معاملہ گجرات کے موربی ضلع کا ہے۔ ڈسٹرکٹ پرائمری ایجوکیشن افسر کے دفتر نے سوموار کی شام ایک آرڈرجاری کرکے اسسٹنٹ ٹیچر جگنیش ودھیر کوفوری اثر سے برخاست کر دیا اور انہیں پاس کے وانکانیر تعلقہ میں ٹرانسفر کر دیاہے۔
اسلامک سینٹر آف انڈیا نے مسجدوں میں نماز ادا کرنے کو لےکر ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اسلامک سینٹر کے چیئرمین مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے اپیل کی ہے کہ 65 سال سے زیادہ عمر اور 10 سال سے کم عمر کے بچے مسجدوں میں نہ آئیں۔
چونکہ کلیتا ایک دوسرے معاملے میں بھی گرفتار ہیں اور ان سے پوچھ تاچھ چل رہی ہے، اس لیے وہ ابھی جیل میں ہی رہیں گی۔
آل انڈیا مینوفیکچررس ایسوسی ایشن کی جانب سے کرایا گیایہ سروے ایم ایس ایم ای،سیلف ایمپلائمنٹ، کارپوریٹ سی ای او اور اسٹاف سے ملےکل 46525 جوابات پر مشتمل ہے۔
گزشتہ 25 مئی کو ایمس میں ایک سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر راج کمار شری نواس نے کرکے ہندوستان میں بنے این 95 ماسک کی کوالٹی اوراسٹینڈرڈ کو لےکر سوال اٹھائے تھے۔ انہوں نے مرکزی وزارت صحت اور آئی سی ایم آر کی طرف سےجاری این 95 ماسک سے متعلق اعدادوشمار کو بھی جھوٹ بتایا تھا۔
بامبے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرکے پی ایم کیئرس فنڈ کے بارےمیں جانکاری کوعوامی کرنے اور کیگ سے اس کو آڈٹ کرانے کی مانگ کی گئی ہے۔
پندرہ جون کے بعد بہار میں کورنٹائن سینٹرز کو بند کیا جائےگا۔ ساتھ ہی ریلوے اسٹیشنوں پر تھرمل اسکریننگ بھی بند کی جائےگی۔ ریاستی حکومت کا فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ریاست میں کورونا انفیکشن کے 3872 پازیٹو معاملوں میں سے 2743 لوگ وہ ہیں جو تین مئی کے بعد دوسری ریاستوں سے لوٹے ہیں۔
انڈین پبلک ہیلتھ ایسوسی ایشن(آئی پی ایچ اے)، انڈین ایسوسی ایشن آف پریوینٹو اینڈ سوشل میڈیسن (آئی اے پی ایس ایم) اور انڈین ایپی ڈیمیولوجیکل ایسوسی ایشن(آئی ای اے)کے ماہرین کی جانب سے مرتب کردہ ایک رپورٹ وزیر اعظم کو سونپی گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکار نے اس وبا سے نپٹنے کی تدابیرسے متعلق فیصلہ لیتے وقت ماہرین سے صلاح نہیں لی۔
کانپور کے گنیش شنکر ودیارتھی میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر آرتی لالچندانی کا اپریل میں بنایا گیا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ دہلی میں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شامل ہوئے لوگوں کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کرتی نظر آتی ہیں۔ ڈاکٹر آرتی کا کہنا ہے کہ ویڈیو سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔
ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اس سے پہلے 1998 میں ہندوستان کی ریٹنگ کو کم کیا تھا۔ موڈیز نے کہا کہ اصلاحات کی سست رفتاری اور پالیسیوں کی اثرپذیری میں رکاوٹ نےہندوستان کی سست نمو میں رول ادا کیا۔ یہ صورتحال کووڈ 19 کے آنے سے پہلے ہی شروع ہو چکی تھی۔
آئی سی ایم آر کے مطالعہ میں یہ بھی پایا گیا کہ ہائیڈروکسی کلوروکوئن اور دواؤں کے مضر اثرات کے بیچ کوئی خاص تعلق نہیں ہے۔
اس سے پہلے ہائی کورٹ نے اپنے ایک آرڈر میں کہا تھا کہ سرکار کے ذریعے چلائے جارہے احمدآباد سول ہاسپٹل کی حالت قابل رحم اور کال کوٹھری سے بھی بدتر ہے۔ اس کے بعد اس بنچ میں تبدیلی کی گئی تھی۔
احمدآباد سول ہاسپٹل کے گجرات کینسر اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا معاملہ۔ ہاسپٹل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس پورے واقعہ میں کسی طرح کی لاپرواہی نہیں تھی بجائے اس کے کہ جس اسٹاف کی کنٹرول روم میں ڈیوٹی تھی، اس نے بناصحیح جانچ کےفیملی کو غلط جانکاری دے دی۔
