہوریت کی نشانی

یو ایس اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا یہ بیان امریکی گلوکارہ یحانہ سمیت کئی ہستیوں کی جانب سے کسانوں کی تحریک کو حمایت پر ہندوستانی وزارت خارجہ کی تنقید پر آیا ہے۔ محکمہ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ ایسے ا قدامات کا خیرمقدم کرتا ہے جو ہندوستانی بازار کو بہتر بناتے ہیں اور بڑے پیمانے پر نجی سرمایہ کاری کو متوجہ کرتے ہیں۔

سپریم کورٹ سے منور فاروقی کو ملی عبوری ضمانت، یوپی پولیس کی گرفتاری سے بھی تحفظ

اسٹینڈاپ کامیڈین منور فاروقی کو جنوری میں ہندو دیوتاؤں کے خلاف مبینہ قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں اندور میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش سرکار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی گرفتاری میں 2014 میں دیے سپریم کورٹ کے گائیڈ لائن پر عمل نہیں کیا گیا تھا۔

لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھ کر اپوزیشن  نے کہا، غازی پور بارڈر پر حالات ہند و پاک سرحد جیسے

شرومنی اکالی دل،ڈی ایم کے ، این سی پی اور ترنمول کانگریس سمیت ان پارٹیوں کے 15ایم پی کو پولیس نے غازی پور بارڈر پر کسانوں سے ملنے نہیں دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں کی حالت جیل کے قیدیوں جیسی ہے۔

جامعہ تشدد: پولیس پر ایف آئی آر کی عرضی خارج، عدالت نے کہا-سرکاری ڈیوٹی تھی

دسمبر2019 میں سی اے اے کے خلاف ایک احتجاج میں ہوئے جھڑپ کے بعد دہلی پولیس نے جامعہ ملیہ کیمپس میں گھس کر لاٹھی چارج کیا تھا، جس میں تقریباً 100 لوگ زخمی ہوئے تھے۔ یونیورسٹی نے بنا اجازت کیمپس داخل ہونے اور طلباا ورسکیورٹی گارڈز پر حملے کے الزام میں پولیس پر ایف آئی آر درج کرنے کی عرضی دائر کی تھی۔

کسانوں کی حمایت کر نے پر دہلی پولیس نے گریتا تُنبیر کے خلاف ایف آئی آر درج کی

دہلی کی مختلف سرحدوں پر زرعی قوانین کی مخالفت میں جاری کسانوں کی تحریک کی ماحولیاتی کارکن گریتا تُنبیرنے حمایت کی تھی۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ وہ اب بھی کسانوں کے ساتھ ہیں۔

کسانوں کی تحریک کو دنیا کی نامور ہستیوں کی حمایت فخر کی بات: سنیکت کسان مورچہ

گزشتہ دنوں میں دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کی تحریک کو پاپ گلوکارہ ریحانہ اور ماحولیاتی کارکن گریتا تُنبیر جیسی کچھ عالمی ہستیوں نے حمایت کی ہے۔تحریک کی قیادت کر رہے سنیکت کسان مورچہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ بدقسمتی ہے کہ حکومت ان کا درد نہیں سمجھ رہی ہے۔

بہار سرکار کا فرمان، احتجاج یا سڑک جام میں شامل ہو ئے تو نہیں ملے گی سرکاری نوکری

نتیش سرکار کی جانب سے جاری ایک آرڈر میں احتجاج یا سڑک جام کرنے والوں کو سرکاری نوکری اور ٹھیکوں سےمحروم رکھنے کی بات کہی گئی ہے۔ اپوزیشن رہنما تیجسوی یادو نے اس پر کہا کہ نتیش کمار مسولنی اور ہٹلر کو چیلنج دے رہے ہیں۔ نوکری بھی نہیں دیں گے اور احتجاج بھی نہیں کرنے دیں گے۔

ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک معاملہ: سرکار نے ٹوئٹر کو حکم کی تعمیل یا نتائج بھگتنے کی وارننگ دی

