گلوان گھاٹی میں پل بنانے کے دوران دو فوجی ہلاک
ان کی پہچان مالیگاؤں کے 37سالہ سچن وکرم مورے اور پٹیالہ کے 24سالہ سلیم خان کے طور پر ہوئی ہے۔
ان کی پہچان مالیگاؤں کے 37سالہ سچن وکرم مورے اور پٹیالہ کے 24سالہ سلیم خان کے طور پر ہوئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نےجمعہ کی شام کوچین میں ہندوستانی سفیر وکرم مسری کا بیان ٹوئٹ کیا تھا جو چین کے ہندوستان میں دراندازی نہیں کرنے کے وزیراعظم نریندر مودی کے دعوے کے برعکس تھا۔ اس کے بعد پبلک براڈکاسٹر پرسار بھارتی نے پی ٹی آئی کے ساتھ تمام تعلقات کوتوڑنے کی دھمکی دی ہے۔
پتنجلی آیوروید کی کورونا کٹ کو لےکر چنڈی گڑھ کی ایک عدالت میں ملاوٹی دوا بیچنے اور دھوکہ دھڑی کی مختلف دفعات میں معاملہ درج کروایا گیا ہے۔ وہیں راجستھان حکومت نے اس دوا کے ‘کلینیکل ٹرائل’ کو لےکرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ سے وضاحت طلب کی ہے۔
اتر پردیش کے اناؤ ضلع میں ایک صحافی کو گولی مارکر ہلاک کر دیاگیا تھا۔قتل کے پیچھے علاقےمیں سرگرم ریت فیا کا ہاتھ بتایا جا رہا ہے۔
کانگریس رہنما نے کہا،پردھان منتری جی آپ ملک کو خطاب کریں اور کہیں کہ ہماری سرزمین پر قبضہ کرنے والوں کو پیچھے ہٹاکر رہیں گے۔ پورا ملک آپ کے ساتھ کھڑا رہےگا۔
دہلی پولیس نے تشدد کے دوران ویٹر دلبر نیگی کےقتل کے معاملے میں درج چارج شیٹ میں الہند ہاسپٹل کے مالک ڈاکٹر ایم اے انورکو ملزم بنایا ہے۔ اس ہاسپٹل میں متاثرین کا علاج بھی کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر انور اور ارشد پردھان کو فاروقیہ مسجد میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ہوئے مظاہرے کا آرگنائزر بتایا گیا ہے۔
امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ممکنہ امیدوار اور سابق نائب صدر جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے لیے ان کی ٹیم نے ایک پالیسی پیپر جاری کیا ہے۔ اس میں بائیڈن نے آسام میں این آرسی نافذ کرنے اورسی اے اے کو لےکر بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
کئی حلقے اسے محض ایک شعبدہ بازی سے تعبیر کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے رنگ و نسل کی بنیاد پر ہونے والی تفریق کا اصل مسئلہ حل نہیں ہوگا اور اس طرح کی کریم کو بازار میں فروخت کرنے سے بازرکھنا چاہیے۔
پانچ سوہندوستانی ایم ایس ایم ای اکائیوں سے بات چیت پر مبنی ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ بنیادی طور پر میٹرو سٹی،خوردہ اورمینوفیکچرنگ کے ایم ایس ایم ای کا کاروبارکووڈ 19بحران کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
ویڈیو: لاک ڈاؤن میں رعایت کے بعد لوگ ماسک کے ساتھ ساتھ فیس شیلڈ کا بھی استعمال کر رہے ہیں۔ یہ کورونا وائرس سے ناک اور منھ کے علاوہ آنکھوں کی حفاظت کر سکتا ہے۔ بڑھتےانفیکشن کو دیکھتے ہوئے کیا مستقبل میں فیس شیلڈ پہننا ضروری ہو جائےگا؟
اسپیس ٹکنالوجی کمپنی میکسرکی جانب سے جاری کی گئیں تصاویردکھاتی ہیں کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول(ایل اے سی)کےنزدیک چین نے دفاعی نقطہ نظرسے ڈھانچے بنائےہیں۔ماہرین کے مطابق ان کی طرف سے اسی کے ذریعے ہندوستانی سرحدمیں دراندازی کی گئی ہوگی۔تصویروں میں ٹینک وغیرہ اورہتھیار سے لیس گاڑیاں بھی دیکھی گئی ہیں۔
پتنجلی آیوروید کی کورونا کٹ کی صداقت پرسنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔کمپنی نے کورونا کےصد فیصد علاج کادعویٰ کرنے والی اس دوا سے متعلق کچھ دستاویزوزارت آیوش کو سونپے ہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ثابت نہیں ہوتا ہے کہ اس سے کووڈ 19 ٹھیک ہو جائےگا۔
کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے میڈیا میں نوکریوں کے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ سوموار کو دی ہندو کے ممبئی بیورو کے 20 صحافیوں کو ایچ آر کی جانب سے استعفیٰ دینے کو کہا گیا ہے۔
اتر پردیش کے کانپور سے شائع ہونے والے ایک اخبار کے صحافی25سالہ شبھم منی ترپاٹھی نے اپنےقتل سے پہلے حکام کو خط لکھ کر علاقے کے زمین مافیا اور ریت مافیا سے اپنی جان کو خطرہ ہونے کی بات کہی تھی۔
معاملہ اتر پردیش کے فیروزآباد کا ہے۔مقامی بی جے پی رہنما نے پولیس سے کی گئی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ ایک وہاٹس ایپ گروپ میں کیے جا رہے پوسٹ لوگوں کے جذبات کو مشتعل کر سکتے ہیں۔
پی ایم کیئرس فنڈ کے تحت کل 50000 وینٹی لیٹرتیارکیا جانا تھا، لیکن اب تک صرف 2923 وینٹی لیٹرہی تیار ہوا ہے، جن میں سے 1340 وینٹی لیٹر کو ریاستوں اور یونین ٹریٹری کو بھیجا جا چکا ہے۔
سال کے اواخر میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخاب سے پہلے اس سیاسی اتھل پتھل سے آر جے ڈی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پانچ ایم ایل سی کے پارٹی چھوڑنے کے بعد 75رکنی ایوان میں آر جے ڈی کے ممبروں کی تعداد محض تین رہ گئی ہے۔ مطلوبہ تعداد کے بغیررابڑی دیوی اپوزیشن لیڈر کی کرسی گنوا سکتی ہیں۔
سانسد آدرش گرام یوجنا کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے بنائی گئی ایک کمیٹی نے کہا ہے کہ اس کے لیے کوئی مخصوص فنڈ نہیں ہے اور اراکین پارلیامنٹ نے بھی اس میں کوئی خاص دلچسپی نہیں دکھائی ہے، جس کی وجہ سےاسکیم کافی متاثر ہوئی ہے۔
صفورہ زرگرپردہلی تشدد میں سازش کرنے کاالزام ہے۔انہیں گزشتہ 10 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امورمختار عباس نقوی نے کہا کہ کورونا وائرس کےمدنظرسعودی عرب حکومت کے فیصلے کااحترام کرتے ہوئے اور لوگوں کی صحت اور سلامتی کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کا سرکاری ڈیٹا بتاتا ہے کہ 25 مارچ سے دو جون کے لاک ڈاؤن کے دوران اس سے پہلے کے 12 ہفتوں کے مقابلے سرجیکل اور یگر طبی دیکھ بھال کے معاملات میں نمایاں گراوٹ درج کی گئی۔
الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے بتایا کہ بہار انتخاب کو لےکروزارت قانون کے ذریعے الیکشن کمیشن کی تجویز کو منظور کرنے کے بعد انتخابی ضابطہ اخلاق 1961کے ضابطہ27 اے کے تحت کووڈ 19متاثرہ یا متاثرین کا ایک نیا زمرہ بنایا گیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں یکم اکتوبر 2020 تک کورونا سے متاثرین کی تعداد دو کروڑ 73 لاکھ 33 ہزار 589 ہوسکتی ہے اور ان میں سے ایک لاکھ 36 ہزار 56 لوگوں کی موت ہوسکتی ہے۔
تلنگانہ کی طرح کرناٹک نے بھی مرکز سے 1300وینٹی لیٹر مانگے تھے، لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک صرف 90 وینٹی لیٹر دیے گئے ہیں۔
معاملہ کانپور شیلٹر ہوم کا ہے، جہاں 12 جون کو رینڈم سیمپلنگ کے دوران ایک لڑکی کو رونا پازیٹو پائی گئی تھی، جس کے بعد تمام171 لڑکیوں کا ٹیسٹ کرایا گیا۔ اب تک یہاں 57 لڑکیاں اور ایک اسٹاف کو رونا پازیٹوپائی گئی ہیں۔
لداخ میں چینی فوج کے ساتھ پرتشدد جھڑپ میں ہلاک ہوئے 20 ہندوستانی جوانوں کے بارے میں جاری ایک بیان میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ آج ہم تاریخ کے ایک نازک موڑ پر کھڑے ہیں۔ ہماری حکومت کے فیصلے اور اس کے ذریعے اٹھائے گئے قدم طے کریں گے کہ آنےوالی نسلیں ہمارا تجزیہ کیسے کریں گی۔
ایک کانگریس رہنماکے خلاف ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے پرتشدد جھڑپ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں کیس درج کیا گیا تھا۔
نیپال کے وزیر داخلہ رام بہادر تھاپا نے بتایا کہ اب سے کسی نیپالی شہری سے شادی کرنے والی ہندوستانی خاتون کو سات سال بعد شہریت حاصل ہوگی۔اس سے پہلے کسی بھی غیرملکی خاتون کو اس کی بنیادی شہریت چھوڑنے کے اعلان کے ساتھ ہی نیپالی شہریت مل جاتی تھی۔