آر ٹی آئی کے تحت پی ایم کیئرس فنڈ سے متعلق خط وکتابت کی کاپی، فنڈ کو ملے کل چندے، اس فنڈ سے خرچ کی گئی رقم اور ان کاموں کی تفصیلات جس میں پیسے خرچ کیے گئے ہیں، یہ تمام جانکاریاں مانگی گئی تھیں۔ پی ایم او نے کہا کہ یہ جانکاری نہیں دے سکتے کیونکہ پی ایم کیئرس آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت پبلک اتھارٹی نہیں ہے۔
ہندوستانی سنیما میں بھائی ساجد خان کے ساتھ ان کی جوڑی‘ساجد واجد’کے نام سے مشہور ہے۔ ‘وانٹیڈ’، ‘دبنگ’ اور ‘ایک تھا ٹائیگر’ جیسی سلمان خان کی کئی ہٹ فلموں میں انہوں نے موسیقی دی۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس سنجے کشن کول نے اتوار کو مدراس بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ایک آن لائن لیکچر میں یہ باتیں کہیں۔
آر پی ایف کے اعدادوشمار کے مطابق شرمک اسپیشل ٹرینوں میں تقریباً 80 لوگوں کی موت 9 مئی سے 27 مئی کے بیچ ہوئی ہے۔ ان میں چارسال سے لےکر 85 سال تک کے مسافر شامل تھے۔
معاملہ اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع کا ہے۔ لاک ڈاؤن سے پہلے ایک ریستوراں میں کام کرنے والے 50 سالہ بھانو پرکاش گپتا کی جیب سے ایک سوسائیڈ نوٹ برآمد ہوا ہے جس میں انہوں نے اپنی غریبی اور بے روزگاری کا ذکر کیا ہے۔پسماندگان میں بوڑھی ماں، بیوی، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہیں۔
فیکٹ چیک: سپریم کورٹ میں 28 مئی کو مہاجر مزدوروں کے لیے مرکزی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات پیش کرتےہوئےسالیسیٹر جنرل تشار مہتہ نے ایک پرانے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے یہ اشارہ کیا تھا کہ مزدوروں کی پریشانیوں کو دکھانےوالے لوگ گدھوں کی طرح ہیں۔حقائق بتاتے ہیں کہ یہ واقعہ اصل میں ہوا ہی نہیں، یہ ایک جھوٹا وہاٹس ایپ فارورڈ ہے۔
غیر کنٹنمنٹ زون میں آٹھ جون سے ریستوراں، شاپنگ مال اور مذہبی مقامات کھلیں گے۔ وزارت صحت اس کے لیے ایڈوائزری جاری کرےگی۔ حکومت نے لاک ڈاؤن 5.0 کو ‘ان لاک 1’ کا نام دیا ہے۔
دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے پہلے سے ہی حراست میں لی گئی پنجرہ توڑ تنظیم کی کارکن اور جے این یو کی ریسرچ اسکالر نتاشا نروال کو دہلی تشدد معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فسادات کی سازش میں نتاشا کے رول کو لےکر ان کے پاس پختہ ثبوت ہیں۔
ممبئی کے ایک آر ٹی آئی کارکن نےمرکزی حکومت کے پورٹل پر آن لائن درخواست دائر کرکے کووڈ 19 کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اٹھائے گئےا قدامات، خریدے گئے آلات اور سامانوں کے نام اور ان پر کئے گئے خرچ کی تفصیلات پوچھی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ پہلے جاری کی گئی فہرست میں سی سی اے کو حصولیابی کے طور پر شامل نہیں کیا گیا تھا ۔وہیں وزارت داخلہ نےاپنی حصولیابیوں میں جموں وکشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والےآئین کے آرٹیکل 370 اور 35اے کو ختم کرنے کو تاریخی قدم بتایا ہے۔
آسٹریلیائی سائنسداں ڈوہرٹی نے آگاہ کیا کہ آئندہ دنوں میں انفیکشن کے معاملے اوربڑھیں گے اور اس انفیکشن کو قابو کرنے کے لیے مؤثر ٹیکہ دستیاب ہونے میں نو سے 12 مہینے کا وقت لگ سکتا ہے۔
یوگیش نے راجیش کھنہ کی فلم آنند، جیا بچن کی فلم ملی، امول پالیکر کی فلم رجنی گندھا، چھوٹی سی بات اور باتوں باتوں میں کے علاوہ امیتابھ بچن کی فلم منزل کے لیے یادگار نغمے لکھے تھے۔
بھیما کورے گاؤں تشدد معاملے میں گرفتار سماجی کارکن اور شاعر ورورا راؤ اگست، 2018 سے جیل میں بند ہیں۔ ممبئی کےجے جے ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ راؤ کی حالت مستحکم ہے اور ان کے کو رونا ٹیسٹ کے رپورٹ کا انتظار ہے۔