گزشتہ سوموار کو مرکزی حکومت کی درخواست پر ٹوئٹر نے کئی اکاؤنٹس پر روک لگا دی تھی۔ حالانکہ اسی دن دیر رات تک یہ روک ہٹا دی گئی۔ اب سرکار کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر ہیش ٹیگ مودی پلاننگ فارمر جینوسائیڈ لکھنے والے اکاؤنٹ ہٹانے سے متعلق اس کے آرڈر مانے یا پھر اس کا نتیجہ بھگتنے کو تیار رہے۔

ٹی آر پی معاملہ: بی اے آر سی کے سابق سی ای او کی ضمانت عرضی خارج، عدالت نے کہا-معاملے کے ماسٹر مائنڈ

سال 2013 سے 2019 تک بی اے آر سی کے سی ای او رہے پارتھو داس گپتا کو ٹی آر پی چھیڑ چھاڑ معاملے میں گزشتہ دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کی ضمانت عرضی پر شنوائی کرتے ہوئے ممبئی کی ایک عدالت نے کہا کہ اگر انہیں اس مرحلے پر ضمانت ملی تو ہر طرح سے ممکن ہے کہ وہ شواہد اور گواہوں سے چھیڑ چھاڑ کر سکتے ہیں۔

سی اے اے کے تحت اصول و ضوابط  بنانے میں لگ سکتے ہیں پانچ مہینے، ملک گیر  این آر سی کا منصوبہ نہیں: مرکز

وزارت داخلہ نے بتایا کہ اصول وضوابط بنانے کے لیے لوک سبھا کمیٹی نے نو اپریل اور راجیہ سبھا کمیٹی نے نو جولائی تک کا وقت دیا ہے۔ دسمبر 2019 میں پاس ہوئےشہریت قانون کےتحت ضابطہ بنانے میں ایک سال سے زیادہ کی تاخیر ہو چکی ہے۔

کسانوں کی تحریک کو متعدد بین الاقوامی شخصیات کی حمایت ،ہندوستان  نے کہا-غیر ذمہ دارانہ

ملک میں تین زرعی قوانین کی مخالفت میں 70 دنوں سے جاری کسانوں کی تحریک کو لے کر پاپ گلوکارہ ریحانہ، کارکن گریتا تُنبیر، امریکی نائب صدرکملا ہیرس کی بھتیجی مینا ہیرس، یوٹیوبر للی سنگھ سمیت کئی لوگوں نے حمایت کی ہے۔ اس قدم کے لیے انہیں سوشل میڈیا پر ایک طبقہ کے ذریعے ٹرول کیا جا رہا ہے۔

حراست میں لیے گئے کسانوں کی رہائی تک بات چیت نہیں: کسان مورچہ

سنیکت کسان مورچہ نے یہ الزام بھی لگایا کہ سڑکوں پر کیلیں اورخاردارتاربچھانا، اندرونی سڑکیں بند کرکے بیریکیڈ بڑھانا، انٹرنیٹ خدمات کو معطل کرنااور بی جے پی-آر ایس ایس کے کارکنوں سےمظاہرہ کروانا، سرکار، پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے ہو رہےمنصوبہ بند‘حملوں’کا حصہ ہیں۔

یوپی: سدھارتھ وردراجن کے خلاف درج ایف آئی آر میں دی وائر اور رپورٹر کا نام بھی شامل

گزشتہ 26 جنوری کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران جان گنوانے والے نوجوان کے اہل خانہ کے دعووں کو لےکر دی وائر کی عصمت آرا نے ایک رپورٹ لکھی تھی، جس کو ٹوئٹر پر شیئر کرنے کے بعد دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کے خلاف رام پور میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

دہلی:سنگھو بارڈر سے گرفتار صحافی مندیپ پنیا کو ضمانت ملی

آزادصحافی مندیپ پنیا کوسنگھو بارڈر سے سنیچر کو حراست میں لینے کے بعد اتوارکو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا تھا۔ عدالت نے انہیں ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ شکایت گزار، متاثرہ، گواہ سب پولیس اہلکارہیں۔ اس بات کا امکان نہیں ہےکہ ملزم کسی پولیس افسر کو متاثر کر سکتا ہے۔