وزیر اعظم کے گود لیے گئے گاؤں سےمتعلق ایک رپورٹ پرصحافی سپریہ شرما کے خلاف وارانسی میں کیس درج کیا گیا ہے۔میڈیااداروں کا کہنا ہے کہ حکام کے ذریعےقوانین کے اس طرح سے غلط استعمال کا بڑھتاہوارجحان ہندوستان کی جمہوریت کے ایک اہم ستون کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔
سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا نے ہندوستان اورچین کے مابین جاری تعطل کو لےکر دیے جا رہے بیانات پر کہا کہ یہ وقت اشتعال انگیز زبان اور انتقام کا نہیں ہے۔ نامناسب بیان بازی سے ہندوستانی فوج اور سفارتی عملےکو خطرہ لاحق ہوگا۔
اتر پردیش ایس ٹی ایف کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک، وی گو، وی چیٹ، شیئر اٹ، ایم آئی اسٹور، کوائی، یو سی براؤزر جیسے 52 ایپ کے ذریعے فون کا اہم ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے، اس لیےایس ٹی ایف سے وابستہ تمام ملازمین فوراً اس کواپنے اور اپنےاہل خانہ کے فون سے ڈیلیٹ کر دیں۔
ہندوستان- چین سرحد پر 20 ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کل جماعتی اجلاس میں کہا کہ ہندوستانی سرحد میں نہ کوئی داخل ہواتھا نہ کسی پوسٹ کو قبضے میں لیا گیا تھا۔ ان کے بیان پر اپوزیشن نے سوالات اٹھائے ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے مدنظرمختلف ممالک میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ڈھیر سارے بچوں کو اپنے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کے ساتھ رہنے کے لیے مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔
دگوجئے سنگھ، جیوترادتیہ سندھیا، شیبو سورین اور کےسی وینوگوپال جیسےتجربہ کار رہنماؤں نے جیت درج کی۔ راجیہ سبھا کی 19 سیٹوں کے لیے آٹھ ریاستوں میں انتخاب ہوئے تھے۔
اس سال جنوری میں مبینہ طور پر حزب المجاہدین کے دہشت گردوں کے ساتھ گرفتار کیے گئےجموں وکشمیر کے برخاست ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے ذریعے درج ایک معاملے میں 90 دنوں کے اندر چارج شیٹ دائر کرنے میں ناکام رہنے کے بعد ضمانت ملی ہے۔
واقعہ جمعرات کو اس وقت ہوا، جب ایک 65 سالہ کورونا متاثرہ شخص کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے ان کے بیٹے کے ساتھ فیملی کے دو لوگ جا رہے تھے۔ بتایا گیا کہ تینوں نے پی پی ای کٹ پہن رکھی تھی اور شدید گرمی کی وجہ سے وہ بیہوش ہو گئے۔ ان میں سے دو کی موت ہو گئی، ایک اسپتال میں بھرتی ہے۔
نیپال کےصدر کی منظوری کے ساتھ ہی ملک کے آئین میں نئے نقشے نے قانونی شکل اختیار کر لی ہے۔ ہندوستان کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے بیچ نئے نقشے میں لیپولیکھ، کالاپانی اور لمپیادھورا کو نیپال نے اپنے حصے میں دکھایا ہے، جو اتراکھنڈ کا حصہ ہیں۔
پی ڈی پی رہنما نعیم اختر اور نیشنل کانفرنس رہنما ہلال لون کو پچھلے سال پانچ اگست کو جموں وکشمیر کا خصوصی درجہ ہٹانے کے بعد انتظامیہ نے حراست میں لیا تھا۔ اب پی ڈی پی چیف محبوبہ مفتی مین اسٹریم کی آخری رہنما ہیں، جنہیں پی ایس اے کے تحت حراست میں رکھا گیا ہے۔
لداخ میں ہندوستان-چین سرحد پر ہوئی پرتشدد جھڑپ کے بعد چین کے ذریعے کچھ ہندوستانی فوجیوں کو قیدی بنانے کی بات سامنے آئی تھی، لیکن فوج نے کسی بھی فوجی کے لاپتہ ہونے سے انکار کیا تھا۔دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق چین نے جمعرات شام کو ایک لیفٹننٹ کرنل اور تین میجر سمیت 10 فوجیوں کو رہا کیا ہے۔
نیوزپورٹل‘اسکرال ڈاٹ ان’کی ایگزیکٹو ایڈیٹر سپریہ شرما اور ایڈیٹران چیف کے خلاف ایس سی/ایس ٹی(انسداد مظالم)ایکٹ 1989 اور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت اتر پردیش پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