جموں وکشمیر سے خصوصی ریاست کا درجہ ہٹنے کے بعد سے سابق مرکزی وزیر اور جموں وکشمیر کانگریس کے سینئررہنماسیف الدین سوز نظربند ہیں۔ ان کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں داخل حبس بے جا یعنی ہیبیس کارپس کی درخواست میں الزام لگایا کہ ان کے شوہر کوپی ایس اے کے تحت گھر میں ہی نظربند کرنے کی وجہ آج تک نہیں بتائی گئی ہے۔
اجیت جوگی کو پچھلے 20 دنوں میں کئی بار ہارٹ اٹیک آیا۔ انہیں رائے پور کے شری نارائن اسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔
ایک دوسرے واقعہ میں ممبئی سے کرایے کی ایک گاڑی سے بنارس لوٹ رہے ایک مہاجر مزدور کی 27 مئی کی رات اتر پردیش کے باندا میں موت ہو گئی۔ انہیں تین دن سے کھانسی اور زکام کی شکایت تھی۔
ریاست کے تین الگ الگ کورنٹائن سینٹر میں رہ رہے مہاجر مزدوروں کی دو سال سے بھی کم عمر کی تین بچیوں کی موت ہو گئی ہے۔ حکا م کا کہنا ہے کہ دو بچیوں کی موت کھاتے وقت دم گھٹنے سے ہوئی اور ایک کئی دن سے […]
جھارکھنڈ کے ایک مہاجر مزدور اور ریاست کے ایک سینئر آئی اے ایس افسر اےپی سنگھ کی بات چیت کامبینہ آ ڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ حالانکہ افسر کا کہنا ہے کہ یہ بات انہوں نے دوسرے سیاق میں کہی تھی۔
کو رونا کو لے کر اسپتالوں کی قابل رحم حالت اورحفظان صحت کو لے کرریاست کی بد نظمیوں پر گجرات سرکار کو بےحد سخت پھٹکار لگانے والی ہائی کورٹ کی بنچ میں اچانک تبدیلی کیے جانے سے ایک بار پھر ‘ماسٹر آف روسٹر’ کارول سوالوں کے گھیرے میں ہے۔
گزشتہ11 مئی کو ایک گجراتی نیوز پورٹل کے مدیر کو وزیر اعلیٰ وجئے روپانی کو عہدہ سے ہٹائے جانے کی قیاس آرائیوں پر شائع ایک خبر کے لیےسیڈیشن کے الزام میں معاملہ درج کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔مقامی عدالت نے کہا ہے کہ پولیس کے ذریعے دیے گئے دستاویز پڑھنے پر ایسا کوئی سنگین جرم نہیں دکھتا۔
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے کہا ہے کہ ریاست ٹرینوں میں سوار غریب مزدوروں کی زندگی کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔کمیشن نے داخلہ سکریٹری، ریلوے اور گجرات اور بہار کی حکومتوں کو نوٹس جاری کرکے چار ہفتے میں تفصیلی جواب دینے کو کہا ہے۔
دہلی تشدد سے جڑے معاملے میں یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیے گئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالبعلم آصف اقبال تنہا کو مقامی عدالت میں پیش کیے جانے پر ایڈیشنل سیشن جج نے کہا کہ پولیس تشدد میں شامل دوسرے فریق کے بارے میں اب تک ہوئی جانچ کو لےکر کچھ نہیں بتا سکی ہے۔ تنہا کو جمعرات کو ضمانت دے دی گئی۔
پال گھر کے پولیس ترجمان نے کہا کہ آدیواسی پچھلے دو دنوں سے ضلع کے موکھدا، وسئی، دہانو میں تحصیل دفتروں کے باہر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وہ روزگار گارنٹی اسکیم کے تحت کام دینے کی بھی مانگ کر رہے تھے۔
کورونا وائرس سے متاثرمریضوں پر ہائیڈروکسی کلوروکوئن دوا کے ٹیسٹ پر حال ہی میں ڈبلیو ایچ او نے عارضی طور پر روک لگا دی ہے۔ حالانکہ حکومت ہند کا کہنا ہے کہ اس کے استعمال کے بارے میں ملک میں خاطر خواہ تجربہ ہے، مختلف مطالعے اس کے استعمال کو سہی ٹھہراتے ہیں۔
کورٹ نے کہا کہ جہاں سے ٹرین شروع ہوگی وہ ریاست مسافروں کو کھانا اور پانی دے گی۔ اس کے بعد سفر کے دوران ٹرین میں ریلوے کھانا پانی دےگا۔ بس میں بھی مسافروں کو اشیائے خوردونوش دیے جائیں گے۔
ممبئی کے بھاٹیہ ہاسپٹل کی 82 نرسوں کو نہ صرف ان کا گھر چھوڑنے پر مجبور کیا گیا بلکہ انہیں فلیٹ سے ان کا سامان بھی نہیں لینے دیا گیا کیونکہ پڑوسیوں اور سوسائٹی کے لوگوں کو ڈر لگنے لگا تھا کہ وہ کورووا وائرس کاانفیکشن پھیلا سکتی ہیں۔
یہ نو موتیں اتر پردیش اور بہار جانے والی الگ الگ ٹرینوں میں ہوئیں۔ ریلوے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اکثر اموات کے معاملے میں متاثرین پہلے سے صحت سے متعلق پریشانیوں کا سامنا کر رہے تھے۔