زرعی قانون: مظاہرین نے چھ فروری کو تین گھنٹے کے ملک گیر ’چکہ جام‘ کا اعلان کیا

کسان رہنماؤں نے کہا کہ وہ احتجاج کی جگہوں کےقریبی علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے،حکام کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے اور دیگر مدعوں کے خلاف تین گھنٹے تک قومی اور ریاستی شاہراہوں کو جام کرکے اپنی مخالفت درج کرائیں گے۔

وزارت داخلہ کی ’درخواست‘ پر ٹوئٹر نے کسانوں کی تحریک کے بارے میں ٹوئٹ کر نے والے کئی اکاؤنٹس پر روک لگائی

ٹوئٹر نے جن اکاؤنٹ پر روک لگائی ہے ان میں کارواں میگزین، کسان ایکتا مورچہ، سی پی آئی ایم کے محمد سلیم، کارکن ہنس راج مینا، ایکٹر سشانت سنگھ، پرسار بھارتی کے سی ای او سمیت کئی صحافی اور قلمکار بھی شامل ہیں۔

اتر پردیش: گورکھپور کے ہسٹری شیٹرس کی فہرست میں شامل کیا گیا ڈاکٹر کفیل خان کا نام

ڈاکٹر کفیل خان ان 81 لوگوں میں ہیں، جنہیں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جوگیندر کمار کی ہدایت پر گورکھپورضلع کے ہسٹری شیٹرس کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر خان کے بھائی نے بتایا کہ ان کا نام اس فہرست میں جون 2020 میں ڈالا گیا تھا، لیکن میڈیا سے یہ جانکاری اب شیئرکی گئی ہے۔

صحافی روہنی سنگھ کو ریپ کی دھمکی دینے کے الزام میں اے بی وی پی سے وابستہ اسٹوڈنٹ گرفتار

صحافی روہنی سنگھ نے ٹوئٹر پر دھمکیاں ملنے کے بعد ادے پور پولیس سے شکایت کی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ اسٹوڈنٹ نے قبول کیا کہ روہنی کی کسان ریلی پر رپورٹنگ سے ناراضگی کی وجہ سے اس نے سنگھ کو دھمکی بھرے پیغامات بھیجے۔

دہلی پولیس نے سنگھو بارڈر سے صحافی کو کیا گرفتار، ایک دیگر صحافی کو رہا کیا

آزادصحافی اور کارواں میگزین کے لیے لکھنے والے مندیپ پنیا اور ایک دیگرصحافی دھرمیندر سنگھ کو سنیچر کو حراست میں لیا گیا تھا۔ دھرمیندر سنگھ کو اتوار کوصبح رہا کر دیا گیا۔ وہیں بتایا جا رہا ہے کہ پنیا کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

یوپی پولیس نے ایک ٹوئٹ کے لیے دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کے خلاف مقدمہ درج کیا

دی وائر کے بانی مدیرسدھارتھ وردراجن نےیوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کے ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہوئےتشدد میں دہلی کے آئی ٹی او پرمظاہرہ میں شامل ایک نوجوان کی موت کو لےکر ان کے اہل خانہ کے دعووں سے متعلق خبر ٹوئٹر پر شیئرکی تھی۔

اکال تخت جتھے دار نے کہا-لال قلعہ پر نشان صاحب پھہرانا کوئی جرم نہیں

اکال تخت جتھے دار گیانی ہرپریت سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی سکھ گرودوارا مینجنگ کمیٹی ہر سال فتح مارچ کا انعقاد نشان صاحب کے ساتھ لال قلعہ میں کرتی ہے۔ اسے گلوان گھاٹی میں پھہرایا جاتا ہے۔ اس سال یوم جمہوریہ کے پریڈ کا حصہ نشان صاحب تھا۔ اسے خالصتان کا جھنڈا کہہ کرتنقید کرنا صحیح نہیں ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹ کے خلاف غنڈہ ایکٹ، چھ ماہ کے لیے ضلع بدر

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ لیڈر عارف تیاگی کو ضلع انتظامیہ نے یوپی غنڈہ ایکٹ کے تحت چھ مہینے کے لیے ضلع بدرکر دیا ہے۔ دونوں کمیونٹی کے بیچ نفرت پھیلانے سمیت کئی الزامات میں ان پر 2018 سے 2020 کے دوران چھ معاملے درج ہیں۔

ٹریکٹر پریڈ: صحافیوں کے خلاف کیس درج کیے جانے کی میڈیا تنظیموں نے مذمت کی

ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا، پریس کلب آف انڈیا اور انڈین ویمنس پریس کور جیسی میڈیا تنظیموں نے غیر مصدقہ خبریں نشر کرنے کے الزام میں صحافیوں کے خلاف سیڈیشن کی دفعات میں کیس درج کیے جانے کی کارروائی کو میڈیا کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش بتایا ہے۔

ٹی آر پی گھوٹالہ: ممبئی پولیس نے اے آر جی اور ارنب گوسوامی پر انتقامی جذبے سے کام کرنے کا الزام لگایا

ری پبلک ٹی وی چلانے والی اے آر جی آؤٹ لیئر میڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ کی جانب سے ٹی آر پی گھوٹالہ معاملے میں اس کے خلاف ایف آئی آر رد کرنے کی عرضی پر شنوائی کر رہی بامبے ہائی کورٹ کے سامنےممبئی پولیس نے عرضی گزار کے ملازمین کو غلط طریقے سے پھنسانے کے الزامات سے انکار کیا تھا۔

غازی پور بارڈر پر جمع ہو ئے اور کسان، اضافی سکیورٹی فورسز کو ہٹایا گیا

یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں ٹریکٹر پریڈ کے بعد غازی آبادانتظامیہ نے دہلی اتر پردیش بارڈر پرواقع غازی پور میں زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کر رہے کسانوں کو ہٹنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ حالانکہ بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت یہ کہتے ہوئے ڈٹے رہے کہ وہ خودکشی کر لیں گے، لیکن تحریک ختم نہیں کریں گے۔

سنگھو بارڈر پر کشیدگی، کسانوں اور مبینہ مقامی لوگوں کے بیچ جھڑپ کے بعد پولیس نے کیا لاٹھی چارج

زرعی قوانین کی مخالفت میں دہلی کے سنگھو بارڈر پرگزشتہ دو مہینوں سے مظاہرہ کر رہے کسانوں کی جگہ خالی کرا رہے مبینہ طور پر مقامی لوگوں کے ایک گروپ کے ساتھ جھڑپ ہوئی ہے، جس میں ایک ایس ایچ او شدید طور پرزخمی ہو گئے ہیں۔بڑی تعدادمیں سکیورٹی فورسز تعینات ہیں اور یہاں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

عدلیہ کی ہتک کے معاملے میں اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا نے اپنا دفاع کیا

خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں صحافی ارنب گوسوامی کو ضمانت ملنے کے سلسلے میں اسٹینڈاپ کامیڈین کنال کامرا نے سپریم کورٹ اور ان کے ججوں کے خلاف کئی ٹوئٹ کیے تھے۔ اپنے دفاع میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ مان لینا کہ صرف ان کے ٹوئٹ سے دنیا کی سب سے طاقتورعدالت کی بنیاد ہل سکتی ہے، ان کی صلاحیت کو بڑھا چڑھا کر سمجھنا ہے۔

ٹریکٹر پریڈ تشدد سےمتعلق ٹوئٹ پر دو ہفتے تک صحافی راجدیپ سردیسائی کا شو نشر نہیں ہوگا

انڈیا ٹوڈے کےصحافی راجدیپ سردیسائی کے ایک مہینےکی تنخواہ بھی کاٹ دی گئی ہے۔ انہوں نے 26 جنوری کو کسانوں کےٹریکٹر پریڈ کے دوران ہوئےتشدد میں ایک نوجوان کی موت پر ٹوئٹ کرکے کہا تھا کہ ان کی موت پولیس فائرنگ میں ہوئی ہے۔ حالانکہ پولیس کی جانب سے ویڈیو جاری کرنے کے بعد انہوں نے اپنا بیان واپس لے لیا تھا۔